DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Malik Waqas Awan announces to contest election in Union Council Hothla

یوسی ہوتھلہ کی سیاست میں سیاسی درجہ حرارت میں تیزی آگئی ۔نوجوان سیاسی شخصیت ملک وقاص اعوان نے چیئر مین کا الیکشن لڑنے کا اعلان

یوسی ہوتھلہ کی سیاست میں سیاسی درجہ حرارت میں تیزی آگئی ۔نوجوان سیاسی شخصیت ملک وقاص اعوان نے چیئر مین کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ۔علاقے کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ۔ معتدد سیاسی شخصیات ، متعدد برادریوں کی سر کردہ شخصیات نے نوجوان سیاسی شخصیت ملک وقاص اعوان کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ۔ عوام یوسی میں ترقیاتی کاموں کے لیے میرا ساتھ انشاء اللہ ان کو مایوس نہیں کر وں گا ۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت ملک وقاص اعوان نے آمدہ بلدیاتی الیکشن میں یونین کونسل ہوتھلہ سے چیئرمین کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ۔ نوجوان سیاسی شخصیت ملک وقاص اعوان کا الیکشن لڑنے کے اعلان کے ساتھ ہی علاقے کی سیاست میں ایک دم تبدیلی آگئی ہے معتدد سیاسی شخصیات ، متعدد برادریوں کی سر کردہ شخصیات نے نوجوان سیاسی شخصیت ملک وقاص اعوان کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ۔ملک وقاص اعوان نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی یونین کونسل کے مسائل دیکھ کر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے مجھے اپنے علاقے اور عوام علاقہ سے پیار ہے اس لیے میں نے ان کی خدمت کر نے کا عہد کیا عوام اپنے مسائل کے حل اور علاقے میں ترقیاتی کاموں کے لیے میرا ساتھ انشاء اللہ اپنے علاقے کی عوام کو مایو س نہیں کروں گا ۔

Kahuta; Social and political personality Malik Waqas Awan has announced to contest coming local election in union council Hothla.

چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود کی دربار عالیہ کلیام شریف میں حاضری

Ch Shafqat Mahmood visits Kalyam Shareef shrine

چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود کی دربار عالیہ کلیام شریف میں حاضری ملکی سلامتی و امن کے لیے دعا۔سجادہ نشین حضور قبلہ ساہیں شعبان فرید سے بھی ملاقات ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود نے خطہ پوٹھوار میں موجود سلسلہ چشتیہ صابریہ کے عظیم بزرگ خواجہ فضل الدین کلیامی ؒ کے دربار کلیام شریف میں حاضر ی دی اور ملکی سلامتی و امن کے لیے خصوصی دعاء کی علاوہ ازیں انہوں نے سجادہ نشین حضور قبلہ ساہیں شعبان فرید سے بھی ملاقات کی اوران سے دعاء بھی کرائی اس موقع پرمعروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری طارق محمود،معروف صحافی شیخ قمر السلام،پر یس کلب کہوٹہ کے نوجوان صحافی کبیر احمد جنجوعہ بھی ہمرا تھے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button