DailyNewsHeadlineKahuta

London / Kahuta; Boxer Hamzah Sheeraz of Kahuta wins at Royal Albert Hall

انگلینڈمیں مقیم کہوٹہ کے علاقہ مٹور کے رہائشی حمزہ شیرازنے باکسنگ کے مقابلے میں اپنے مد مقابل روڈ ڈگلرجونیئر کو ہرا دیا

انگلینڈمیں مقیم کہوٹہ کے علاقہ مٹور کے رہائشی حمزہ شیرازنے باکسنگ کے مقابلے میں اپنے مد مقابل روڈ ڈگلرجونیئر کو ہرا دیا ۔ حمزہ شیرازنے رونڈ ون میں اپنے مد مقابل باکسر روڈ ڈگلرجونیئر کو ایک منٹ اوردس سیکنڈ میں آوٹ کر دیا ۔ باکسنگ کا یہ عظیم مقابلہ لندن میں رویل ایلبرٹ ہال میں منعقد ہوا ۔19سالہ نئے ابھرتے ہوئے عظیم باکسر حمزہ شیراز کے والد کامران شیر از اور حمزہ شیراز کے داداراجہ محمد شیر از آف میر ا مٹور تحصیل کہوٹہ نے اپنے انٹر ویو میں کہا کہ یہ سب اللہ پاک کا کرم اور پاکستانی عوام اور ہمارے علاقے کی عوام اور عزیز و اقارب کی دوعاؤں کا نتیجہ ہے کہ ہمارا بیٹا آج اس مقام پر پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل میں بھی امید اور یقین رکھتے ہیں کہ ہمارے پیارے ملک پاکستان کی عوام اور ہمارے علاقے کی عوام اور عزیز اقارب ہمارے بیٹے حمزہ شیراز کی مزید کامیابی کے لیے ہمیشہ دعا گو رہیں گئے اور ہمارا بیٹا حمزہ شیراز اسی طرع اپنے پیارے ملک اپنے علاقے اور خاندان کا نام روشن کر تا رہے گا ۔

London; Boxer Hamzah Sheeraz of Kahuta fought Rod Douglas Jnr at Royal Albert hall and knocked him out in one minute 10 seconds. The victory was celebrated in Hamzah Sheeraz family home in Maira Mator.

https://www.facebook.com/hamzahsheerazboxing/videos/361284698060052/?t=17

معروف مذہبی اور سماجی شخصیت ملک حبیب الرحمن معصومی آف بھون کے زیر اہتمام 30ویں محفل میلاد النبی ﷺاور 25واں عرس مبارک حضرت خواجہ محمد معصوم ؒ کا انعقاد

25th Urs Mubarak of Hazrat Khawaja M Masoom celebrated 

معروف مذہبی اور سماجی شخصیت ملک حبیب الرحمن معصومی آف بھون کے زیر اہتمام 30ویں محفل میلاد النبی ﷺاور 25واں عرس مبارک حضرت خواجہ محمد معصوم ؒ کا انعقاد ۔عاشقان مصطفیٰ ﷺ کے جلوس کی قیادت پیر خواجہ محبوب الہی سجادہ نشیں دربار عالیہ وادی چنیوٹ شریف ،پیرارشدمحموداسلمیUK نے کی ۔اس موقع پرMPAحلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات،پیر سید جابرشاہ سجادہ نشیں بھنگالی شریف،معروف ثناء خوان خالد حسنین خالد،ابوبکر چشتی،صوفی محمد زاہدمعصومی،چیئرمین مذہبی امور کمیٹی وحید الرحمن بھٹی اور دیگر علمائے دین نے شرکت کی جبکہ بزم معصومیہ بھون اعوان کے ملک ندیم اشرف معصومی، ملک مدثر معصومی، ملک سہیل مر تضی معصومی،ملک سجاد معصومی،ملک عاصم حبیب معصومی،ملک زبیر معصومی، ملک نسیم اشرف معصومی،ملک زبیر سعودمعصومی،ملک ناصر شہزادجنرل کونسلر،نمبردار ملک فدا حسین،ملک حاجی نصیرمعصومی،ملک قاسم سجاد،راجہ ذیشان ماڑی جبر،ملک سہیل مرتضیٰ ،ملک عاطف عمران،ملک فیاض اعوان،ملک عامر،ملک مظہر سمیت انتظامیہ کے دیگر سینکڑوں افراد موجود تھے ۔ جلوس کی روانگی کے ساتھ ہی سارا علاقہ “اللہ ھو”کی صدا سے گونج اٹھا ۔جلوس کے شرکاء درود سلام کی صدا کے ساتھ اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہواجامع مسجد بھون میں اختتام پزید ہوا جہاں علمائے کرام نے سنت نبویﷺپر روشنی ڈالی آخر میں تمام عالم اسلام کے لیے دعا کی گئی اور شر کاء میں لنگر تقسیم کیا گیا ۔

تبدیلی کے تمام نعرے ریت کی دیوار ثابت ہو رہے ہیں۔, بریسٹر ظفر اقبال چوہدری

Slogans of change are just walls built of sand, Barrister Zaffar Iqbal Ch 

پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنماء بریسٹر ظفر اقبال چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تبدیلی کے تمام نعرے ریت کی دیوار ثابت ہو رہے ہیں۔ موجودہ حکومت ایک سال مکمل ہونے سے پہلے ہی بری طرع فعل ہو چکی ہے ۔مہنگائی کا سونامی ، ڈالر،پٹرول کی اونچی اڑان نے حکومت کی چندماہ کی ناقص کارکر دگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے ۔ملک اور عوام کے بارے میں صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت سوچتی ہے جو ایک عوامی جماعت ہے ۔آٹا ، گیس ، کھاد ، بجلی اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ عوام دشمن اقدام ہے ۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنماء بریسٹر ظفر اقبال چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کیااس موقع پر آصف یعقوب کیانی اور راجہ گلفراز کیانی بھی موجود تھے۔بریسٹر ظفر اقبال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے الیکشن مہم میں ملک کی بھولی بھالی عوام کو لارے لگاہیں ہیں وہ پانی کا بلبلے کی طرع ثابت ہو رہے ہیں مہنگائی اور ظلم کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو موجودہ حکومت نے اپنے جھوٹے نعروں میں پھنسا کر ووٹ حاصل کیے اور اب ان کو آئی ایم ایف سے لیے گے قرضوں کے بوجھ تلے دبا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک اور ان کی عوام کے بارے میں بات کرتی ہے حکومت وقت اپنی روش کو تبدیل کرئے ورنہ جو رویہ انہوں نے اپنایا ہوا ہے اگر وہی رویہ رہا تو بہت جلد عوام سڑکوں پر ہوں گے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button