DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Mother and son robbed by armed men in Rawat

تھانہ روات کے علاقہ میں کار سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ماں بیٹے کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،ہزاروں روپے نقدی چھین لی

تھانہ روات کے علاقہ میں کار سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ماں بیٹے کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،ہزاروں روپے نقدی چھین لی ریڈیو اسٹیشن کے قریب گاڑی سے اتار کر فرار ،روات پولیس کا درخواست وصولی سے انکار وقوعہ ہمارا نہیں بنتا پولیس کا مؤقف تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لونی کے رہائشی اویس احمد اپنی والدہ کے ہمراہ فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال دوائی لیکر واپسی کیلئے نکلے تو لفٹ دیکر کار میں سوار ایک خاتون اور ایک مرد نے انھیں روات کیلئے گاڑی میں بٹھا لیا اور روات جی ٹی روڈ ریڈیو اسٹیشن کے قریب پہنچ کر اسلحہ کی نوک پر ان سے 5 تولے طلائی زیورات اور25 ہزار روپے نقدی چھین کر گاڑی سے نیچے اتار دیا اور دھمکی دی کہ اگر شور مچایا تو گولی مار دیں گئے متاثرہ نوجوان اویس احمد کے مطابق وہ اسی وقت تحریری درخواست لیکر تھانہ روات گیا مگر ایس ایچ او روات نے اسکی دادرسی سے انکار کر دیا اور کہا کہ وقوعہ تھانہ مورگاہ اور سہالہ کا بنتا ہے ادھر چلے جاؤ متاثرین نے آر پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس اور انصاف کی اپیل کی ہے۔

اے ایس آئی بلال اور بابر سجاد کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

Anti corruption officials take action against Rawat police officers 

تاجر کو مقدمہ میں ملوث کرنے کی سنگین دھمکیاں دیکر 10 ہزار روپے رشوت بٹورنے والے ایس ایچ او تھانہ روات اعجاز قریشی کے کار خاص ٹرینی اے ایس آئی بلال اور بابر سجاد کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ،دونوں تھانیداروں کو طلبی کے نوٹسز جاری ،عوام علاقہ کا سخت کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق فیز7 کے رہائشی کریانہ سٹور کے مالک اظہر حسین نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن کو دی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ تھانہ روات کا اے ایس آئی بلال اور بابر سجاد میری دکان میں آگئے اور میرے بیٹے کو غلیظ گالیاں دیتے کہا کہ تم پتنگیں فروخت کرتے ہو تمھارے خلاف بھاری پتنگیں ڈال کر پرچہ دیں گئے ہمارے پتنگیں فروخت کرنے کے انکار پر سنگین دھمکیاں دیتے کہا کہ 20 ہزار روپے دو ورنہ تمام کو تھانہ روات لے جا کر پرچہ دیں بعد ازاں ہم سے مبلغ10 ہزار روپے رشوت وصول کر لی اور ہماری جان بخشی تاہم سائل کی درخواست اینٹی کرپشن نے دونوں رشوت خور تھانیداروں کے خلاف تحقیقات شروع کرتے ہوئے انھیں طلبی کے نوٹس جاری کر دئیے ہیں ۔واضح رہے کہ بلال نامی اے ایس آئی پر قبل ازیں کرپشن ،جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی اور گھناؤنی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی عوامی شکایات منظر عام آچکی ہیں مگر ایس ایچ او روات اعجاز قریشی کی پشت پناہی کے باعث تا حال اسکے خلاف کاروائی نہ ہو سکی ہے ۔

واپڈا سب ڈویزن وڈالہ کے ایس ڈی او اور لائن سپرٹنڈنٹ کی غفلت اور چشم پوشی کے باعث فیڈر جھٹہ ہتھیال کے قصبات میں 2 دن سے بجلی خرابی کے باعث بند

Jhatta Hathyal electricity feeder shut down due to negligence of Wadpa 

واپڈا سب ڈویزن وڈالہ کے ایس ڈی او اور لائن سپرٹنڈنٹ کی غفلت اور چشم پوشی کے باعث فیڈر جھٹہ ہتھیال کے قصبات میں 2 دن سے بجلی خرابی کے باعث بند ،علاقہ تاریکی میں ڈوبا رہا صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا متعدد شکایات کے باوجود نااہل عملہ ٹس سے مس نہ ہوا عوام علاقہ کا شدید احتجاج چیف ایگزیکٹو ایسکو سے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق فیڈر جھٹہ ہتھیال کے قصبات تخت پڑی ،ڈھوک چوہدریاں ،ڈھوک گلاب اور ملحقہ موضعات میں ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث اچانک بجلی بند ہو گئی جسکا دورانیہ دو دن تک رہا صارفین نے بجلی کی بندش کے متعلق بیشتر بار سب ڈویزن وڈالہ اور ہیلپ لائن8398 پر شکایات نوٹ کروائیں مگر عرصہ دراز سے تعینات نااہل اور غیر ذمہ دار عملہ بجلی کی بحالی کیلئے ٹس سے مس نہ ہوا جبکہ لائن سپرٹنڈنٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ عملہ کہیں دور کام کر رہا ہے جسکے باعث پہلے دن بجلی بحال کرنا ناممکن ہے معززین چوہدری مبشر ،چوہدری عامر ،چوہدری جمیل ،چوہدری آصف ،چوہدری عمران ،چوہدری شکیل ،چوہدری قیصر ،چوہدری اسامہ نے چیف ایگزیکٹو ایسکو اسلام آباد سے فوری نوٹس اور نااہل عملہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں اور جرائم کے اڈوں کے خاتمہ کیلئے صدر سرکل میں اے ایس پی رینک کے آفیسر کی تعیناتی یقینی بنائی جائے

ASI Rank officers being deployed to encounter growing robbery incidents

چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں اور جرائم کے اڈوں کے خاتمہ کیلئے صدر سرکل میں اے ایس پی رینک کے آفیسر کی تعیناتی یقینی بنائی جائے ،تھانہ روات کے علاقوں میں گزشتہ دو ماہ سے 20 سے زائد ڈکیتی و چوری کی وارداتیں ہو چکی ہیں جنمیں دیہاتی تمام جمع پونجی سے محروم ہو چکے ہیں جبکہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز7 فیز8 میں مقامی پولیس کی ملی بھگت سے منشیات فروشی اور فحاشی کا کاروبار سرعام جاری ہے جنکے خلاف تاحال کسی قسم کی موثر کاروائی عمل میں نہ لائی جا سکی ہے تھانیدار بے لگام ہو کر شرفاء کی تذلیل ،جرائم کی سرپرستی اور بھاری رشوت وصولی اپنا فریضہ سمجھتے ہیں معززین نمبردار وقار احمد ،حاجی نصیر علی ،حاجی رشید احمد ،ملک قیوم ،ملک سعید ،محمد ارشد حسین ،آصف علی ،محمد اسد رحمان ،اسامہ علی ،توحید احمد ،محمد شاہد ،سفیر احمد ،عاصم علی ،عبدالعزیز ،عابد حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکل کہوٹہ کی طرح صدر سرکل راولپنڈی میں فوری طور پر اے ایس پی رینک کے آفیسر کی تعیناتی یقینی بنائی جائے تاکہ جرائم کی سرکوبی اور کرپٹ پولیس اہلکاروں کی غیر اخلاقی سرگرمیوں کا خاتمہ ہو سکے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button