DailyNewsKallar Syedan

Sakot; Aunty of Khalil Mirza passed away in village Dodilli

دودہلی، مسلم لیگی رہنما جلیل الرحمان مرزا کی پھوپھی صاحبہ انتقال کر گئیں

 سپریم کورٹ آف پاکستان کے ریٹائرڈ آفیسر خلیل مرزا کی والدہ محترمہ اور دودہلی سے معروف مسلم لیگی رہنما جلیل الرحمان مرزا کی پھوپھی گزشتہ روز انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ دودہلی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں دوسروں کے علاوہ چیرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد، چیرمین یو سی بھلاکھر راجہ صفدر کیا نی، وائس چیرمین یو سی دوبیرن کلاں ٹھیکیدار راجہ محمد بشارت، چوہدری شیراز آف بھلاکھر، ڈاکٹرنجیب الرحمان، سینئر صحافی اکرام الحق قریشی اور چوہدری توقیر اسلم سمیت کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button