DailyNewsKahuta

Kahuta; Current administration has failed at all ends, Raja M Saddique

موجودہ حکومت تمام شعبوں میں بری طرع فعل ہو چکی ہے, راجہ محمد صدیق

ایم سی کہوٹہ کے آفس میں آزاد ریاست جموں وکشمیر کے وزیر بحالیات راجہ محمد صدیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت تمام شعبوں میں بری طرع فعل ہو چکی ہے2018کا الیکشن الیکشن نہیں تھا بلکہ سلیکشن تھا یہ الیکشن اصل میں مسلم لیگ ن الیکشن تھا مگر جو حکمران آج ملک پر حکومت کر رہے یہ عوام کی ووٹوں سے نہیں بلکہ یہ سلیکٹ ہو کر آہیں ہم آج بھی اپنے قاہد میاں محمد نواز شریف ،میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ ہیں عوام کو چند ماہ میں ہی اس حکومت نے اپنا اصل چہرہ دیکھا دیا ہے ظلم کی چکی میں پسی ہوئی عوام کی نظریں مسلم لیگ ن کی قیادت پر انشاء اللہ جلد ملک میں ن لیگ کی حکومت ہو گئی ۔آج جس طرع ہمارے قائدین کے زیادتی کی جاری ہے وہ کسی بھی کیس میں ملوث نہیں ہیں تمام کیسز ز جھوٹ کا پلندہ ہیں ہم اس چیز کی بھی پرزور مذمت کر تے ہیں اور اپنے قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو بلند حوصلے کے ساتھ اپنی جگہ پر قائم ہو دائم ہیں انہوں نے کہا کہ میں اپنے قائد اور بڑھے بھائی سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو بھی خراج تحسین پیش کر تا ہوں جنہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں پارٹی اور اپنے قائدین کا ساتھ دیا ان خیالات کا اظہار آزاد ریاست جموں وکشمیر کے وزیر بحالیات راجہ محمد صدیق نے ایم سی کہوٹہ کے آفس میں منتخب بلدیاتی نمائندوں اور اپنے ووٹروں سپورٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، وائس چیئرمین ملک غلام مر تضیٰ ،چیئرمین یوسی دوبیر ن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی ، وائس چیئرمین مرز ا محمد مسعود ،ممبر ایم سی کہوٹہ آصف ربانی قریشی ،قاضی عبد القیوم ،خان نثار خان ، خان شبیر خان ،ماسٹر محمد نواز قریشی ،حاجی ارشد محمود ،میڈم سفینہ شاہین ،خان طاہر کونسلر ، کونسلر یوتھ ونگ ملک عثمان اقبال ،صدر کہوٹہ بار راجہ افشار محبوب ایڈوکیٹ ، راجہ احتشام ایڈوکیٹ ،حاجی ملک عبد الروف ، راجہ فیصل محمود ،لالہ صابر پٹواری ، ملک محمد زبیر چھنی بازار کہوٹہ ،خان مجید خان سمیت دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شر کت کی اس موقع پر موجود تمام افراد نے اپنے معزز مہمان راجہ محمد صدیق کو وزیر بحالیات کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکبا د پیش کی اور راجہ صدیق نے اپنے میزبان کا شکر یہ ادا کیا ۔

معروف سیاسی وسماجی شخصیات حاجی محمد جمیل مہناس (مرحوم ) کے بھتیجے اورحاجی محمد خلیل مہناس کا صاحبزادہ محمد شباب مہناس رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا

Wedding celebration of M Shabab Minhas takes place in Kahuta

معروف سیاسی وسماجی شخصیات حاجی محمد جمیل مہناس (مرحوم ) کے بھتیجے اورحاجی محمد خلیل مہناس کا صاحبزادہ محمد شباب مہناس رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا۔دعوت ولیمہ کی تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت ۔محمد شباب مہناس کی شادی کی دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب ان کے آبائی گاؤں ٹکی سر صوبہ شاہ ان کی رہائش گاہ میں ہوئی دعوت ولیمہ کی تقریب میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات پنجاب راجہ صغیر احمد ، MPAجاوید کوثر ، راجہ احمد صغیرآف مٹور ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت نثار کیانی،جنرل کونسلر حاجی منیر مہناس، راجہ بابوظفر اقبال آف ممیام ، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں موہڑہ لنگڑیال،قیوم مہناس آف سر صوبہ شاہ، راجہ فرقان جنجوعہ ، انجینر راجہ بلال ، چوہدری اسدآف سموٹ ،شکیل مہناس ،جواد مہناس ،راجہ گلفام مہناس ،ظہیر مہناس ،مرزاعاقب ہمایوں ،مز زاثاقب ہمایوں ،عدنان مہناس ،چوہدری حماد ،سید رحمت حسین شاہ ،چوہدری میران سمیت سیاسی ، سماجی ، کاروباری ،مذہبی ،ادبی شخصیات سینکڑوں افراد نے شر کت کی اس موقع پر تمام مہمانوں نے دولہاشباب مہناس کو زندگی کے نئے سفر پر مبارکباد پیش کی اور میزبان دولہا شباب نے اپنے تمام معزز مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی ۔

تعزیت

سابق وائس چیئرمین ضلع راولپنڈی راجہ مظہر حسین کی خواہر نسبتی اور چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ و ممبر ضلع کونسل راجہ عامر مظہر کی ممانی کی وفات پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات پنجاب راجہ صغیر احمد ،سابق وزیر داخلہ کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمن ،چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد ، چیئرمین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین ، وائس چیئرمین عبد الحمید مغل ،وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی ، جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد ، جنرل کونسلررفاقت قریشی،چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجادستی ، چیئرمین یوسی پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ہے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button