DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Lajpal football club defeat Kallar Star FC to win football tournament

دوسرا طاہر میمو ریل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں لجپال فٹبال کلب تحصیل کہوٹہ نے کلر سٹار فٹبال کلب تحصیل کلر سیداں کو تین گول سے شکست دے دی

دوسرا طاہر میمو ریل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں لجپال فٹبال کلب تحصیل کہوٹہ نے کلر سٹار فٹبال کلب تحصیل کلر سیداں کو تین گول سے شکست دے دی ۔ کلر سٹار نے صرف ایک گول کیا ۔ تین ہفتوں سے جاری دوسرا راجہ طاہر میموریل فٹبال ٹورنامنٹ میں گرجر خان ،راولپنڈی ،اسلام آباد ، سوہاوہ ، کلرسیداں اور کہوٹہ کے 23فٹبال کلبوں نے حصہ لیا ۔ مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی وحید بابر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم شمس توحید عباسی اور معروف کھلاڑی احمد سعید قریشی ، ملک زبیر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے ۔ جبکہ ٹورنامنٹ کو سپر وائز شمس توحید عباسی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم نے کیا ۔اس موقع پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی وحید بابر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم شمس توحید عباسی اور معروف کھلاڑی احمد سعید قریشی ، ممتاز عالم دین خطیب قاری عثمان عثمانی نے ونر اور رنر ٹیموں کے کھلاڑیوں اور ونر کیپٹن ہنیس عباسی کو شاندار کھیل پیش کرنے پر مبارک باد پیش کی ۔ اور اپنے خطاب میں کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیئے کھیلیں انتہائی ضروری اور مفید ہیں ۔ کھلیوں کے فروغ کے لیئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے ۔

Kahuta; Lajpal football club Kahuta beat 3-0 Kallar Star football team to win 2nd Tahir memorial football tournamnet in which teams from Gujar Khan, Rawalpindi, Islamabad, Kahuta, Sohawa and Kallar Syedan participated.

عظیم روحانی پیشوا حضرت سخی سبزواری کاسات روز ہ عرس مبارک (21) مارچ بروز جمعرات سے شروع ہوگا

Hazrat Sakhi Sabzwari urs mubarak to be held on 21st March

عظیم روحانی پیشوا حضرت سخی سبزواری کاسات روز ہ عرس مبارک (21) مارچ بروز جمعرات سے شروع ہوگا ۔ متولی دربار حافظ انتخا ب عالم کی زیر صدارت اجلاس میں انتظاما ت اور تقریبات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ کبڈی کا عظیم الشان مقابلہ بھی ہوگا ۔ جبکہ (20) مارچ کو بعدازنماز عشاء دربار کو غسل دیا جائے گا ۔ (21) مارچ تا (28) مارچ روزانہ دن (11) بجے دعا کے بعد لنگر جبکہ 28مارچ کو ڈالی نکالی جائے گی ۔ جنجوعہ برادری کہوٹہ کا اجلاس سخی سبزواری دربار کہوٹہ میں منعقد ہوا۔ جس میں ماسٹر راجہ ہدایت علی ، راجہ ہارون پرویز ، راجہ جہانگیر اختر ، راجہ داؤد ، راجہ امتیاز عالم ، راجہ اما ن اللہ غازی ، راجہ عمران امین ، راجہ توقیر مٹھو، راجہ رفاقت جنجوعہ ، راجہ عتیق غوث ، راجہ خورشید عالم ،صدر ٹرانسپورٹ یونین راجہ سعید اور دیگر برادری کے سرکردہ افراد نے شرکت ۔ اس موقع پر اتفاق رائے سے طے پایا کہ 20مارچ لو بعد از نماز عشاء دربار کو عرق گلاب سے غسل دیا جائے گا ۔ پنجاب اور پوٹھوہار کے نامور کھلاڑیوں پر مشتمل کبڈی ٹیموں کے مابین کبڈی عظیم الشان تاریخی دنگل بھی ہوگا ۔ جبکہ روزانہ تلاوت ، نعت اور دعاکے بعد دن (11) بجے لنگر تقسیم کیا جائے گا ۔ اس موقع پر دربار کے متولی سابق سٹی ناظم و صدر انجمن تاجران کہوٹہ حاجی راجہ جہان عالم مرحوم ، حاجی راجہ گلشن ضمیر مرحوم اور حاجی راجہ فیض اللہ مرحوم کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی مغفرت و درجات کی بلندی کے لیئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔ 

حاجی راجہ فیض اللہ مرحوم کی دعائے قل

Dua e Qul observed for late Haji Raja Faiz ullah

سینٹ میں قائد خزب اختلاف و چیئرمین مسلم لیگ (ن) سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور جسٹس (ر) سردار محمد اسلم ، راجہ عامر عظیم کی معروف ٹرانسپورٹر وسابق سپر ٹینڈنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی حاجی راجہ فیض اللہ مرحوم کی دعائے قل میں شرکت ۔ اور ان کے صاحبزادوں راجہ زاہد ، راجہ طاہر ، راجہ آصف اور ان کے بھتیجے راجہ واحد سمندر اور بھائی راجہ مسعود سے تعزیت اور فاتحی کی ۔جبکہ کے بعدازاں کہوٹہ شہر کے مین بازار کے مشہور ومعروف تاجر ظفر اقبال کے والد حاجی اقبال مرحوم اقبال جنرل سٹور والے کی دعائے چہلم میں بھی سنیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے شرکت کی ۔اورمرحوم کے لواحقین سے تعزیت اور دعائے مغفرت بھی کی ۔ اس موقع پر سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق کی آمد کے موقع پر بڑی تعداد میں مسلم لیگی کارکنان ورکر ،عہدیدار اور معززین علاقہ و شہری اور تاجر جمع ہو گئے ۔ قبل ازیں قائد ایوان سینٹ راجہ محمد ظفر الحق اور راجہ عامر عظیم نے مسلم لیگی کارکنوں کے ہمراہ ممتا زمسلم لیگی رہنما لالہ راجہ محمد ایوب کی اہلیہ کی وفات پر ان کی رہائش گاہ جاکر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ بھی کی ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button