DailyNews

Rawalpindi; Rawat police arrest gamblers along with foreign currency near Sagri

روات پولیس نے ساگری کے قریب چھاپہ مار کر جوئے کی بازی پلٹ دی سات جواری گرفتار

روات پولیس نے ساگری کے قریب چھاپہ مار کر جوئے کی بازی پلٹ دی سات جواری گرفتار ،جوئے پر لگی پاکستانی اور سعودی کرنسی موبائل فون اور کلائی گھڑیاں برآمد کر لی ،ڈی ایس پی فرحان اسلم کی ہدایت پر ایس ایچ او حاجی طارق محمود نے ڈھوک راجگان ساگری میں لگی جوئے کی محفل پر کاروائی کے لیئے سب انسپکٹر نصیر الرحمٰان،حق نوازاور دیگر پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جس نے ساگری کے قریب ڈھوک راجگان میں کاروائی کرتے ہوئے سات جواریوں کو موقے سے گرفتار کر لیا گرفتار ہونے والوں میں ظفر محمود ولد لیاقت ساکن بمہ گنگال کلرسیداں،مجاہد آفتاب سکنہ حسن آباد راولپنڈی ،اشتیاق احمدولدمشتاق عباسی سکنہ رحیم آباد راولپنڈی،اویس عزیزولد محمدرفیق سکنہ طارق آباد راولپنڈی ،عبادت علی ولد یاسین ساکن پنڈ جھاٹلہ،شکیل ولد غلام مصطفٰی ساکن رمیال،ذین عزیز ولد محمود شوکت ڈھو ک راجگان ساگری کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے داؤ پر لگی ہوئی انیس ہزار پانچ سو روپے ،سات سعودی ریال ،سات موبائل فون اور ایک گھڑی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button