DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Social and political gathering at the wallima ceremony of Malik Adnan Jalil

ملک عدنان جلیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کلر سیداں میں ہوئی

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )معروف کاروباری ملک میں جلیل کے فرزند ملک عدنان جلیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کلر سیداں میں ہوئی جس میں پی ٹی آئی روالپنڈی ڈویژن کے صدر ہارون کمال ہاشمی،رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان ، سابق ارکان اسمبلی محمود شوکت بھٹی،انجنیر قمر الاسلام راجہ،چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس، حافظ سہیل اشرف، راجہ ساجد جاوید، چیئر مین راجہ ندیم احمد، چیئر مین چوہدری شفقت محمود، راجہ ظفر محمود، عابد حسین زاہدی،مسعود بھٹی،چوہدری توقیر اسلم، حسن سرائیکی، اسد عزیز، صوبیدار غلام ربانی،ملک جمیل عادل،صاحبزادہ بدر منیر ، لطیف بھٹی،حاجی ریاست حسین اور دیگر نے شرکت کی۔


مریض کی بیماری نے ہنستے بستے گھرانے کو کوڑی کوڑی کا محتاج کر دیا

M Zia Ul Haq of Dhok Rajgan, Kingar, and family financially suffering due to medical cost

مریض کی بیماری نے ہنستے بستے گھرانے کو کوڑی کوڑی کا محتاج کر دیا،نوجوان مریض کی آٹھ سالہ بچی بھی معذور ہے۔ڈھوک راجگان موضع کنگر میں انتیس سالہ نوجوان محمد ضیا الحق نواز ولد راجہ محمد نوازگزشتہ کئی برسوں سے دل کے عارضے میں مبتلا ہے ماہرین قلب جنرل اظہر محمود کیانی ،بریگیڈئیر عامر خان،بریگیڈئیر سعد اللہ،میجر جنرل بادشاہ حسین زیدی،میجر جنرل عاشور خان ،میجر جنرل سہیل عزیز نے ضیا الحق نواز کی بیماری کا واحد علاج دل اور پھیپھڑوں کا ٹرانسپلانٹ تجویز کیا ہے اور یہ علاج ابھی ملک میں دستیاب نہیں مریض اس سلسلے میں چین ،بھارت جاتے ہیں ۔مریض کے والد راجہ ربنواز اور ان کے بھائی کی دو دوکانیں تھیں جو اس بیماری میں فروخت ہو گئیں ،مریض کو روزانہ جو ادویات دی جاتی ہیں وہ بیرون ملک سے آتی ہیں اور ایک خوراک بھی ہزاروں روپے میں پڑتی ہے ۔نوجوان مریض والدین کا اکلوتا بیٹا ہے اور ستم ظریفی یہ ہے کہ ا س کے تین بچے ہیں اور آٹھ سالہ بچی معذور ہے جو بات کر سکتی ہے چل پھر سکتی ہے نہ ہی کروٹ بدل سکتی ہے ،اس کی صرف پلکیں جھپکتی ہیں یہ گھرانہ اپنے تمام اثاثے بیماری کی نظر کر چکا ہے اور دل کا ٹرانسپلانٹ ان کے بس میں نہیں ۔مریض کے معمر والدین نے وزیر اعظم عمران خان اور صاحب ثروت افراد سے مدد کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی قسم کی رقم کی ضرورت نہیں وہ یہ چاہتے ہیں کہ حکومت اپنے خرچے پر بیرون ملک ان کے بچے کے دل اور پھیپھڑوں کے ٹرانسپلانٹ کو ممکن بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔


ہم نے پنجاب کی بہترین نمائندگی اور خدمت کی,  انجنیئر قمر الاسلام راجہ

We served and represented Punjab best, Engineer Qamar Ul Islam

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن اسمبلی انجنیئر قمر الاسلام راجہ نے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب کی بہترین نمائندگی اور خدمت کی ہے ہمارا دامن صاف ہے آشیانہ اور صاف پانی کیس میں کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا گیا ہمیں قید و بند میں ڈال کر دھاندلی کے ذریعے من پسند لوگوں کو اقتدار میں لایا جا سکتا ہے مگر عوام اور نواز شریف کے درمیان محبت کے رشتوں کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔اپوزیشن کی گرفتاریوں پر جشن منانے والے پی ٹی آئی کے دوست اس وقت سے ڈریں جب یہ بھی نیب کے شکنجے میں جھکڑے جائیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اتوار کے روز یہاں معروف کاروباری مسعود احمد بھٹی کی رہائش گاہ پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس،راجہ ظفر محمود، حاجی ریاست حسین، سالار اسلام بھی موجود تھے ۔قمر الاسلام راجہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے یہی وجہ ہے کہ پنجاب آج دیگر صوبوں سے بہت آگے ہے۔موجود حکو مت بھی ہمارے تیار کردہ انرجی پلانٹس کی نجکاری کے لیے جو تمثیل نامہ پیش کر رہی ہے وہ ہماری شفافیت اور کارکردگی کی گواہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی میں بیوروکریسی کا بھی نمایاں کردار ہے مگر کام کرنے والوں کو جیلوں میں ڈال کر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں بنایا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگی قیادت کو بدنام کرنے کے بعد جیل میں ڈال کر ہمارا الیکشن چرایا گیا انتخابات میں دھاندلی ہوئی یہ لوگ ہمیں قید و بند میں ڈال کر اقتدار سے دور کرسکتے ہیں مگر ہماری قیادت اور عوام کے درمیان فاصلے اور رشتے کمزور نہیں کر سکتے ہم کل کی طرح آج بھی جھکیں گے نہ بکیں گے مسلم لیگ ن آج کی انتقامی سیاست سے کندن بن کر نکلے گی ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نادیدہ قوتوں نے چوہدری نثار علی خان کو صوبائی اسمبلی کی نشست تحفے میں دی ۔

 


پی ٹی آئی عوام سے کیئے تمام وعدے پورے کرے گی , ہارون کمال ہاشمی

PTI will fulfil all promises made, Haroon Kamal Hashmi

پی ٹی آئی راولپنڈی ڈویژن کے صدر ہارون کمال ہاشمی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عوام سے کیئے تمام وعدے پورے کرے گی ہم نے عوام سے جس نئے پاکستان اور تبدیلی کا وعدہ کیا تھا اس پر کام شروع ہو چکا ہے اور بڑے بڑے لوگوں کو عدالت کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا ہے ۔انہوں نے کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شفافیت کو شعار بنا لیا ہے ،وزیر اعظم سے لے کر نچلی سطح تک اخراجات کم کیے گئے ہم افراد کی بجائے اداروں کو خود مختا ر اور مضبوط بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کلر سیداں کے دونوں ڈگری کالجز کو پوسٹ گریجویٹ اور چوآخالصہ کالج کو اپگریڈ کریں گے ،مواصلات اور صحت کے نظام میں بہتری لائیں گے کلر سیداں دھانگلی شاہراہ کو تعمیر کریں گے مگر ہم نے فوری طور پر فیصلہ کیا ہے کہ روات سے کلر دھانگلی سڑک کی بلا تاخیر مرمت کی جائے گی ،کلر سیداں پل کی مرمت کے لیے ساڑھے چار کروڑ کا تخمینہ لگا ہے آنے والے وقتوں میں تحصیل کلر سیداں کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مثالی تحصیل بنائیں گے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button