DailyNewsGujarKhan

Islam purra jabber; Services welfare trust donate winter gift packages to the needy in Jabber

سروسز ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے مقامی مستحق بچوں میں ونٹر گفٹ پیکجز تقسیم کر دیے گئے ہیں

جبر,سروسز ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے مقامی مستحق بچوں میں ونٹر گفٹ پیکجز تقسیم کر دیے گئے ہیں،اسلام پورہ جبر میں سروسز ویلفیئر ٹرسٹ جو کہ غریب یتیم مسکین افرا د کی خدمت لیے ہمہ وقت کوشاں رہتا ہے موسم کی سختی اور شدید سردی کے پیش نظر علاقے کے مستحق بچوں میں چادریں وغیرہ تقسیم کر دی گئی سروسز ویلفیئر ٹرسٹ کی زیر سرپرستی چلنے والا طبی مرکز تقوی ویلفیئر میڈیکل سنٹر پہلے سے ہی مقامی سطح پر علاج معالجے اور ایمبولینس کی بہترین سہولت مہیا کیے ہوئے ہے۔

تعزیتی اجلاس

جبر بیول پریس کلب کے صحافیوں کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت ایم ندیم رانا منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری شیخ محمد اخلاق،چوہدری مظہر ،شیخ محمد عابد،شیخ محمد ابرار،مبین ہاشمی ،ممراز شیخ ،یسین ہاشمی ،راجہ نوید قاضیاں ،شاہد منگی ،سلیمان احمد بٹ ،محمد وسیم نے شرکت کی اجلاس میں مکھیالہ سٹی ٹریفک پولیس خواجہ فیصل بشیر،خواجہ طاہر بشیر کے والد اور خواجہ شفیق کے چچا زاد بھائی خواجہ بشیر کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی اور لواحقین کے لیے صبروجمیل ومرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button