DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Gas explosion in Mohalla Hafiz Abbad, husband and wife along with two children injured

تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان کی سٹاف نرس کے گھر گیس لیکج کے باعث دھماکہ اورآگ بھڑک اٹھی، میاں بیوی اور دو بچے جھلس گئے

تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان کی سٹاف نرس کے گھر گیس لیکج کے باعث دھماکہ اورآگ بھڑک اٹھی، میاں بیوی اور دو بچے جھلس گئے جن کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال پہنچایا گیا طبی امداد کے بعد راولپنڈی ہولی فیملی منتقل کر دیاگیا تفصیلات کے مطابق محلہ حافظ آباد میں رہائش پذیر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کی نرس ثمینہ کے گھر رات کو گیس لیک ہونے کے باعث گھر میں پھیل گئی رات اڑھائی بجے اس کا خاوند مظہر مجید تہجد کی نماز کیلئے اٹھا اور بلب جلانے کیلئے بٹن آن کیا تو اس سے ایک زوردار دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث گھرمیں موجود میاں بیوی سمیت ان کے دو بیٹے عبدالواسع اورحذیفہ جو آٹھویں اور دسویں جماعت کے طالب علم تھے آگ سے جھلس گئے زوردار دھماکہ کی آواز سے آبادی مکین بھی جاگ گئے جنہوں نے فوری طور پر ان کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے بعد راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا زوردار دھماکہ سے گھر کی کھڑکیاں اور دروازے وغیرہ بھی اکھڑ کر دور جا گرے اور دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں دھماکہ کی آواز دور تک سنائی دی گئی جس کے باعث پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

Gujar Khan; A gas leakage explosion occurred at the residence of Nurse Samina in Mohalla Hafiz Abbad, in which the door and windows were blown out, Nurse Samina who works at THQ hospital along with her husband and two children were injured.

تحریک انصاف ہی عوا م کو مسائل کی دلدل سے نکال کر دکھائے گی,چوہدری محمدعظیم

PTI is the only party to resolve public issues, Ch M azeem

تحریک انصاف گوجرخان کے سینئر رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری محمدعظیم نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ہی عوا م کو مسائل کی دلدل سے نکال کر دکھائے گی ملک پر عمران خان کی صورت میں ایماندار قیادت برسراقتدار ہے سابقہ حکومتوں کی لوٹ کھسوٹ اور ناقص پالیسیوں کے اثرات کو ختم کرنے کیلئے تحریک انصاف کی حکومت دن رات کوشاں ہے عوام بہت جلد ملک میں خوشگوارتبدیلی کو محسوس کریں گے انہوں نے کہا کہ جب تحریک انصاف نے ملک سنبھالا تو ملکی خزانے خالی تھاملک آئی ایم ایف اور دوسرے ممالک کے قرضوں کے بوجھ تلا دباہو اتھامہنگائی بے روزگاری کے باعث عوام کی حالت زار ہو چکی تھی انتہائی دشوار کن حالات کے باوجود چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ملک کو بیرونی قرضوں کے بوجھ سے نکالنے اور عوام کی مشکلات کے خاتمے کیلئے دن رات کوشاں ہیں تحریک انصاف نے اقتدار سنبھالتے ہی عوام کو ریلیف دینے کیلئے جو پالیسیاں مرتب کیں اس کے باعث مہنگائی میں نمایاں کمی واقع ہوئی جس کے باعث عوام کو تحریک انصاف پر اعتماد پہلے سے زیادہ بڑ ھ چکا ہے تھوڑے عرصے میں عوام ملک میں مزید خوشگوار تبدیلی کو محسو س کریں گے

ملک کی ترقی کیلئے میاں محمدنوازشریف کا کردار مثالی تھا,چوہدری محمدریاض

Ch M Riaz praises contributions of ex PM Mian Nawaz Sharif

میاں محمد نوازشریف جب بھی اقتدا ر میں آئے انہوں نے ایک مثبت سوچ اور پلاننگ کے تحت ملک وقوم کیلئے خدمات انجام دیں ترقی کا شعور عوام کے مسائل اور مشکلات کا خاتمہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع کاروباری طبقہ کو سہولیات ملک بھر میں میگاپراجیکٹ میاں نوازشریف کے تاریخی اقدامات تھے جن کو عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے ان خیالات کااظہار سینئر مسلم لیگی سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ جب میاں نوازشریف نے اقتدار سنبھالا تو انہوں نے ملکی معیشت کو مستحکم کیا ملکی ترقی میں بھرپور کردارادا کیا تحریک انصاف نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے یہ صرف اتنا بتائیں کہ ان کی چند ماہ کی کارکردگی کیا ہے غریب عوام کو کیا ریلیف دیا پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے کیا کیا تاجروں کو کیا سہولیات دیں صرف نعرے اور اعلانات سے کا نہیں چلے گا عوام سے جو وعدے اور اعلانات کئے گئے ان کو اب پورا کیا جائے عوام باشعور ہیں وہ جانتے ہیں کہ ملک کی ترقی کیلئے میاں محمدنوازشریف کا کردار مثالی تھا

