DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Bilawal and Asif Zardari appear at NAB office as PPP convey from Kallar Syedan is attacked by stick waving police

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی نیب دفتر آمد پر اظہار یکجہتی کرنے جانے والے کلر سیداں کے قافلے پر پولیس کا لاٹھی چارج

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی نیب دفتر آمد پر اظہار یکجہتی کرنے جانے والے کلر سیداں کے قافلے پر پولیس کا لاٹھی چارج ایک کارکن گرفتار،تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کا ایک وفد جس کی قیادت تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ کر رہے تھے قافلے میں رکن بلدیہ عاطف اعجاز بٹ،اظہر بھٹی،نوید اختر مغل سمیت درجنوں کارکنو ں پر مشتمل تھا جنہیں نادرہ چوک میں روکا گیا اس دوران پیپلز پارٹی کے جمع ہونے والے کثیر اجتماع اور پولیس کے درمیان شدید مار پٹائی اور پتھراؤ اور لاٹھی چارج ہوا اور پولیس نے درجنوں افراد کو گرفتار کر کے مارگلہ تھانے منتقل کر دیا۔گرفتار ہونے والوں میں پیپلز پارٹی کلر سیداں کے رہنما اظہر حسین بھٹی بھی شامل ہیں ۔

Kallar Syedan; PPP Supporters from Tehsil Kallar Syedan led by PPP Tehsil President Mohammad Ijaz Butt were stopped and attacked by police with sticks at Nadra Chauk, sevral protestors were arrested after coming to Rawalpindi in a convey to protest at Asif Zardari and Bilawal Bhutto appearing at NAB.

PPP Co-Chairperson Bilawal Bhutto Zardari and his father Asif Ali Zardari recorded their statements at the NAB office in Islamabad on Wednesday in two cases against them. They were interrogated for an hour and a half.

Some PPP workers managed to get through the police barricade to enter the main gate with Zardari’s car and the police tried to forcibly remove them.

Aseefa Zardari and PPP leader Nafisa Shah accompanied them. Neither were summoned by NAB and had come to show their support.


کلر سیداں پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا دو ملزمان سے کارروائی کے دوران تین افراد کو گرفتار

Three arrested for drug and alcohol offences in Kallar Syedan

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی ) کلر سیداں پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا دو ملزمان سے کارروائی کے دوران تین افراد کو گرفتار کر کے چار کلو سے زائد چرس اور دس کپیاں شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔پہلی کارروائی کے دوران پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ناکہ بندی کے دوران مشکوک سوزوکی کیری ڈبہ گاڑی نمبری ڈی ایبٹ آباد6339 کو چیک کیا گیا تو اس ڈرائیور کی سیٹ پر بیٹھے ہوئے شخص نے دریافت پر اپنا نام و پتہ ظریف اللہ سکنہ خیبر ایجنسی بتایا اس کو گاڑی سے نیچے اتار کر گاڑی کی تلاشی لی گئی تو ڈرائیونگ سیٹ کے فرش میٹ کے نیچے چھپائے گئی چا ر عدد لتر چرس گروہ نما کل وزنی چار ہزار گرام برآمد کر لی۔منشیات فروش بھاری مقدار میں چرس کلر سیداں کے راستے آزاد کشمیر میں فروخت کرنے جا رہا تھا جبکہ دوسری کارروائی کے دوران امجد علی سکنہ ٹکال کے قبضہ سے دس کپی شراب برآمد کر لی گئی جبکہ تیسری کاروائی میں پولیس نے دوبیرن روڈ پر کاروائی کر کے ملزم ندیم اختر ساکن کوٹلی ستیاں کے قبضے سے گیارہ سو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔


جناح ہال میں گرین اینڈ کلین پنجاب کے حوالے سے منعقدہ تقریب

Green and clean campaign held at Jinnah hall

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )چیئر مین بلدیہ کلر سیداں شیخ عبدالقدوس نے کہا ہے کہ انسانی صحت درختوں کی محتاج ہے ،درختوں کے ذریعے ہی ہمیں آکسیجن ملتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح ہال میں گرین اینڈ کلین پنجاب کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مس امبر گیلانی،سی او خالد رشید،ارکان بلدیہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔شیخ عبدالقدوس نے کہا کہ درختوں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہمیں جھولے سے لے کر قبر تک پہنچنے کے لیے درختوں کی ضرورت پڑتی ہے درختوں کے بغیر زی روح کا زندہ رہنا محال ہے ۔درختوں کو لگانا ہی کافی نہیں ان کی حفاظت اور ان کو پروان چڑھانا اصل فریضہ ہے ،معاشرے کے ہر فرد پر لازم ہے کہ وہ اپنے حصے کا درخت لگا کر ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کر ے۔


