DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Narr region of Kahuta hit by snow blizzard once again

کہوٹہ کے علاقہ نڑھ میں دوسری مر تبہ برف باری علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی

کہوٹہ کے علاقہ نڑھ میں دوسری مر تبہ برف باری علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی ۔دور دراز سے لوگ خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے کہوٹہ نڑھ کی طرف روانہ ہو گے ۔برف باری کی وجہ سے کہوٹہ شہر میں سردی کی شدید لہر دوڑ گئی ہے۔عوام کا نڑھ ٹورسٹ علاقہ قرار دینے کا مطالبہ ۔گذشتہ روز قبل تحصیل کہوٹہ کے علاقہ نڑھ جو سطح سمندر سے1980میٹر کی بلندی پر واقع ہے ہے نڑھ ایک بہت ہی خوبصورت علاقہ ہے جہاں پر بلند و بالا پہاڑ ،پانی کی آبشاریں ،سبز چیڑ کے درخت ہیں اس علاقے سے جہاں دریائے جہلم، آزاد کشمیر کا نظارہ کیا جا سکتا ہے وہاں پر کہوٹہ شہر ، اسلام آباد کا بھی نظارہ کیا جا سکتا ہے ۔

Kahuta; The weather in Pothwar region is freezing with Kahuta region of Narr being hit by snow once again. The region was flocked by visitors from far and surrounding region.

لاکھوں کی آبادی والا واحد ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم

THQ Kahuta deprived of basic facilities 

لاکھوں کی آبادی والا واحد ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے اس پسماندہ اور ایٹمی تحصیل کے لوگوں نے بہت قربانیاں دیں بڑے بڑے جرنیل اور لیڈر پیدا کیے مگر ان لوگوں کے بارے میں کسی نے نہ سوچا تیس سال مسلم لیگ ن کے نمائندے منتحب ہوتے رہے اس حلقہ کا وزیر اعظم بھی رہا سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کے وعدے بھی ہوئے مگر کچھ نہ ہوا ساٹھ کنال پر مشتمل ہسپتال جسکی بوسیدہ اور پرانی عمارت کھنڈرات کا منظر پیش کرتی ہے نہ جدید لیبارٹری ہے نہ سپیشلسٹ ڈاکٹرز نہ ٹاما سنٹر اور نہ ڈینٹل یونٹ اور نہ ہی دیگر عملہ راجہ طارق محمود مرتضیٰ سابق ناظم نے کروڑوں روپے کی لاگست سے مدر چائلڈ سنٹر کی بلڈنگ تعمیر کرائی تھی چند روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی اچانک دورہ کیا لوگ مطالبات کیے ہیں امید ہے کہ ہسپتال کا مسلہ حل ہوجائے اس ہسپتال میں نہ صرف تحصیل کہوٹہ بلکہ آزاد کشمیر کے لوگ بھی علاج کے لیے آتے ہیں دو سال سے ریسکیو1122کی عمارت بنی ہے مگر اس میں نہ جدید مشینری ہے اور نہ ایمبولینس جو ایمبولینسز ہسپتال میں تھیں وہ بھی ریسکیو 1122 والے لے گے جسکی وجہ سے ایمر جنسی مریضوں کو پنڈی لے جانے میں دشواری ہو رہی شہریوں عوام علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جائے جدید بلڈنگ جدید طبی سہولیات مہیا کی جائیں ڈاکٹر وں کی کمی کو پورا کیا جائے ریسکیو 1122کو فوری طور پر فعال کر کے فائر برگیڈ گاڑیاں اور دیگر مشینری مہیا کی جائے ۔

ساہیوال سے دل خون کے آنسو روتا ہے, آغاسید مشتاق حسین نقوی

Saihwal incident deplored by Agha Syed Mushtaq Hussain Naqvi

آغاسید مشتاق حسین نقوی نے سانحہ ساہیوال کے حوالے سے اظہار خیا ل کر تے ہوئے کہا کہ سانحہ ساہیوال سے دل خون کے آنسو روتا ہے اس واقع کی شدید مذمت کرتے ہیں حکومت عوام کو تحفظ دینے کے بجائے خود پولیس اہلکاروں سے مرواتی ہے ساہیوال میں شادی والے گھر کو ماتم میں تبدیل کر دیا گیا ۔،معصوم بچے کیا سوچتے ہونگے اس المناک واقع کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہارمعروف سماجی شخصیت آغاسید مشتاق حسین نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ مہندی والے دن بے گناہ لوگوں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے نا معلوم افراد کے نام مقدمہ درج کیوں کیا گیا مرنے والوں کا انکے افسران اور دیگر کو علم تھا انھوں نے کہا کہ پورے ملک کی طرح کہوٹہ کلر سیداں کے عوام بھی ساہیوال واقع کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ۔

صوبیدار (ر) غلام مرتضیٰ رضائے الہی سے وفات پا گئے مرحوم کی نماز جنازہ انکے آبائی قبرستان گلہ میں ادا کی گئی

Subaidar r Ghulam Murtaza passed away in village Galla

ممتاز قانون دان ذولفقار کیانی ایڈووکیٹ کے والد حماد علی کیانی ایڈووکیٹ کے دادا سماجی سیاسی شخصیت صوبیدار (ر) غلام مرتضیٰ رضائے الہی سے وفات پا گئے مرحوم کی نماز جنازہ انکے آبائی قبرستان گلہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب غلام مرتضیٰ ستی ، راجہ افتخار احمد ستی، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی جماعت اسلامی راجہ تنویر اختر، پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی،سٹی صدر ن لیگ ڈاکٹر محمدعارف قریشی ،ممبر ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ ،عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ ، راجہ مجیب اللہ ستی عرف ڈاکٹر مناء ،جنرل کونسلر شوکت ستی آف نڑھ کے علاوہ ضلع بھر سے وکلاء برادری، بلدیاتی نمائندوں سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button