DailyNews

Rawalpindi; Military accounts staff from grade 1 to 15 will not get medical help

ملٹری اکاؤنٹس کے سکیل1تا 15کے کم تنخواہ دار ملازمین کو میڈیکل جیسی سہولت سے محروم کر دیا گیا

 ملٹری اکاؤنٹس کے سکیل1تا 15کے کم تنخواہ دار ملازمین کوجون2016ء سے میڈیکل جیسی سہولت سے محروم کر دیا گیا تھا جس کی وجہ ملازمین شدید معاشی مسائل سے دوچار ہیں اس سلسلے میں ملازمین نے کئی بار ارباب اختیار کی توجہ اس جانب مبذول کرائی مگر نوٹس نہ لیا گیامنسٹری آف ڈیفنس اور دیگر ارباب اختیار کا انصاف یہ ہے کہ سکیل 1تا 15کے ملازمین کی OPDکی سہولت ختم کر دی گئی صرف InDoorکی سہولت حاصل ہے جس کی ضرورت کبھی کبھار ہی پڑتی ہے جبکہ 16سے اوپرکے سکیل والوں کو ہر طرح کی میڈیکل سہولیات میسر ہیں اگر ان کے ساتھ انصاف ہو تا تو تمام ملازمین کو یکساں طبی سہولیات میسر دی جاتیں کوئی تفریق نہیں ہونی چائیے تھی سکیل 1تا15کے ملازمین کی چیف جسٹس آف پاکستان،آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس سے پُر زور اپیل ہے کہ ہمیں بھی سکیل 16سے اوپر کے ملازمین کے برابر اوردونوں طرح کی طبی سہولتیں دی جائیں

Show More

Related Articles

Back to top button