DailyNewsGujarKhan

Islam purra jabber; Political exfoliated journalist damaging name of true journalism

شعبہ صحافت میں کالی بھیڑوں کی وجہ سے مقدس پیشے کونقصان کا سامنا کرنا پڑ رہاہے

صدر پریس کلب بیول شفیق الرحمن وارثی نے کہا ہے کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اس کی عزت و تکریم ہر صحافی پر لاگو ہوتی ہے جس کسی اخبار یا چینل سے وابستہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جبر پریس کلب میں سنیئر صحافی شیخ محمد اخلاق سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر سنیئر صحافی جہانگیر افضل اور ممراز شیخ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کسی پارٹی کے ساتھ وابستگی بھی صحافت کو داغ دار کر سکتی ہے انہوں نے کہا صحافی کا بنیادی حق یہ ہوتا ہے کہ وہ خود نیوٹرل ہوکر معاشرتی برائیوں کی نشاندہی کر کے اپنی اخبار یا چینل کے ذریعہ اس برائی کا سدباب کرئے ،انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ صحافت میں کالی بھیڑوں کی وجہ سے مقدس پیشے کونقصان کا سامنا کرنا پڑ رہاہے لہذا ان کا خاتمہ بھی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔


جبر(نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن اسلام پورہ جبر کے رہنماء شیخ عبدالقدوس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا سانحہ نیوزی لینڈ کی جتنی بھی مذاحمت کی جائے کم ہے مسلم حکمران اس حوالے سے اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں مساجد میں مسلمانوں پرحملے کے پیچھے منظم سازش نظر�آتی ہے ملعون قاتل انسانیت کے نام پر دھبہ اور سخت سزا کا مستحق ہے ایسی دہشت گردانہ کارروائی سے سب سے زیادہ مسلم کمیونٹی متاثر ہو رہی ہے جو قابل مذمت ہے ان قاتلانہ حملوں سے عالم اسلام پر سکتہ طار ی ہے اگر یہ حملہ کسی چرچ میں ہوتا توتمام تر الزامات مسلمانوں پر لگائے جاتے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی آڑ میں مسلمانوں نے ہمیشہ اپنی جانیں قربان کی ہیں جبکہ آج دنیا کو اس حقیقت کا پتہ چل گیا ہے کہ دہشت گرد کون ہیں اور پرامن لوگ کون ہیں انہوں نے مزید کہا عالمی رہنماؤں کو نیوزی لینڈ میں مسلمانوں پر اس ظلم کا نوٹس لیں اور واقعے میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچائیں ۔


جبر(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل اسلام پورہ کے رہنماء خواجہ الیاس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سلام پورہ جبر بازار سے رش کی وجہ سے پیدل چلنا بھی محال ہو گیا ہے جگہ جگہ رش ناجائز تجاوزات اور ٹریفک کا رواں نہ ہونے سے ہر بندہ شدید پریشانی کا شکار ہے جبکہ لڑائی جھگڑے معمول بنے ہوئے ہیں جبکہ خودساختہ ناجائز تجاوزات سے مزید کاروباری معاملات تعطل کا شکارہیں انہوں نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ اور چےئرمین یوسی اسلام پورہ راجہ جمشید احمد کیانی سے مطالبہ کیا ہے کہ یوبی ایل بینک چوک سمیت پورے شہر میں ناجائز تجاوزات ہٹا کر ٹریفک وارڈنز تعنیات کیا جائے تا کہ عوام کو سفری مشکلات میں کم آ سکے ۔


جبر(نامہ نگار)جبر تا گوجرخان سڑک انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار گاڑیوں کی آمدورفت میں مشکلات چند منٹ کا راستے گھنٹوں میں طے ہونے لگا اسلام پورہ جبر سے گوجرخان سڑک جو کہ تقریبابیس کلو میٹر ہے جس سڑک پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ سفر کرتے ہیں واحد سڑک جو شرقی ایریا کو گوجرخان سے ملاتی ہے گزشتہ حکومت میں اس سڑ ک کو دوبارہ منظورئی کی کئی بار نوید سنائی گئی لیکن کوئی عمل درآمد نہیں ہو سکا عوام علاقہ نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جبر تا گوجرخان سڑک کو تعمیر کرانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button