AJKDailyNews

Dadyal, AJK; Al Shamas educational system Dadyal announce annual results

الشمس ایجوکیشنل سسٹم ڈڈیال میں سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا

الشمس ایجوکیشنل سسٹم ڈڈیال میں سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا نتائج کے مطابق پرنسپل نے اپنے خطاب میں کہا الشمس یجوکیشنل سسٹم کا نتیجہ 97فیصد رہا الشمس یجوکیشنل سسٹم کے اساتذہ اکرام کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے ایس ڈی ایم چوہدری اقبال حسن نے نتائج کے موقع پر صدارتی فرائض انجام دےئے جبکہ مہمان خصوصی سماجی برطانیہ راہنما خواجہ ارشد قبال آف ڈڈیال نے سکول انتظامیہ کو کامیاب ہو نے والے طلبہ اور طالبات کو مبارک باد دی اس موقع پر ایس ڈی ایم ڈڈیال نے ادارہ کی کارکردگی کو سراہتے ہو ئے کہا کہ طلبا ء کی کارکردگی اساتذہ کا عکس نظر آرہی ہے جو بلاشبہ ان طلبا ء میں نظر آرہی ہے محدود وسائل کو دیکھنے کو ملا قدرت نے محنت کرنے والوں کو ہمیشہ عزت عطاء کرتا ہے جن طلبا ء نے پوزیشن حاصل کی طیب مالک ،جماعت ہفتم ،سارہ رفیق ششم ،مریم ارشد پنجم ،سماء گل چہارم ،خدیجہ ابراہیم سوئم ،جویریہ کوثردوئم ،صبغہ رمضان ،جماعت اولایمان اللہ دتہ پریپ اور جماعت نرسری سے عالیہ نعیم نے اول پوزیش حاصل کی اسماء گل اور عالیہ نعیم نے سکول ٹاپ کیا پوزیشن لینے والے طلبا کو انعامی شیلڈکے ساتھ اگل جماعت کی کتب بھی انعام میں دیں گیں دیگر مہمانوں میں مفتی ظہوراحمد اور نعیم جان نے بھی طلبا کو مبارک باد دی آخر میں پرنسپل صاحبہ نے تما م طلبا کو مبارک باد دی


پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے مرکزی راہنما چوہدری علی شان نے کہا سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف پاکستانی عوام کے مسلمہ راہنما تھے پاکستان کی موجود حکومت نواز شریف کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کرتے ہو ئے ان کے علاج معالجہ کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے ان خیالات کا ظہار انہوں نے ڈڈیال پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا چوہدری علی شان نے کہا تحریک آزادی کشمیر ایک نازک موٹر داخل ہو چکی ہے انہوں نے کہا حکومت پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے وہ پاکستان کشمیریوں کا بڑا بھائی ہے مقبوضہ وادی میں بھارتی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ریاستی تحشیض کے لئے عملاًکام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی توجہ آزاد خطہ کے ایل اوسی میں حالات کی صورت حال کو مدنظررکھتے ہو ئے متحدہو جائیں 


چغتائی برادری ڈڈیال اور مسلم لیگی راہنما عبدالغفور چغتائی کی صدارت ایک تعزتی رنفرنس گزشتہ روز وارڈ نمبر 2محلہ چغتائیاں میں منعقد ہوئی جس میں یونین کو نسل کھٹاڑ دلاؤر خان کے مرکزی راہنما مسلم لیگ ن کے کارکنا ں بڑی تعداد میں شرکت کی تعزیتی رنفرنس میں مرحوم راجہ عابد خان سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر ان کے بڑے بھائی راجہ آصف اور راجہ شعیب عابد کے تایا کے انتقال پر اظہار افسو س کیا بعد میں ان کے گھر کھٹاڑدؤرخان جا کر فاتحہ خوانی کی ڈڈیال شہر کے سرکردہ راہنما ڈاکٹر محمد اسحاق،محمد مشتاق چغتائی اور مسلم لیگی راہنمامرزا ظفر اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے اور راجہ شعیب عابد سے ان کے یایا کی وفات پر اظہار افسوس کیا فاتحہ خوانی کی 


سابق پرنسپل ڈگری کالج ڈڈیال چوہدری محمد شبیر ڈینگل والے کی ولدہ محترمہ وفات پاگئیں ہیں جن کی نماجنازہ آبائی گاؤں رٹہ میں گورنمنٹ بوائزہائی سکول رٹہ میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں پروفیسر ،ڈاکٹرز۔وکلاء ،صحافیوں ، مکتبہ فکراور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شرکت کی


