DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Governor Punjab Ch Mohammad Sarwar meets with Haroon Kamal Hashmi

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ہارون کمال ہاشمی سےملاقات

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عوام سے کیئے تمام وعدے پورے کرے گی تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے خطے میں امن کے لیے بھارت کو جنگ کے بجائے بات چیت کا راستہ اختیار کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی راولپنڈی ڈویژن کے نومنتخب صدر ہارون کمال ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی اور انہیں تنظیمی اور علاقائی مسائل سے آگاہ کیا۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پی ٹی آئی نئے پاکستان کے وعدے پر قائم ہے تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور اب بڑے اور با اختیار لوگ بھی احتساب کے عمل سے گزر رہے ہیں ملک میں حقیقی جمہوریت کے لیے کڑے احتساب کا عمل ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت پلوامہ واقعے کی آڑ میں پاکستان پر الزام تراشی کر کے عالمی ضمیر کی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی زیادتیوں سے توجہ نہیں ہٹا سکتا ،پاکستان کا پلوامہ واقعے سے کوئی تعلق نہیں مگر بھارت ہمیشہ اپنے داخلی معاملات میں پاکستان کو ملوث کر نے کی کوشش کرتا ہے جبکہ حقیقت میں بھارت خود پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پنائی کرتا ہے ۔کلبوشن کی گرفتاری بھارتی مقاصد کو واضع کرتی ہے مگر پاکستان جنگ نہیں چاہتا جنگ مسائل کا حل نہیں خطے میں غربت کے خاتمے کے لیے تمام ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیے بھارت بھی جنونیت کا راستہ ترک کر کے بامقصد مذاکرات کرے تاکہ مسئلہ کشمیر حل کر کے خطے کو خوشحالی کا گہوارہ بنایا جا سکے ۔

Kallar Syedan; The Governor Punjab Ch Mohammad Sarwar met with PTI President Rawalpindi division Haroon Kamal Hashmi and informed him of current political situation. Ch Mohammad Sarwar said the change has come and all promises made will be fulfilled.

پنجاب حکومت اس بین الصوبائی شاہراہ کو بلا تاخیر تعمیر کر کے کلر سیداں گوجرخان اور آزاد کشمیر کے لاکھوں لوگوں کو سفری مشکلات سے نجات دلائے ۔

Punjab government should construct high way for Azad Kashmir and Kallar Syedan commuters 

آزاد کشمیر حکومت کے وزیر بلدیات راجہ محمد صدیق نے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کا تعلق پاکستان سے جوڑنا قابل مذمت اقدام ہے پاکستان کو اس واقعے سے کوئی فائدہ نہیں حملہ آور مقبوضہ کشمیر کا رہائشی نوجوان تھا جو اب بھارٹی افواج کی قیدو بند میں رہا ۔پنجاب حکومت دھانگلی کلر سیداں روڈ کو تعمیر کر کے لاکھوں مسافروں کو سفری مشکلات سے نجات دلائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خان شبیر خان بھی موجود تھے ۔راجہ محمد صدیق نے کہا کہ بھارت مہم جوئی کے ذریعے پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کر نے کی شعوری کوششیں کر رہا ہے اس نے پاکستان کو عدم استحکام سے دو چارکرنے کے لیے یہاں دہشتگردی کو فروغ دیا کلبوشن جیسے لوگ پاکستا ن داخل کیے گئے بھارت نے پاکستان کو آج تک آزاد ریاست کے طور پر دل سے تسلیم ہی نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت جنگ کی باتیں کرنے کے بجائے کشمیریوں کو حق رائے دہی دے خطہ میں امن کے تمام راستے کشمیر سے گزرتے ہیں کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار کشمیریوں کو دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر اس بارے میں الزام تراشی مضحکہ خیز اور قابل مذمت ہے بھارتی وکیل کا نواز شریف سے منسوخ بیان بھی سازش کا حصہ ہے پلوامہ کے واقعے کو کسی دوسرے سانحہ سے نہیں جوڑا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت نے دھانگلی سے پلاک براستہ ڈڈیال نئی سڑک تعمیر کر لی ہے جبکہ دھانگلی سے کلر سیداں سڑک خستہ حالی کا شکار ہو کر کھنڈرات میں بدل چکی ہے پنجاب حکومت اس بین الصوبائی شاہراہ کو بلا تاخیر تعمیر کر کے کلر سیداں گوجرخان اور آزاد کشمیر کے لاکھوں لوگوں کو سفری مشکلات سے نجات دلائے ۔

