DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Minister Ghulam Sarwar Khan appoint Malik Sohail Ashraf as focal person

غلام سرور خان نے پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر ملک سہیل اشرف کو فوکل پرسن نامز د کر دیا

وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر ملک سہیل اشرف کو فوکل پرسن نامز د کر دیا ہے جو کلر سیداں کی تحصیل میں گیس کے حوالے سے جاری منصوبہ جات کی نگرانی کریں گے۔اس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم نے پی ٹی آئی کے سابق صدر سے اپنے آفس اسلام آباد میں ملاقات کی جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کلر سیداں میں سوئی گیس کے منصوبے جو کسی وجہ سے التوار کا شکار ہیں کی تکمیل کے سلسلہ میں فنڈز کی فراہمی کیلئے وزارت خزانہ کو خط لکھ دیا گیا ہے اور فنڈز جاری ہونے پر سوئی گیس کے نامکمل منصوبوں کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

Kallar Syedan; Ghulam Sarwar Khan current Federal Minister for Petroleum has appointed PTI activist Malik Sohail Ashraf as focal person who will be overlooking gas supply in Tehsil Kallar Syedan. Malik Sohail Ashraf met with Federal Minister for Petroleum in his office in Islamabad.

بگھارشریف میں خطہ پوٹھوار کی عظیم روحانی شخصیت حضرت مولانا عبدالرحمن ؒ کے سالانہ عرس کی تقریب

Mollana Abdul Rehman urs Mubarak celebrated in Baghar Shareef

ممبراسلامی نظریاتی کونسل ، ممتازعلمی وروحانی شخصیت پروفیسر پیر ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ مجددیہ نقشبندیہ بگھارشریف نے کہاہے کہ زمانہ گواہ ہے صوفیاء بگھارشریف ہمیشہ شریعت کے پاسدار رہے، نمازباجماعت کاکڑا اہتمام اور مسجد سے محبت ان کی فطرت رہی،انھوں نے نیکی پھیلائی اور برائی کے سامنے ڈٹ کرکھڑے ہوئے، اپنے اخلاق کریمانہ کے باعث مخلوق خدا ان کی جانب کھنچی چلی آتی تھی، آج بھی یہ فیضان جاری وساری ہے۔ وہ خانقاہ نقشبندیہ مجددیہ بگھارشریف میں خطہ پوٹھوار کی عظیم روحانی شخصیت حضرت مولانا عبدالرحمن ؒ کے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ ہرشخص نیکی کرے، نیکی کی تبلیغ کرے، برائی سے بچے دوسروں کوبرائی سے بچائے، خانقاہ سے منسلک ہرشخص اس خانقاہ کاسفیر ہواکرتاہے، اسے اپنے قول اور عمل سے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کانمونہ ہوناچاہئے۔ انھوں نے کہاکہ جب پوری قوم برائی کوبرائی ہی سمجھناچھوڑ دے بلکہ برائی کونیکی بناکر پیش کرنے لگے توایسے وقت قوموں کی زندگی میں مشکل ترین ہواکرتے ہیں۔ ہمیں اپنے اطوار بدلنے ہوں گے وگرنہ فطرت کی تعزیریں بڑی سخت ہواکرتی ہیں۔ اس موقع پر پیرسلطان العارفین سجادہ نشین آستانہ عالیہ نیریاں شریف، مولاناحافظ سعداللہ، مولانامحمداقبال قریشی، قاری صداقت اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔

چوہدری محمد شبیر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ تل خالصہ میں اد ا کی گئی

Ch M Shabbir passed away in Tal Khalsa

دلہن کا والد رخصتی کے اگلے ہی روز حرکت قلب بند ہونے سے چل بسا،کراچی کے معروف کاروباری چوہدری محمد شبیر اپنی دختر کی شادی کے سلسلے میں گزشتہ چند ایام سے کلر سیداں کے قریب اپنے آبائی گاؤں تل خالصہ آئے ہوئے تھے ۔منگل کے روز ان کی دخترکی شادی سابق چیئر مین یوسی درکالی معموری چوہدری سرشار حسین کے فرزند سے ہوئی مگر رخصتی کے اگلے ہی روزچوہدری محمد شبیر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ تل خالصہ میں اد ا کی گئی ۔

چیئر مین بلدیہ کلر سیداں شیخ عبدالقدوس کے فرزند شیخ محمد تیمور رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wedding ceremony of Sheikh M Taimoor celebrated in Kallar Syedan 

چیئر مین بلدیہ کلر سیداں شیخ عبدالقدوس کے فرزند شیخ محمد تیمور رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ،دعوت ولیمہ کی تقریب میں راجہ جاوید اخلاص، حافظ عثمان عباسی، مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ ، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود، چیئر مین بلدیہ گوجرخان شاہد صراف، چیئر مین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، محمد ظریف راجا، ہارون کمال ہاشمی، حافظ سہیل اشرف ملک، شیخ ساجد الرحمان، دوست محمد مہمند ، چوہدری ربنواز خان منہاس، خالد رشید، سید حسن ناصر نقوی، شیخ وسیم اکرم، راجہ جاوید اختر لنگڑیال، محمد اعجاز بٹ، مسعود بھٹی، حاجی اخلاق حسین ، ظہیر احمد بٹ ، راجہ ظفر اقبال، راجہ ظفر محمود کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔اس موقع پر میاں محمد نوا ز شریف کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button