DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Villagers from Nala Musalmana make large donation for dam fund

سپریم کورٹ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کے لئے نلہ مسلماناں کے چند دوستوں کی تحصیل کلر سیداں کی بڑی فنڈنگ

یوں تو نلہ مسلماناں ضلع راولپنڈی کے ان چند ایک علاقوں میں شامل ہے جہاں ملکی سطح پر بہت زیادہ فلاحی کام ہوئے ہیں یہاں کے مخیر خواتین و حضرات جو زیادہ تر بیرون ملک ہیں ہمیشہ فلاحی ،سماجی کاموں میں پیش پیش رہے ہیں،جو خواتین و حضرات یہاں یعنی نلہ مسلماناں میں بھی ہیں ہر اس کام جس کا فائدہ علاقائی سطح یا ملکی سطح پر ہو کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرتے،ڈیم فنڈ کے لئے چار لاکھ پچاس ہزار روپے نیشنل بنک نلہ مسلماناں میں جمع کروا دئیے ہیں ،تحصیل کلر سیداں سے اب تک جانے والے سپریم کورٹ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں سب سے بڑی رقم ہے،ساڑھے چار لاکھ روپے سابق ناظم کپٹن ریٹائرڈ چوہدری محمد اشرف نے کپٹن ریٹائرڈ چوہدری منظور حسین،چوہدری محمد اسحاق،چوہدری محمد ظفر ،چوہدری محمد بشارت،ڈاکٹر ربنواز راجہ،پرویز اختر بھٹی،چوہدری غضنفرکی موجودگی میں بنک منیجر سید ساجد حسین شاہ ،کیشئرراجہ عابد محمود کو نیشنل بنک آف پاکستان ، نلہ مسلماناں برانچ میں جمع کروا کر رسید حاصل کی۔

Kallar Syedan; Villagers from Nala Musalmana have made large donation for dam fund, around 4.5 Lakh Rps was deposited in the Bank for the dam project. For full details please watch the video below…

Show More

Related Articles

Back to top button