DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Lady from Slough helps women who’s hen crop was killed by farmer in Takal

سلاو کی خاتون نے پوٹھوار ڈاٹ کوم میں خبر کی اشاعت پر بیوہ خاتون کو مرغیاں دلا دیں

ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے ،آتے ہیں جو کام دوسروں کے،بیوہ خاتون کے نقصان کے بارے میں شائع خبروں پر برطانیہ میں موجود پاکستانی نژاد خاتون نے نقصان کی تلافی کر دی۔چوآخالصہ کے گاؤں ٹکال میں بیوہ محمد رفیق نے اپنی گزر بسر کے لیے دیسی مرغیاں پال رکھی تھیں جن کے انڈے فروخت کر کے وہ حالا ت کے جبر کا مقابلہ کر رہی تھی کہ کسی بد بخت نے گھر سے باہر جانے پر انہیں زہر ملی خوراک کھلا دی جس سے اس کی بارہ پالتو مرغیاں ہلاک ہو گئیں۔یہ خبر اخبارات کے علاوہ پوٹھوار ڈاٹ کام پر شائع ہوئی جسے لندن کے نواحی علاقے سلاؤ میں مقیم پاکستانی نژاد خاتون نے پڑھا تو انہوں نے کلر سیداں میں مقیم نمائندے سے رابطہ قائم کیا جس کے بعد متاثرہ خاتون نے رابطہ قائم کرنے پر بتایا کہ اگر اسے مرغیاں خرید کر دے دی جائیں تو وہ انہیں پال سکتی ہے جس پر سلاؤ میں مقیم خاتون نے اپنا نام پتہ نہ بتانے کی شرط پر بیوہ خاتون کے لیے مدد کی جس سے دس مرغیاں اور دو مرغے خرید کر جمعرات کی شام ٹکال میں بیوہ محمد رفیق تک پہنچا دی گئیں ۔اس موقع پر اکرام الحق قریشی ،حاجی جاوید اقبال،شیخ سلیمان شمسی،ماسٹر خالد بزمی بھی موجود تھے بیوہ خاتون نے مددکرنے پر برطانوی خاتون کا بے حد شکریہ ادا کیا ہے ۔

Kallar Syedan; Lady from Slough who read in pothwar.com that hen owned by lady in Takal were killed by local farmer. The lady from Slough who did not want to be named contacted Ikram ul Haq Qureshi and paid for flock of hens to be delivered to poor women in village Takal.  Mrs M Rafiq thanked lady in Slough for her kind gesture.

انٹر ڈویژنل والی بال چیمپئین شپ 24 جنوری سے کلر سیداں کے قریب چوکپنڈوری میں شروع ہو رہی ہے

International volleyball championship to start on 24th Jan in Chaukpindori

انٹر ڈویژنل والی بال چیمپئین شپ 24 جنوری سے کلر سیداں کے قریب چوکپنڈوری میں شروع ہو رہی ہے جو 27 جنوری تک جاری رہے گی۔ڈویژنل صدر راجہ شمروز نے چوکپنڈوری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ میں آزاد کشمیر سمیت پنجاب کے36 اضلاع کے عالمی سطح کے والی بال کھلاڑی ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگے،ہر ٹیم میں دواوپن کھلاڑی رکھنے کی اجازت ہو گی۔مہمان کھلاڑیوں کی رہائش اور طعام وغیرہ کے انتظامات کوحتمی شکل دی جا رہی ہے۔نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں دی جائیں گی۔رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد،ڈی آئی جی سہیل حبیب تاجک ،آل پاکستان والی بال ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد یعقوب سمیت ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی ڈویژن ملک وقار حسین،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی وحید بابر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ضلع جہلم شمس توحید عباسی کو بطور مہمانان خصوصی مدعو کیا گیا ہے جو ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ 

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں نے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن پنجاب کی لائسنسنگ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

THQ Hospital qualifies for Punjab health care licencing 

 ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں نے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن پنجاب کی لائسنسنگ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ڈاکٹر ثقلین اور بابرنذیر پر مشتمل پی ایچ سی مانیٹرنگ ٹیم نے گزشتہ روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کو چیک کیا جس کے بعد ٹیم اپنی مانیٹرنگ ایویلییشن رپورٹ مرتب کر کے پی ایچ سی لاہور روانہ ہو گئی۔ اس موقع پر مانیٹرنگ ٹیم نے ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں انورمیر کی کارکردگی کی تعریف کی۔یاد رہے کہ پی ایچ سی لاہور نے دوسرے فیز کیلئے پی ایچ سی لائسنسنگ کوالیفکیشن کیلئے پنجاب کے 85 ٹی ایچ کیو ز میں سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا انتخاب کیا تھا۔

مقا می تا جر مفتی عبد ا لو حید کی بیٹی نے 10سا ل کی عمر میں قر آ ن پا ک حفظ کر لیا

Ten year daughter of Mufti Abdul Waheed completes memorising of Quran

مقا می تا جر مفتی عبد ا لو حید کی بیٹی نے 10سا ل کی عمر میں قر آ ن پا ک حفظ کر لیا ا س سلسلہ میں ا یک تقر یب منعقد کی گئی جس میں عز یز و ا قا ر ب ا و ر د و ست ا حبا ب نے شر کت کی ا و ر بیٹی کو د س سا ل کی عمر میں قر آ ن پا ک حفظ کر نے پر مبا ر کبا د د ی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button