DailyNewsKallar Syedan

Kanoha; Wedding of Umar Ilyas Ahmed celebrated in village Kanoha

عمر الیاس احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔ ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب ان کے آبائی گاؤں کنوہا میں منعقد ہوئی

معروف سماجی شخصیت راجہ ظہیر احمد آف کینڈا کے فرزند اور سماجی شخصیت راجہ احسن عرف احیسی کے بھائی عمر الیاس احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔ ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب ان کے آبائی گاؤں کنوہا میں منعقد ہوئی جس میں سابق ٹاؤن ناظم ملک سہیل اشرف، پرویز اختر قادری چیرمین یونین کونسل کنوہا، چوہدری شفقت محمود چیرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں، پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری محمد عظیم، محمد اسلم بھٹی، نومی بٹ آف کنوہا سمیت کثیر تعداد میں سیاسی سماجی عمائدین نے شرکت کی اور عمر الیاس احمد کو زندگی کی نئی شروعات کرنے پر مبارک باد پیش کی ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button