DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Sedan; Sheikh Amjad Mahmood killed in fatal accident on his way from Madina to Makkah

عمرے پر گئے پاکستانی زائرین ٹریفک حادثے کا شکار ، شیخ امجد محمود جاں بحق

عمرے پر گئے پاکستانی زائرین ٹریفک حادثے کا شکار ،ایک شخص جاں بحق ڈرائیور سمیت تین مسافر شدید زخمی ،یہ واقعہ مدینہ سے مکہ دوران سفر پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق مقا می صراف شیخ ا ر شد محمو د کے بھا ئی شیخ ا مجد محمو د عمرے کی ادائیگی کے لیے اپنی فیملی کے ہمراہ سعو دی عر ب گے ہوئے تھے ،شیخ امجد محمود مدینہ سے اپنی بیٹی اور نواسی کے ہمراہ سڑ ک کے راستے مکہ جا رہے تھے کہ دوران سفرڈرائیور کی آنکھ لگ گئی جس سے گاڑی الٹ گئی اور شیخ امجد محمود جاں بحق ہو گئے گاڑی کا سعودی ڈرائیور اور امجد محمود کی بیٹی اور نواسی بھی شدید زخمی ہوئیں۔مرحوم امجد محمو دکو جنت معلی قبر ستا ن میں د فن کیا جا ئے گا ۔

Kallar Syedan; Sheikh Amjad Mahmood brother of local jeweller Sheikh Arshad Mahmood was travelling with his family from Madina to Makkah, When the driver of the car they were travelling in fell asleep, the car overturned and Sheikh Amjad Mahmood was killed while two others were injured.

پنجاب ہائی وے نے کلر سیداں شہر میں واقع نالہ کانسی کے پل کی خستہ حالی کے بارے میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو رپورٹ پیش کر دی

Deputy commissioner Rawalpindi given report on current dangerous condition of crumbling Kallar Syedan bridge 

پنجاب ہائی وے نے کلر سیداں شہر میں واقع نالہ کانسی کے پل کی خستہ حالی کے بارے میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو رپورٹ پیش کر دی ،ہائی وے نے رپورٹ کے ساتھ پل کی تصاویر بھی پیش کی ہیں اور قرار دیا ہے کہ پل خستہ حال ہے پنجاب ہائی وے نے بھی گزشتہ برس اس کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اس پر سے بھاری گاڑیوں کے گزرنے پر پابندی عائد کر دی تھی ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ برسوں میں پل کے نیچے سے ریت بجری کے حصول کے لیے کئی فٹ گہری کھدائی کی گئی جس سے پل کے ستون کمزور ہوئے جن کی فور ی مرمت اشد ضروری ہے ۔یاد رہے کہ ہائی وے نے اس پر انگلارنگ لگا کر اسے بھاری گاڑیوں کے لیے گزرنے سے روکنے کے بجائے اطراف میں علامتی بورڈ نصب کیا ہے جسے کوئی بھی ٹرک ڈرائیور پڑھ کر نہیں گزرتا۔

مویشی چوری کے الزام میں نعمان طارق ولد سلطان طارق ساکن جریالہ کو گرفتار کر لیا

Noman Tariq of Jarriala arrested for stealing goats 

روات پولیس کے سب انسپکٹر نصیر الرحمان قریشی نے مویشی چوری کے الزام میں نعمان طارق ولد سلطان طارق ساکن جریالہ کو گرفتار کر لیا،ملزم پر پانچ مویشی چوری کرنے کا الزام ہے گرفتار ملزم کو عدالت پیش کیا گیا جہاں علاقہ مجسٹریٹ محمد ارشد نے ملزم کو تین دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

مہنگے داموں ٹماٹر فروخت کرنے پر دکاندار کیخلاف استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا

