AJKDailyNews

Dadyal, AJK; 31st Death anniversary of KH Khurshid secretary to Qaid e Azam Mohammad Ali Jinnah observed

قائداعظم محمد علی جناح مرحوم کے سیکرٹری صدر آزاد کشمیر کے ایچ خورشید مرحوم کی 31برسی

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی مشیر ملک محمد نذیر نے قائداعظم محمد علی جناح مرحوم کے سیکرٹری صدر آزاد کشمیر کے ایچ خورشید مرحوم کی 31برسی پر ایک بیان میں کہا کے قائد اعظم نے ایک بیان فرمایا تھا کہ پاکستان میرے سیکرٹری اور بہن فاطمہ مرحوم نے اور ٹائپ راٹیرنے بنایا یہ حقیت ہے کہ پاکستان کے بنانے میں اور ساری زندگی بسر کی وہ کشمیریوں کی پہچان تھے اور ساری زندگی انہوں نے نہایت سادگی سے گزاری ان کو دولت سے پیار نہ تھا اور نہ ہی انہوں نے زمین سے محبت کی ایک دفعہ پاکستان کے کسی وزیراعظم نے انکواسلام آباد میں پلاٹ دیا انہوں نے یہ پیش کش ٹھکرا دی کہ میر ے پاس تعمیر کے لئے رقم نہ ہے یہ بات اسوقت سامنے آئی جب کی ان کی شہادت حادثہ کی صورت میں پیش آئی ان سے چھتیس روپے برآمد ہو ئے حالانکہ آج آزاد کشمیر میں دولت کی بہات ہے آج بھی انکی بیگم ثریا خورشید کرائے کے مقام رہائش پذیز ہے عوام آج بھی ان کے دور کویاد کرتے ہیں وہ خود داری کی مثال تھے انہوں نے آزاد کشمیر کے عوام کو ووٹ کا حق دلوایا


آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہتاریخ کے اوراق کو اگر بغور دیکھا جائے تو کھٹادلاؤر خان کے لوگوں کی تاریخ آزادی کشمیر کیلئے لازول قربیاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راجہ عابد خان مرحوم کے بڑے بھائی راجہ آصف خان کے انتقال پر ان کے گھر جاکر راجہ عابد خان کے بیٹے راجہ شعیب عابد سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ مرحوم راجہ آصف علاقہ کی ایک پہچان اور راجپوت برادری کے سرکردہ راہنما تھے میری طرف سے ان کے جملہ پسماندگان جن میں راجہ پروفیسرعارف سابق پرنسپل ڈگری کالج میرپور اور راجہ آصف خان کے دیگر راجہ یاسر کیانی ،راجہ طاہر قیوم اور دیگر پسماندگان سے اظہار افسوس کیا فاتحہ خوانی کی حلقہ کے ایم ایل اے وزیرزراعت چوہدری مسعودخالداور دیگر جماعتی کارکناں بھی ان کے ہمراہ تھے ضلعی افسران سرکل میرپور چوہدری محمد طیب اور ڈپٹی کمشرعدنا ن خورشید ڈی آئی جی سرکل میرپور سید ریاض بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے بھی راجہ شعیب عابد سے ان کے تایا محترم راجہ آصف کی وفات پر تعزیت کی دعائے مغفرت کی


پاکستان پیپلزپارٹی مڈلینڈبرطانیہ برمنگھم کے مرکزی راہنما چوہدری علی شان آف خادم آباد (سرتھلہ)نے کہا حلقہ ایل اے ون ڈڈیال مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر آزاد حکومت کے وزیرزراعت چوہدری مسعود خالد نے سب ڈوثرن میں 2سال کے اندر تاریخی کام کرکے صرف ڈڈیال کی دھرتی کے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں بلکے تارکیں وطن کے لوگوں کی سفری سہولیات جن میں دانگلی سٹرک ،سیاکھاور کھٹاڑ پلاک سٹرکوں کی پختگی کے علاوہ ڈڈیال میونسپل کمیونٹی ڈڈیال سٹی کی بھی پختگی بھی وزیرزراعت کا سنہری کارنامہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ کی واپسی پرخادم آباد اپنی رہائش گاہ پرجماعتی اور دیگر ملاقاتیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا آج چوہدری مسعودخالد کی وجہ سے سب ڈوثرن ڈڈیال اور ساتوں یونین کونسلوں میں سٹرکوں کی پختگی ہو نے کی وجہ سے کھنٹوں میں طے ہو نے والی مسافت اب منٹوں میں طے ہو رہی ہے چوہدری علی شان نے کہا جب میں دانگلی پہنچا تودانگلی سے ڈڈیال خادم آباد اانے والی سٹرک کو دیکھ کر موجود ایم ایل اے اور وزیرحکومت کو ہار پہنانے کا جی چاہتا ہے یہ وہ رابط سٹرکات تھیں جن حالات زار کو دیکھ کر وطن کے واپس گھر آنا بند کر دیا تھا انہوں نے ملاقاتیوں اور معرزیں علاقہ پر زور دیا وہ اپنے وزیر مسعود خالد کی کارکردگی پر ان کا ساتھ تعاون کریں انہوں نے کہا میں عنقریب وزیرزراعت سے ملاقات کر کے تارکیں وطن کی طرف سے علاقہ کے ترقیاتی کاموں پرمبارک باد دوگا


