DailyNews

London; House price falls In UK as it is worse situation in past 20 years

مکانات کی قیمتوں میں اضافہ کی شرح گزشتہ 6سال کی نچلی ترین سطح پر آگئی

برطانیہ میں مکانات کی قیمتوں میں اضافہ کی سا؛لانہ شرح جنوری میں پچھلے چھ سال کی نچلی ترین سطح پر آگئی ہے۔ دی لینڈر کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ مکمل طور پر رک جانے کے تقریباً نزدیک آ گیا ہے، ایک سال قبل کے مقابلے میں قیمتوں میں صرف 0.1 فیصد ہوا ہے جو کہ دسمبر میں 0.5 فیصد کی شرح سے کم ہے۔بلڈنگ سوسائٹی کے مطابق پراپرٹی کی اوسط قیمت 211966 پونڈز ہے۔ نیشن وائیڈ نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں حالیہ مندی خریدار کی سوچ پر غیر یقینی اقتصادی منظر نامے کے اثرات کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ خریداروں میں غیر یقینی کہیں زیادہ تھی جوکہ ملازمتوں میں مستحکم اضافے اور تنخواہوں میں مضبوط اضافہ کے نتیجے میں کم اثراندوز ہوئی ہے اور قرضوں کے اخراجات میں مسلسل کمی ہوئی ہے۔ آخری دفعہ نیشن وائیڈ نے قیمتوں میں سالانہ اضافہ کا جائزہ فروری 2013 میں لیا تھا جب شرح صفر ریکارڈ کی گئی تھی۔ نیشن وائیڈ کی جانب سے اپنے قرضوں کی بنیاد پر ہونے والے سروے سے پتہ چلا کہ دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں مکانات کی قیمتوں میں موسمی عناصر کی وجہ سے 0.3 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری میں ختم ہونے والے آخری تین ماہ میں پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔قبل ازیں جنوری میں رائل انسٹی ٹیوشن آف
چارٹرڈ سرویئرز( آر آئی سی ایس) کی جانب سے کئے گئے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ اس کے ارکان کی سوچ یہ تھی کہ ہائوسنگ مارکیٹ کا منظر نامہ پچھلے 20 برسوں میں بدترین تھا۔آر آئی سی ایس کے 28 فیصد ارکان کو توقع تھی کہ فروخت میں کمی ہو جائے گی جو کہ اکتوبر 1988 میں ریکارڈ سازی کے بعد سے نچلی ترین ریڈنگ ہوگی۔ نیشن وائیڈ کے چیف اکنامسٹ رابرٹ گارڈنر نے قیمتوں میں اضافہ کی شرح کم ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اقتصادی منظر نامہ پر بدستور بے یقینی چھائی ہوئی ہے۔

راجہ شوکت کی سنیئر وزیر چوہدری طارق فاروق سے ملاقات

Raja Shaukat meets with Minister Ch Tariq Farooq in Slough

راجہ شوکت کی سنیئر وزیر چوہدری طارق فاروق سے ملاقات۔ مسلم کانفرنس برطانیہ کے مرکزی راہنماء راجہ شوکت علی خان نے ناڑوی ہاؤس میں آزاد کشمیر کے سنیئر وزیر جناب چوہدری طارق فاروق سے ملاقات کی۔ جو ان دنوں دورۂ برطانیہ پر ہیں۔ ملکی سیاست اور مقبوضہ کشمیر کے حالات پر گفتگو کی جبکہ سنیئر منسٹر نے کہا کہ آزاد کشمیر تحریک آزادئ کشمیر کا بیس کیمپ ہے مگر بد قسمتی سے اسے وہ مقام نہ مل سکا۔ ہم ریاست جموں و کشمیر کا ریاستی تشخص بحال رکھے ہوئے ہیں ۔ مسلم کانفرنس ہماری ریاستی جماعت ہے۔ انہوں نے راکہ شوکت علی کو تاکید کی ہے جب صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس جناب سردار عتیق احمد خان برطانیہ آئیں گے تو شاہد ان سے ملاقات نہ ہو سکے۔ کیونکہ اتوار کو انکی وطن واپسی ہے۔ [ اور آپ ان تک میرا سلام اور نیک خواہشات پہنچا دینا۔ جس پر راجہ شوکت علی نے کہا کہ جناب آپ کا پیغام امانت سمجھ کر پہنچا دوں گا۔ 

راجہ اسحاق خان مسلم کانفرنس برطانیہ کے چیف آرگنائزر مقرر

Raja Ishaq Khan of Slough appointed chief organiser Muslim conference 

راجہ اسحاق خان مسلم کانفرنس برطانیہ کے چیف آرگنائزر مقرر۔ مسلم کانفرنس برطانیہ کے مرکزی راہنماء راجہ محمد اسحاق خان مسلم کانفرنس برطانیہ کے چیف آرگنائزر مقرر کر دئیے گئے۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی خاتون جنرل سیکرٹری محترمہ مہر النساء کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے مسلم کانفرنس برطانیہ کی مرکزی تنظیم کیلئے انکے عہدے کی منظوری دی ہے۔ مسلم کانفرنس برطانیہ نے نامزد چیف آرگنائزر راجہ اسحاق خان کی تقرری کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا کہ اس سے جماعت اور مسئلہ کشمیر دونوں کو تقویت حاصل ہو گی۔

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button