DailyNews

Watford; Hazrat Mohammad Sadiq urs Mubarak held at Jammia Masjid

جامع مسجد وٹفورڈ کی انتظامیہ کے زیراہتمام حضور قبلہ عالم مجدد مشائخ، مبلغ اسلام حضرت محمد صادقؒ کا سالانہ عرس مبارک

جامع مسجد وٹفورڈ کی انتظامیہ کے زیراہتمام حضور قبلہ عالم مجدد مشائخ، مبلغ اسلام حضرت محمد صادقؒ کا سالانہ عرس مبارک کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کے آرگنائزر انچارج مساجد ڈائریکٹر حاجی محمد یعقوب، قاری محمد سلیم، قاری محمد بشیر، قاری جہانگیر احمد، قاری محمد حبیب، چوہدری محبوب، چوہدری محد بشیر و دیگر تھے۔ پیر صاحب کے سالانہ عرس مبارک کی دعائیہ تقریب میں وٹفورڈ، لوٹن، سلائو، لندن، برمنگھم و دوسرے ٹائون سے کثیر تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ علمائے کرام نے پیر حضرت قبلہ عالم محمد صادقؒ کی اسلام کے ساتھ وابستگی، آزازد کشمیر اور بیرون ملک اسلام کی اشاعت کے لیے خوب صورت مساجد کی تعمیر، ان کی سیرت و کردار پر تفصیلاً روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ممتاز عالم دین و طریقیت اہلسنت قاری و حافظ اقبال حسین چشتی نے حضرت پیر قبلہ عالم محمد صادقؒ کی دینی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ یہ ان کا دین اسلام سے گہرا لگائو ہے کہ آپ نے حضور نبی اکرمﷺ اور خلفائے راشدین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے آزاد کشمیر، پاکستان اور بیرون ملک مساجد تعمیر کرائیں اور وہاں امام کا تقرر اور حافظ قرآن تیار کیے۔ یہ اسلام کی بہت بڑی خدمت ہے

Watford; Hazrat Mohammad Sadiq urs Mubarak was held at Jammia Masjid, under the guidance of Haji M Yaqoob, Qari M Saleem, Qari M Bashir, Qari Jhangir Ahmed, Qari M Habib, Ch Mahboob and Ch M Bashir, large number of people attended the urs Mubarak from surrounding region.

 

Show More

Related Articles

Back to top button