AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Reception held by Ch Habib Ur Rehman of Ludar Maira, Chakswari in Birmingham

چودھری حبیب الرحمن لڈرمیراہ چکسواری کی جانب سے برطانیہ کے شہربرمنگھم میں عشائیہ

چکسواری (حافظ شہریاربسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مرکز ی صدر ا نجمن تاجرا ں میرپور چوہدری محمدنعیم نے کہاہے کہ کسی بھی ملک کی معیشت ملک کی مضبوطی میں بڑی اہمیت کی حامل ہوتی ہے اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں اہم کردارکرتے ہیں ان کی شبانہ ور ز محنت سے بھجوائی جانے والی رقوم سے ملکی اقتصادیات مستحکم بنیادوں پراستوار ہوتی ہے پاکستان جسے ترقی پذیر ملک کہاجاتاہے اگرہم ماضی کے سال کی ترسیلات زرپرنظرڈالیں تویہ جاننے میں مشکل پیش نہیں آئے گی کہ اس مدت میں معیشت نے کافی ترقی کی حکومت معیشت پرخاص توجہ دے توتووہاں اوورسیز پاکستانیوں کووطن عزیز میں سرمایہ کاری پرراغب کیاجاسکتاہے اگرملک میں استحکام اورامن ہوگاتوبیرون ممالک بسنے والے لاکھو ں تارکین وطن بلاخوف وخطرانوسٹمنٹ کریں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے ممتاز کاروباری شخصیات حاجی چودھری عبدالرحمن چودھری مشتاق الرحمن چودھری اشتیاق الرحمن اورچودھری حبیب الرحمن لڈرمیراہ چکسواری کی جانب سے برطانیہ کی شہربرمنگھم میں دیے گئے عشائیہ میں ا ظہار خیال کرتے ہوئے کیاہے عشائیہ میں حاجی محمدبوستان حاجی محمدسلیمان چودھری فضل احمدحاجی عدالت چودھری محمدمحبوب محمدعجائب چودھری سجادبوستان چودھری ہارون احمدمحمدحمیدمحمدمعظم مطلوب علی بوستا ن فاخراسلام چو ہدری حاجی چودھری محمدامین کے علاوہ دیگرشخصیات نے شرکت کی چودھری محمدنعیم نے کہاکہ اوورسیز کشمیر ی وپاکستانی تارکین وطن سے دورضرور ہیں لیکن ان کے دل کشمیر وپاکستان کے لئے دھڑکتے ہیں ان کے دلو ں میں پاکستان کی محبت کسی طورپرکم نہیں ہوئی نہ ہی ہوگی کیونکہ وہ محب وطن ہیں وہ خودتوسمندر پارہیں اوردن رات محنت کرکے زرمبادلہ کی صورت میں ملکی معیشت کومستحکم کررہے ہیں اس موقع پرمختلف تارکین و طن نے چودھری محمدنعیم سے جائیداد پرناجائز قبضے اوردیگردرپیش مسائل پربات کی جس پرچودھری نعیم نے اپنے بھرپورتعاون کایقین دلایااورکہاکہ اللہ رب العزت انسان کی نیت اوراعمال دونوں سے واقف ہے انشاء اللہ کسی بھی انسان سے زیادتی نہیں ہونے دیں گے تارکین وطن ہمارے سفیراوراثاثہ ہیں


گورنمنٹ ہائی سکول تھوتھال میرپور کے سینئرمدرس چودھری عبدالحمیدکی وفات پرگہرے رنج والم کااظہار

Master Ch Abdul Hamid of high school Thothal passed away

چکسواری(نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکز ی میڈیاکوآرڈی نیٹرچودھری اللہ دتہ بسمل حاجی اخلاق احمددانش صدر معلم گورنمنٹ مڈل سکو ل آدھ پلائی قائداساتذہ چودھری مہربا ن علی راجہ شہباز خان چودھری محمدیاسین نگیال ر) معلم چودھر ی آصف کریم نے گورنمنٹ ہائی سکول تھوتھال میرپور کے سینئرمدرس چودھری عبدالحمیدکی وفات پرگہرے رنج والم کااظہارکرتے ہوئے سوگوار ان کیساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے اورمرحوم کی شاندارتعلیمی خدمات پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ گورنمنٹ ہائی سکول تھوتھال میرپور کے سینئرمدرس چودھری عبدالحمیدکی وفات سے محکمہ تعلیم اساتذ ہ اورطلبہ ایک ممتاز ماہرتعلیم تجربہ کارمحنتی فرض شناس اورہردل عزیز استاد سے محروم ہوگئے ہیں چودھری عبدالحمیدکی شاندارتعلیمی خدمات قابل ستائش اورقابل تقلیدہیں ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button