گورنمنٹ بوائزہائی سکول خادم آباد تحصیل ڈڈیال میں جماعت نہم کے طلبہ نے جماعت دہم کے طلبہ کے حق میں پرُوقار الوداعی پارٹی کااہتما کیا ادارہ کے صدر معلم مرزاعبدالسلام نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ طالب علم بننے کے لئے ایماندار ہو نا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ طالب علم کو ایمانداری سے پڑھائی کرنی چاہے اور ہمیشہ اپنے اساتذہ کااحترام کرنا چاہے دعاہے کہ اللہ تعالی آپکو تعلیمی میدان میں کامیابیاں عطا فرمائے تقریب کا آغا زتلاوت قرآن مجید سے ہو اجو جماعت دہم کے طالب علم محمد حسیب نے پیش کی جبکہ نعت جماعت نہم کے طالب علم حافظ طاہر نے پڑھی جماعت نہم کے طالب علم محمد ابراہیم نے مہما طلبہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعاکی کہ ہمیشہ ہر میدان میں کامیابی حاصل کریں جماعت دہم کے طالب علم محمد ہارون نے اپنی جماعت کو پرُ وقار الودعی پارٹی دینے کا شکریہ ادا کیا اور تمام اساتذہ کرام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں محنت کے ساتھ تعلیمی و تربیتی امور پر خاص توجہ دی تمام اساتذہ نے احسن رنگ میں ہماری راہنمائی کی سنےئر مدرس محمد بنارس نے کہا کہ دہم کے طلبہ دل لگا کر محنت کہ ساتھ امتحانا ت کی تیاری کریں تاکہ اعلی نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کر سکیں سنےئر مدرس محمد شعبان اکرم نے کہا کہ نہم جماعت طلبہ نے سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہو ئے الودعی پارٹی کا اہتمام کیا ہے جس سے دہم کے طلبہ کی حوصلہ افزائی ہو ئی اب طلبہ کو محنت کے ساتھ اچھے نمبر ات سے کامیابی حاصل کرنی چاہے محمد شہزاد چغتائی نے کہا طلبہ کو اپنے اساتذہ کی باتوں پر عمل کرتے ہو ئے محنت کے ساتھ اچھے نمبر وں میں پاس ہو نا چاہے ماسٹر عبدالمالک نے کہا ہے کہ استاد قوم کا معمار ہو تا ہے اور کوشش کرتاہے کہ بچے کی تعلیم وتربیت اچھے انداز میں کرے جماعت نہم کے طلبہ کا شکریہ ادا اور دہم کے طلبہ کے لئے نیک خوہشات کا اظہار کیا آخر میں ادارہ کے قاری محمد رفیق نے دعاکروائی نہم کے طلبہ نے دہم کے طلبہ کو تحائف بھی دےئے 


پاکستان پیپلز پارٹی ڈڈیال کے ڈوثرنل صدر سابق ایڈمنسٹر یر بلدیہ خواجہ محمدنذیر کی صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیر حکومت عبدالسلام بٹ کی اچانک وفات پر اظہار افسو س کیا جس میں ڈڈیال سے پیپلزپارٹی کے کارکناں نے بڑی تعدا د میں شرکت اور جملہ اراکیں مرحوم کی سیاسی خدمات کے ساتھ ساتھ ان کی جماعتی خدمات پیپلزپارٹی کو سراہتے ہو ئے تاریخ کارکنوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اگلے ماہ کی 4تاریخ یعنی 4اپریل کو دنیا کے عظیم جموری قائدذوالفقار علی بھٹوکے مشن کی ایک بار پھر تجدید عہد کر ے گے خواجہ محمد نذیر نے کہا 4پریل کو شہید زوالفقار علی بھٹوکی برسی کے موقع پر ڈڈیال پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ میں ایک تاریخی یادگار برسی عنقاد پذیز کی جائے گی


ڈڈیال پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ طارق عقیل برطانیہ نجی دورہ کے بعد گزشتہ روزواپس وطن ڈڈیال پہنچ گے اپنے بڑے بھائی سابق ریٹائرڈ منجیر اے بی ایل ڈڈیال آزاد کشمیر محمد اکرام کی صحت ناسازی کی وجہ سے اپنا دورہ مختصرکر کے گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گے پریس کلب کے صدر اور ان کے ساتھیوں رانا ظفر اقبال ،چوہدری طاہر ،ملک خرم ریاست ،وقار بشیر ،عدنان شبیر،ملک محمد نذیر ،اخبار فروش کے صدر چوہدری عبدالمجید عبدالغفار انقلابی ، ودیگر نے ملاقات کی 

Show More

Related Articles

Back to top button