ملک کو درپیش مسائل مسلم لیگ ہی میاں نواز شریف کی قیادت میں حل کر سکتی ہے

Only PML-N and Mian Nawaz Sharif can resolve current issues facing the nation 

یو سی فیصل کالونی کے وائس چیئر مین عالمگیر خان درانی نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل مسلم لیگ ہی میاں نواز شریف کی قیادت میں حل کر سکتی ہے میاں نواز شریف نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا مگر ایک سازش کے تحت نوا ز شریف اور مسلم لیگ کو اقتدار سے دور رکھاگیا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جس شخص نے ملک کو ایٹمی دھماکو ں کے ذریعے محفوظ بنایا جو شخص تین بار ملک کا وزیر اعظم رہا جس نے موٹر ویز ،میٹروز اور ائر پورٹ بنائے دہشتگردی اور بجلی کے بحران سے قوم کو نجات دلائی آج ہم نے اس کی وفاؤں کا صلہ انہیں جیل میں بند کر کے دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب کے نام پر مخالفین کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور جمہوریت کے نام پر آمریت کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔

نمبردار اسد عزیز نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول جبہ کا دورہ

Nambardar Asad Aziz visits girls primary school, Jabba

یوسی کنو ہاکے سیاسی رہنما نمبردار اسد عزیز نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول جبہ کا دورہ کیا اور طالبات کی مشکلات کے پیش نظر واش روم کی تعمیر کے لیے چالیس ہزار روپے کا عطیہ دیا اور کہا کہ تعلیمی اداروں با الخصوص طالبات کے مدارس کی حالت بہتر بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

جامعہ مسجد سدا کمال میں میلاد النبی ﷺ کی تقریب آج بروز اتوار

Millad to be held in Sadda Kamal on Sunday

جامعہ مسجد سدا کمال میں میلاد النبی ﷺ کی ایک تقریب آج بروز اتوار دن ایک بجے منعقد ہو رہی ہے جس سے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان مولانا مرسلین ،علامہ محمد اقبال قریشی ، قاری اجمل قادری،قاری وقاص عاری خطاب کریں گے ۔

کلر سیداں کے ایک نجی کالج انتظامیہ نے طلبہ و طالبات سے پیسے بٹورنے کا انوکھا طریقہ تلاش

50 Rps being charged at private school for the application of being absent 

کلر سیداں کے ایک نجی کالج انتظامیہ نے طلبہ و طالبات سے پیسے بٹورنے کا انوکھا طریقہ تلاش کر لیا۔کالج سے چھٹی لینے کیلئے طلبہ و طالبات سے درخواست تیار کرنے کیلئے پچاس روپے وصول کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے غریب والدین نے کالج انتظامیہ کی اس انوکھی پالیسی پر سخت تعجب کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کالج میں زیر تعلیم بچوں کے بیمار ہونے کی صورت میں چھٹی کے حصول کیلئے جب کالج انتظامیہ سے رابطہ قائم کیا جائے تو انتظامیہ کالج میں تیار کیا جانے والا درخواست کا مخصوصی فارم پر کرنے کیلئے ا ن کے حوالے کر دیتی ہے جس کے بدلے میں ان سے پچاس روپے وصول کر لئے جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اگر چھٹی کی درخواست گھر سے یا کالج کے باہر سے کسی سے لکھوا کر کالج میں جمع کروائی جائے تو کالج انتظامیہ اسے قبول نہیں کرتی۔

Show More

Related Articles

Back to top button