کمسن طالبہ سے زیادتی کی کوشش نے ہم سب کے سر شرم سے جھکا دئیے ہیں, میڈم نبیلہ انعام

Sexual attack on a child is deplored by Nabeela Inam

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلر سیداں شعبہ خواتین کی صدر میڈم نبیلہ انعام نے کہا ہے کہ کمسن طالبہ سے زیادتی کی کوشش نے ہم سب کے سر شرم سے جھکا دئیے ہیں اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے متاثرہ طالبہ کے والد سے ملاقات کی اور اس واقعے پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کلر سیداں کا ہر شخص اور پاکستان تحریک انصاف اس بربریت پر آپ کے ساتھ ہے ہم آپ کے لیے مفت قانونی معاونت فراہم کرنے کو تیار ہیں مقدمے کے لیے ووکلا پیش کریں گے اور آپ کی تمام قانونی امداد کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کلر سیداں میں اس طرح کے واقعات کو روکنا اشد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی اس واقعے کی آڑ میں ان پر صلح کے لیے دباؤ ڈالے یا کوئی پیشکش کرے تو وہ فوری ان سے رابطہ قائم کریں پی ٹی آئی ہر صورت متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ملزم کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئیے۔


غیر قانونی پرچی وصول کرنے کے الزام میں ٹریفک وارڈنز کلر سیداں نے ایک شخص کیخلاف استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا

Man arrested for illegally taking money from Rikshaw drivers

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی ) مین شاہراہ پر رکشے روک کر غیر قانونی پرچی وصول کرنے کے الزام میں ٹریفک وارڈنز کلر سیداں نے ایک شخص کیخلاف استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ٹریفک وارڈن ناصر سعید سکنہ محلہ صادق آباد کلر سیداں نے استغاثہ میں تحریر کیا کہ میں ٹریفک کنٹرول کرنے کے سلسلہ میں ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اسی دوران کلر سیداں یوتھ کونسل کے رکن راشد محمود نے مجھے بتایا کہ ایک شخص رکشوں کی پرچی وصول کر رہا ہے جس پر میں فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور دیکھا کہ ایک شخص جس نے اپنا نام فرقان صفدر سکنہ کمبیلی صادق بتایا نے چند رکشے روکے ہوئے تھے اور ان سے زبردستی پرچی وصول کر رہا تھا ۔مذکورہ شخص سے ایم سی کلر سیداں کے نوٹیفکیشن کی بابت پوچھا گیا تو اس نے ایک لیٹر دیکھایا جس میں اس جگہ کوئی سٹاپ درج نہ تھا جہاں کی وہ پرچی وصول کر رہا تھا ۔مذکورہ شخص نے روڈ پر رکشے روک کر اور شاہراہ عام کو بند کر کے ٹریفک کی روانی کو معطل کر کے جرم 341ت پ کا ارتکاب کیا۔


مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن شیخ ندیم احمد کی بیٹی کی شادی محمد فیصل جاوید سے انجام پائی

M Faisal marries daughter of Sheikh Nadeem

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن شیخ ندیم احمد کی بیٹی کی شادی محمد فیصل جاوید سے انجام پائی رخصتی کی تقریب میں مسلم لیگ ن کے چیئر مین سینئٹر راجہ ظفر الحق ،سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس،چیئر مین چوہدری صداقت حسین،چیئر مین محمد زبیر کیانی،چیئرمین راجہ ندیم احمد،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،حاجی محمد اسحاق، صوفی ضابر حسین، راجہ ظفر محمود، شیخ حسن ریاض، چوہدری اخلاق حسین، مسعود بھٹی، نمبردار اسد عزیز، زین العابدین، چوہدری توقیر اسلم، نعیم بنارس، نوید اختر مغل ،شیخ خورشید اح،د،راجہ محمد فیاض، راجہ اظہر اقبال، چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ ،شیخ عامر خورشید اور دیگر نے شرکت کی۔


معروف سیاسی سماجی کارکن ٹھیکیدار چوہدری پرویز اختر کے بھائی چوہدری مسرت انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں منیاندہ میں ادا کی گئی

Ch Musarrat passed away in village Manianda

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )معروف سیاسی سماجی کارکن ٹھیکیدار چوہدری پرویز اختر کے بھائی چوہدری مسرت انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں منیاندہ میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس،پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمودپنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ، چیئر مین چوہدری صداقت حسین،چیئر مین سید راحت علی شاہ،چیئرمین ٹھیکیدار بشارت،چوہدری محمد ایوب،راجہ گلستان خان،راجہ غلام احمد بنگیال،مسعود بھٹی،چوہدری توقیر اسلم،نثار کیانی،محمد تاج کیانی، نور الٰہی نوری ،چوہدری محمد یونس، ماسٹر محمد آزاد اور دیگر نے شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button