DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Ex SHO Gujar Khan police station denies allegation against him

رشوت ستانی یا منتھلی لینے کا جو الزام عائد کیا گیا وہ ایک ملزم کا بیان ہے جو کہ جھوٹ پر مبنی ہے اس میں کوئی صداقت نہیں,سابق ایس ایچ

تھانہ گوجرخان کے سابق ایس ایچ او اورحال ہی میں معطل ہونے والے اشتیاق مسعود چیمہ نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ فرائض دیانتداری کے ساتھ سرانجام دیے ہیں رشوت ستانی یا منتھلی لینے کا جو الزام عائد کیا گیا وہ ایک ملزم کا بیان ہے جو کہ جھوٹ پر مبنی ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہر فورم پر اپنی سچائی ثابت کریں گے تھانہ گوجرخان اور مندرہ میں جرائم کے خاتمہ بالخصوص منشیات فروشوں کیخلاف متعدد مقدمات درج کئے وہ گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ تھانہ گوجرخان میں ایس ایچ او کی حیثیت سے تعینات رہتے ہوئے اپنے فرائض انتہائی جانفشانی سے سرانجام دیے کوئی غفلت نہیں برتی انہوں نے کہا کہ ایک ملزم کے بیان پر منتھلی لینے اور رشوت ستانی کا الزام لگادیا گیا جوکہ بے بنیاد ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ وہ ہر فورم پر اپنے حقوق کی جنگ لڑیں گے انہوں نے کہا کہ عزت کے ساتھ اپنی نوکری کی ہے اپنی سچائی بھی ثابت کروں گایاد رہے ایس ایچ او اشتیاق مسعود چیمہ مندرہ میں تعینات تھے جن پر گوجرخان سے گرفتار منشیات فروش اصغر نے منتھلی لینے کا الزام عائدکیا تھا

Gujar Khan; The ex SHO Gujar Khan police station, Ishtiaq Masood Cheema has denied corruption charges and said that they were allegations made by a criminal and can not be held against him.

قائد اعظم کے بعد ہمیں ان جیسی لیڈر شپ نہیں مل سکی اب آ کر ہمیں عمران خان جیسا لیڈر ملا

Imran Khan best leader after the Qaid e Azam

ملک کو قائم ہو ئے 70سال ہو گئے مگر بد قسمتی سے قائد اعظم کے بعد ہمیں ان جیسی لیڈر شپ نہیں مل سکی اب آ کر ہمیں عمران خان جیسا لیڈر ملا جس کے دل میں ملک کا درد ہے اور جن کے بارے میں ملک کا ہر شہری گواہی دے گا کہ وہ اپنے بارے میں نہیں بلکہ ملک کے بارے میں سو چتے ہیں نئے پاکستان کی بنیاد یہ ہے کہ قائد اعظم کے اصل پا کستان کی بنیاد رکھی جا ئے جو کرپشن فری ہو جہاں ہر شہری کو انصاف،روزگار اور آگے بڑھنے کے برابر موا قع ملیں ان خیا لات کا اظہا روزیر ہائر ایجو کیشن و سیاحت پنجاب راجہ یا سر ہمایوں سر فراز نے گو جر خان میں فاطمہ جناح گر لز کا لج کی افتتاحی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا جسکا اہتمام حکیم عبدا لرؤف کیانی نے کیا تھا اس پر وقار تقریب میں سابق ایم پی اے طارق کیانی،چو ہدری محمد عظیم،قاضی وقار احمد،پروفیسر نسیم تقی جعفری،چئیرمین شیخ اشفاق احمد، اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی، پرنسپل محمدداؤد اور سید ساجد بخاری بھی مو جود تھے صوبائی وزیر راجہ یا سر ہمایوں سر فراز نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری اور عمران خان کی توجہ بھی تعلیم اور صحت کے شعبوں پر ہے جنہیں ماضی کی حکو متوں نے نظر انداز کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ایک یو نیورسٹی بھی ورلڈ کلاس رینکنگ میں نہیں آتی۔ تعلیم کو عام کر نے کے لیے ہما را پروگرام یہ ہے کہ ڈویثرن کی سطح پر ورلڈ کلاس یو نیورسٹی قائم کی جا ئے اور ضلع کی سطح پر چار سالہ ڈگری کالجز شروع کئے جائیں۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ فاطمہ جناح گر لز کالج علاقے میں تعلیم عام کر نے کے لیے اپنا کر دار ادا کرے گا ۔اس تقریب میں عبد الجبار بھٹی، جہانگیر بھٹی، فرخ سیال،راجہ فیصل،عابد گیلانی،راجہ محمد ریاض کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔

گوجرخان، گیس کازیرو پریشرسے عوام پہلے ہی پریشان تھی رہی سہی کسر بجلی کی لوڈشیڈنگ نے پوری کر دی

Gujar khan hit with gas low pressure and load shedding 

گوجرخان، گیس کازیرو پریشرسے عوام پہلے ہی پریشان تھی رہی سہی کسر بجلی کی لوڈشیڈنگ نے پوری کر دی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری بند کیا جائے ان خیالات کااظہار اے این پی کے سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی شاہ محمد نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سردیوں کے شروع ہوتے ہی پہلے گیس کا زیرو پریشر کی وجہ سے صارفین شدید متاثر ہوئے اور لوگوں کی مشکلات میں انتہائی اضافہ ہوا حکومت سے گیس کامسئلہ حل تو ہوا نہیں بلکہ رہی سہی کسر بجلی کی بے تحاشا لوڈشیڈنگ نے نکال دی شہر میں آٹھ سے دس گھنٹے اور دیہاتوں میں اٹھارہ گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا حالانکہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں حکومت نے کئی بار اضافہ کر کے غریب عوام پر بوجھ ڈالا انہوں نے کہا کہ بھاری بھرکم بل تو وقت پر بھیج دیے جاتے ہیں لیکن حکومت کو عوام کی پریشانی کا بالکل احساس نہیں 

Show More

Related Articles

Back to top button