DailyNews

Saudi Arabia / Kallar Syedan; Zubaida Begum, 73 of Dhok Barala, Sakot passed away in Makkah during Umrah Pilgrim

ڈھوک بڑالہ مو ضع سکوٹ زبیدہ بیگم بیوہ محمد رفیق مکہ مکرمہ میں فالج کے اٹیک سے انتقال کر گئیں

سکوٹ ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) سکوٹ کی رہائشی خاتون عمرہ کی ادائیگی کے دوران انتقال کر گئیں، فالج کاحملہ جان لیوا ثابت ہوا۔ حرم پاک میں تدفین کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈھوک بڑالہ مو ضع سکوٹ کی 73 سالہ زبیدہ بیگم بیوہ محمد رفیق جو کہ اپنی بیٹی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت کے لیے گئی تھیں دودن قبل مکہ مکرمہ میں فالج کے اٹیک سے انتقال کر گئیں۔مرحومہ ایک ہفتہ قبل ہی عمرہ کے لیے گئیں تھیں۔ معلوم ہوا ہے کہ جاتے ہو ئے مرحومہ نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اس کی تدفین حرم پاک میں ہواوراللہ نے انکی خواہش پوری کر دی ۔مرحومہ کو منگل کے روز نماز جنازہ کے بعد مکہ مکرمہ ہی دفن کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button