Man sent to police station for selling tomatoes above set prices 

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں امبر گیلانی نے مہنگے داموں ٹماٹر فروخت کرنے پر دکاندار کیخلاف استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو اطلاع ملی تھی کہ کلر سیداں شہر میں ٹماٹر 105 روپے فی کلو کی بجائے 160 روپے میں فروخت کئے جا رہے ہیں جس پر پرائس چیکنگ عمل میں لاتے ہوئے برائے خریداری اشیائے ضروریہ مسمی راحیل کو فرضی گاہک بنا کر بھیجوایا گیا جس نے واپس آ کر بتایا کہ محمد حفیظ نامی دکاندار نے ٹماٹر بحساب 160 روپے فی کلو فروخت کئے نرخنامہ مجاریہ پرائس کمیٹی راولپنڈی کے مطابق نرخ بحساب 105 روپے مقرر ہے اس طرح دکاندار مذکورہ مقررہ ریٹ سے زیادہ وصول کر کے ناجائز منافع خوری کا مرتکب ہوا ہے۔دکاندار کا یہ فعل زیر دفعہ 3/7 پرائس کنٹرول ایکٹ 1977قابل تعزیر ہے۔

گورنمنٹ گرلز ایلیمنڑی سکول ڈھوک بابا فیض بخش سموٹ محکمہ تعلیم کی فوری توجہ کا مستحق ہے

Education department asked to take notice of girls primary school, Dhok Baba Faiz Buksh

گورنمنٹ گرلز ایلیمنڑی سکول ڈھوک بابا فیض بخش سموٹ محکمہ تعلیم کی فوری توجہ کا مستحق ہے ،مقامی سماجی کارکن حاجی محمد سعید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چند برس قبل مدرسہ کو پرائمری سے مڈل کا درجہ دیا گیا مگر گزشتہ چند ماہ سے معلمات کے پے در پے تبادلوں سے معیار تعلیم بری طرح سے متاثر ہو رہا ہے اور اب تین سو طالبات کے لیے صرف پانچ معلمات تعنیات ہیں جو طالبات کی کثیر تعداد کو زیور علم سے آراستہ کرنے کے لیے کوشاں ہیں مگر اساتذہ کی کم تعدا دکے باعث معیار تعلیم گر رہا ہے جس سے مقامی آبادی کو شدید تشویش لاحق ہے ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

میلا دالنبی ﷺ کی ایک تقریب آٹھ مارچ بروزبروز جمعہ دن بارہ بجے جامعہ مسجد مدنی مرید چوک کلر سیداں میں ہو رہی ہے

Millad to be held at Masjid Masni, Mureed Chauk on 8th March

میلا دالنبی ﷺ کی ایک تقریب آٹھ مارچ بروزبروز جمعہ دن بارہ بجے جامعہ مسجد مدنی مرید چوک کلر سیداں میں ہو رہی ہے جس میں دربار عالیہ نیریاں شریف کے سجادہ نشین پیر محمد شمس العارفین صدیقی مہمان خصوصی ہوں گے تقریب سے علامہ عبدالحمید سیالوی ،خلیفہ محمود اختر نقشبندی ،حاجی محمد شریف نقشبندی اور دیگر خطاب کریں گے ۔

کلر سیداں سٹی ٹریفک پولیس نے ماہ فروری میں ایک ہزار تین سو پینسٹھ چالان کر کے چار لاکھ سنتالیس ہزار سات سو پچاس روپے کا جرمانہ وصول کیا

Kallar traffic police issue 1365 fines during February 

کلر سیداں سٹی ٹریفک پولیس نے ماہ فروری میں ایک ہزار تین سو پینسٹھ چالان کر کے چار لاکھ سنتالیس ہزار سات سو پچاس روپے کا جرمانہ وصول کیا یہ کاروائی اوور لوڈنگ ،بغیر فٹنس کم عمر ڈرائیوروں،بغیر ہیلمٹ ،بغیر کاغذات اور فینسی نمبر پلیٹیں استعمال کرنے والوں کے خلاف کی گئی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button