جعفر ایکسپریس ٹرینوں کے سٹاپ گوجرخان میں دیے جائیں

Demand for Jaffer express train to have stop in Gujar Khan

گوجرخان کے شہریوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ گوجرخان ریلوے اسٹیشن پر سبک رفتار 102ڈاؤن سبک رفتار 104ڈاؤن سبک خرام 103اپ ،39اپ جعفرایکسپریس 40ڈاؤن جعفر ایکسپریس ٹرینوں کے سٹاپ گوجرخان میں دیے جائیں اور بکنگ کوٹہ بھی مقرر کیا جائے تاکہ گوجرخان کے عوام کو بھی ٹرین کا معیاری سفر کی سہولیات میسر ہوں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد گوجرخان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر کے ان ٹرینوں کے سٹاپ دیے جائیں گوجرخان کی اکثریت کاروباری طبقہ ملازمت پیشہ افراد کو دوسرے شہروں میں جانے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ میں خوار ہونا پڑتا ہے اگر ان ٹرینوں کے سٹاپ ریلوے اسٹیشن گوجرخان میں کر دیے جائیں تو اہل گوجرخان کو ریلوے سفر کی معیاری سہولیات بھی میسر ہو سکیں گی اور ریلوے ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا اوربکنگ نظام کو بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جائے

تھانہ گوجر خان کی حدود سے ملنے والی نامعلوم نعش کی شناخت ہو گئ

Body found in Gujar Khan identified as student from Morgha

تھانہ گوجر خان کی حدود سے ملنے والی نامعلوم نعش کی شناخت ہو گئی نعش استور کے رہائشی طالب علم کی تھی مورگاہ کے نجی تعلیمی ادارے میں سال دوئم کا طالب علم تھا مقتول کی گردن اور جسم پر زخموں کے نشان تھے جلد ہی ملزمان تک پہنچ جائیں گے ایس ایچ او گوجر خان تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجر خان کی پولیس کو ایک ہفتہ قبل چکوال سوہاوہ روڈ پر ایک نوجوان کی نعش ملی نوجوان کی شناخت اعجاز علی کے نام سے ہوئی اور اس کا تعلق استور شمالی علاقہ جات سے ہے اعجازعلی پاک فوج کے ریٹائرڈ صوبیدار فقیر محمد کا بیٹا تھا اور مورگاہ راولپنڈی میں واقع ایک نجی تعلیمی ادارے میں سیکنڈ ایئر کا طالب علم تھااس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ گوجر خان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تفتیش جدید سائنسی خطوط پر کی جا رہی ہے اور بہت جلد ہی اصل حقائق سامنے آنے کے ساتھ ملزمان بھی قانون کی گرفت میں ہوں گے 

محفل مشاعرہ 20جنوری کو پیلی کوٹھی نزد پرانا بجلی گھر گوجرخان دن 11 بجے منعقد ہو گا

Poetry evening to be held on 20th Jan in Gujar Khan

خطہ پوٹھوہار کے عظیم شاعر ماسٹر نثار مرتضوی کی یاد میں محفل مشاعرہ 20جنوری کو پیلی کوٹھی نزد پرانا بجلی گھر گوجرخان دن 11 بجے منعقد ہو گا، انجمن شعرائے اہلبیت کے صدر سید حبیب شاہ بخاری، جباد دانش، فاروق راشد، عمران صفدر، جاوید حیدری، جاوید قیصر، سلیمان راقب ، منظور منظر، شفیق یاور ، قیوم جامی ، ماسٹر محمد عربی ، سائیں خالد ، راجہ محمد ذوق اور دیگر شعرائے کرام منظوم نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ 

بیوہ کے بیٹے گھر کے اکلوتے کفیل سرکاری ملازم کو دوران ڈیوٹی اٹھا کر منشیات برآمدگی کا جھوٹا پرچہ

Fake police case registered against Nadeem Asghar in Gungrila

اندھیر نگری چوپٹ راج، تبدیلی اور نئے پاکستان کا نعرہ خواب، نئی حکومت میں بھی پولیس کے کالے کرتوت پولیس چوکی سکھو کے اہلکار جلاد بن گئے بیوہ کے بیٹے گھر کے اکلوتے کفیل سرکاری ملازم کو دوران ڈیوٹی اٹھا کر منشیات برآمدگی کا جھوٹا پرچہ دے کر پابند سلاسل کردیا بوڑھی والدہ بیٹے کی رہائی کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور چیف جسٹس وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ گھنگریلہ کی رہائشی کلثوم بی بی نے اعلیٰ احکام کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ اس کا بیٹا ندیم اصغر جو گھرانے کا واحد کفیل ہے گورنمنٹ بوائز سکول گھنگریلہ میں 2004سے بطور نائب قاصد ملازمت کر رہا ہے سترہ نومبر 2018ء کو دن دو بجے کے قریب سکول کے دروازہ پر دستک ہوئی باہر آکر دیکھا توایک شخص کھڑا تھابولا تمہارے مہمان گاڑی میں موجود ہیں گاڑی کے پاس پہنچا تو اسے زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے بعد ازاں معلوم ہوا کہ یہ بغیر وردی کے سکھو پولیس چوکی کے اہلکار ہیں جنہوں نے اس کے بے گناہ بیٹے پر 1300گرام چرس اور گرفتاری رکھ موڑ سے ڈال کر پابند سلاسل کر دیا سکول کا سارا سٹاف بھی بیان حلفی دے کر اس کے بیٹے کی بے گناہی کا اعتراف کررہا ہے جبکہ وہ اپنے گھر کے اکلوتے کفیل کی رہائشی اور انصاف کے حصول کیلئے دربدر ہے چیف جسٹس، وزیراعظم ، وزیراعلیٰ اور اعلیٰ پولیس احکام اس اندھیر نگری کا نوٹس لے کر پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی اور اس کے بے گناہ بیٹے کو رہائی دلوائیں

Show More

Related Articles

Back to top button