DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Ch Nisar Ali Khan friends slowly start to desert him in UC Chak Bale Khan

حالیہ الیکشن میں ناکامی کے بعد چوہدری نثار علی خان کے ساتھیوں نے ان کاساتھ چھوڑنے کی تیاریاں شروع

حالیہ الیکشن میں ناکامی کے بعد چوہدری نثار علی خان کے ساتھیوں نے ان کاساتھ چھوڑنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اس سلسلے میں چوہدری نثار گروپ سے تعلق رکھنے والے چک بیلی خان یونین کونسل کے چیئر مین صغیر احمد گجر اور پاکستان تحریکِ انصاف حلقہ پی پی10کے کوارڈینیٹر چوہدری محمد افضل پڑیال کی خصوصی ملاقات ہوئی ملاقات کے لئے چوہدری نثار گروپ کے سابق کونسلر راجہ جاوید کے گھر چوہدری محمد افضل پڑیال اور چوہدری صغیر احمد گجر کے لئے کھانے کی دعوت کا اہتمام کیا گیا دعوت میں وائس چیئر مین راجہ ممتاز احمد بھی مدعو تھے جو صحت کی خرابی کے باعث شریک نہ ہو سکے ملاقات کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم جب اس امر کی تصدیق کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق صدر اور چوہدری نثار علی خان کے قریبی ساتھی ڈاکٹر احمد ضیأ راجپوت سے رابطہ کیا تو انھوں نے کھانے کی اس دعوت کی تصدیق کی یہ بھی پتا چلا ہے کہ دعوت میں شریک نہ ہونے والے وائس چیئر مین راجہ ممتاز احمد اس سے قبل وفاقی وزیرِ پٹرولیم جناب غلام سرور خان سے ان کے آبائی گھر پنڈ نوشہری ملاقات کر چکے ہیں

Rawalpindi; Ch Nisar Ali Khan friends are slowly deserting him, a secret meeting was held in Chak Bale Khan where Chairman UC Chak Bale Khan, Sagheer Ahmed Gujjar met with PTI official Ch M Afzal Paryal.

Show More

Related Articles

Back to top button