آزاد کشمیر کے سابق چیف ڈرگ انسپکٹر سید زوالفقار علی شاہ نے کہا میرے بیٹے کی شادی اس ماہ کی 22تاریخ کو سنسہ میں شادی کی تقریب منعقد ہو گی جس میں آزاد کشمیر بھر سے سادات خاندان کے علاوہ سیاسی وسماجی اور ڈاکٹر صاحبان کی بڑی تعدادمیں شرکت کریں


ملت پبلک سکول ڈڈیال کے مالک آصف میر کے بیٹے عدنان آصف کی ساتویں کلاس کی 13سالہ طالبہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش بچی نے بھاگ کر جان بچائی سکول اور کالج کے سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے بھائی کی درخواست پر ڈڈیال پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ملزم نے ایڈیشنل سیشن کورٹ ڈڈیال سے عبوری ضمانت کروا لی ڈڈیال کے سکولز اور کالجز کے سینکڑوں طلبہ سڑکوں پر نکل آئے ملت پبلک سکول ڈڈیال کی انتظامیہ اور ڈڈیال انتظامیہ کو ملزم کو گرفتار نہ کرنے پر شدید احتجاج 2دن کی ڈیڈ لائن عدم گرفتاری پر شدید احتجاج ہو گا طلبہ کا موقف تفصیلات کے مطابق ملت پبلک سکول ڈڈیال کے مالک آصف میر کے بیٹے عدنان آصف میر نے سکول کی ساتویں کلاس کی 13سالہ طالبہ کے زیادتی کی کوشش کی بچی نے بھاگ کر جان بچائی واقع کی اطلاع سکول کے طلبہ کو ملنے پر سکول اور کالج کے سینکڑوں طلبہ سڑکوں پر نکل آئے اور بھلوٹ چوک میں مختلف مقامات پر روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا اور سکول مالک آصف میر ان کے بیٹے عدنان آصف میر اور ڈڈیال انتظامیہ کو ملزم کو گرفتار نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا بعد ازاں ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال انسپکٹر محمد شہزاد چوہدری اور نائب تحصیلدار راجہ زاہدنے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کے ساتھ مزاکرات کیے پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعات 354,342,509APCکے تحت مقدمہ درج کر لیا طلبہ نے 2دن کی ڈیڈ لائن دی اور مطالبہ کیا کہ اگر 2دن میں ملزم عدنان آصف میر کو گرفتار نہ کیا گیا تو ہم دوبارہ سڑکوں پر نکل شدید احتجاج کریں گے اور ملت پبلک سکول ڈڈیال کو نہیں چلنے دیں گے ملزم عدنان آصف میر نے مقدمہ درج ہونے کے بعد سیشن کورٹ ڈڈیال سے عبوری ضمانت کروا لی جس پر ڈڈیال کے طلبہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے بعد ازاں سکول اور کالج کے طلبہ کے نمائندہ وفد کی اسسٹنٹ کمشنر آفس ڈڈیال میں اسسٹنٹ کمشنر اقبال حسن اور ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال انسپکٹر محمد شہزاد چوہدری کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں اے سی ڈڈیال نے طلبہ کو یقین دہانی کروائی کہ وہ ملزم کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ملزم کے خلاف متاثرہ بچی کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔


پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اظہر صادق نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کے قتل کے واقع کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے سفید فام دہشت گرد نے مسجد میں مسلمانوں کا قتل کر کے ثابت کر دیا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا عالمی دنیا مسلمانوں کے قتل عام کا نوٹس لے نیوزی لینڈ حکومت مسلم کو ذہنی بیمار کے بجائے دہشت تسلیم کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اس کے باوجود مسلمانوں کو ہی دہشت گرد کہا جاتا ہے گزشتہ روز نیوزی لینڈ میں سفید فام دہشت گرد نے جسطرح مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے والے مسلمانوں کا قتل کیا اس سے ثابت ہو گیا کہ دہشت گرد کا کوئی بھی مذہب نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا اس معاملے کا نوٹس لے اور ملزم کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچائے انہوں نے کہا افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے کہ نیوزی لینڈ حکومت ملزم کو دہشت گرد کے بجائے زہنی مریض ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ 

 

Show More

Related Articles

Back to top button