DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Boys higher secondary school, Jhelum defeat Samot in Chak Ball tournament held in Bhadana

انٹر ڈسٹرکٹ (بوائز سکولز) چک با ل چیمپئن شپ مقابلے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھڈانہ میں منعقد ہوئے

 بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ (بوائز) چک بال چیمپئن شپ کے مقابلہ جات گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھڈانہ گوجرخان میں منعقد ہوئے۔ ہیڈ ماسٹرجہانگیر افضل نے مہمان ٹیموں کو خوش آمدید کہا۔سیمی فائنل گورنمنٹ بوائز ہائیر سکنڈری سکول سموٹ اور بھڈانہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جسے سموٹ کی ٹیم نے جیت لیا۔ فائنل میچ سموٹ (راولپنڈی ) اور جہلم کی ٹیموں کے درمیان ہوا جسے دلچسپ مقابلے کے بعد جہلم کی ٹیم نے جیت لیا۔میچ کے بعد تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس کے منتظم راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے عثمان شہزاد تھے۔ تقریب کی مہمان خصوصی مس ثوبیہ سلطانہ ڈائریکٹریس فزیکل ایجوکیشن تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ چک بال ایک پر امن گیم ہے جو کم وقت اور کم جگہ پر کھیلی جا سکتی ہے۔ اس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے چوہدری سردار محمود کی کاوشوں سے اسے بورڈ کی کھیلوں میں شامل کیا گیا ہے ۔ بوائز اور گرلز سکول اس کھیل کو اپنے اداروں میں رائج کریں تاکہ طلبہ وطالبات صحت مند سرگرمیاں میں مشغول رہیں اور اچھے شہری بن سکیں۔

Gujar Khan; Boys higher secondary school, Samot lost to Jhelum team in Chak Ball tournament held in Bhadana. Samot school team represented Rawalpindi in the final.

Show More

Related Articles

Back to top button