DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Syed Ibrar Hussain Shah passed away in Lass Syedan, Hothla

معروف سیاسی وسماجی شخصیت پیر سید مظاہر حسین شاہ کے چچاسید ابرار حسین شاہ وفات پا گئے۔ ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں لس سیداں یوسی ہوتھلہ میں ادا کیا گیا

معروف سیاسی وسماجی شخصیت پیر سید مظاہر حسین شاہ کے چچاسید ابرار حسین شاہ وفات پا گئے۔ ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں لس سیداں یوسی ہوتھلہ میں ادا کیا گیاان کی نمازے جنازہ میں پاک آرمی کے میجر جنرل سید انیس اکبر شاہ، ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ PP-7راجہ صغیر احمد ،چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ ،وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی ،جنرل کونسلر یوسی ہوتھلہ راجہ گلزار ،چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین،سابق ناظم راجہ صدیق احمد ،ممبر ایم سی کہوٹہ سید ذرین شاہ ،سید عاطف شاہ بخاری آف ٹنگی ،کونسلر سید صداقت حسین شاہ آف ڈھنگور سیداں ،ذوالفقار علی ستی ،انجینئر خالد ستی ، بابو عابد ستی محکمہ ہائی وئے ،ٹھکیدار راجہ ساجد محمود آف ہوتھلہ بن ، سید نجم الحسن نقوی ،راجہ مدثر ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنماء رفاقت جنجوعہ کے زیر اہتمام 25دسمبر کے حوالے سے شاندار تقریب کا اہتمام

Qaid e Azam and Mian Nawaz Sharif birthday celebrated 

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنماء رفاقت جنجوعہ کے زیر اہتمام 25دسمبر کے حوالے سے شاندار تقریب کا اہتمام۔کثیر تعداد میں مسلم لیگی رہنماوں کی شر کت۔ قاہد اعظم محمد علی جناح ؒ اورقاہد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ ملک پاکستان مسلم لیگ نے پاکستان بنایا ہے اور انشاء اللہ وہی اس کو ترقی کی تمام منازل تہہ کرائے گی۔ عوام کو نیا ء پاکستان نہیں چاہے جو پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے حاصل کر کے دیا تھا وہی ٹھیک ہے یہ ملک طشتری میں رکھ کر کسی نہیں دیا لاکھوں قر بانیاں دی گئی ہیں ۔ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے اصولوں کو اپنا کر ہی قوم متحد ہو سکتی ہے۔ ملک کا کوئی بھی مسلم لیگی کارکن میاں محمد نواز شریف کے خلاف آئے ہوئے فیصلے قبول نہیں کر تا،میاں محمد نواز نے ملک پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ن لیگ کی سیاسی مخالف جماعتیں جتنی مر ضی کوشش کر لیں انشاء اللہ عوام کے دل سے ان کے قائد کا پیار کوئی نہیں نکال سکتا ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنماء رفاقت جنجوعہ کے زیر اہتمام 25دسمبر کے حوالے سے شاندار تقریب سے سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنے خطاب میں کیا ۔اس موقع پر معروف قانون دان راجہ سخاوت ایڈوکیٹ ،ڈاکٹر راجہ سجاد جنجوعہ ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے حامد لطیف ستی ،راجہ ذیشا ن اصغر ستی آف نڑھ ،عاطف کھٹڑ،عابد اقبال عباسی بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے جب دیکھا کہ کانگرس مسلمانوں کو انکے حقوق نہیں دلا رہی انکے ساتھ ذیادتی کر رہی ہے تو انہوں نے مسلم لیگ کا قیام رکھا۔ اور مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر ملک حاصل کیا سابقہ دور حکومت میں قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ملک کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کیا تھا۔مگر موجود حکومت تمام شعبوں میں بری طرع فعل ہو گئی عوام شدید مشکلات کا سامنا کر ناپڑھ رہا ہے۔ تمام مہمانوں نے اپنے میزبان پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت حسین جنجوعہ کا شکر یہ ادا کیا ۔

عوام میاں نواز شریف کے ساتھ ہے انشاء اللہ 2023میں ن لیگ کی ہی حکومت آئے گئی۔عبدالمجید مغل

Public is with Mian Nawaz Sharif, Abdul Majid Mughal 

عبدالمجید مغل رہنماء مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قاہد اعظم محمد علی جناح کی زندگی کا ایک ایک ورق ہمارے لیے مشعل راہ ہے ملک کی عوام کو پتہ ہے مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے قاہد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں یہ ملک پاکستان1947میں حاصل ہوااور مسلم لیگ ن کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوا مخالفین کسی خوش فہمی میں ناں رہیں ہمار آج بھی قائد میاں محمد نواز شریف ہی ہے 2023میں ن لیگ کی ہی حکومت آئے گئی انہوں نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت آتی ہے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو چند سازشی عناصر ملک میں افرا تفری پھیلا دی جاتی ہے ا ن خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء عبدالمجید مغل نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوامی امنگوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔غربت کی اصل وجہ بیروزگاری اور دہشت گردی ہے حکومت نے الیکشن سے پہلے جو ملک کی عوام کو خواب دیکھائے تھے وہ سب ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں ۔عوام کو گھر اور روزگار دینے کے وعدے کیے گے تھے مگر جن غریب لوگوں ساری زندگی ایک ایک تنکہ اگھٹا کر کے اپنے مکان اور کاروبار بنایا ایک جھٹکے میں سب کچھ ختم ہو گیا ۔عوام رہنے اور دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی مجبو ر ہو گے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت کو سازشو ں سے ختم نہیں کیا جا سکتا عوام میاں نواز شریف کے ساتھ ہے انشاء اللہ 2023میں ن لیگ کی ہی حکومت آئے گئی۔

گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ میں سالانہ سپورٹس ڈے اور تقسیم انعامات کی تقریب

Sports day held at gov deg college Kahuta

گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ میں سالانہ سپورٹس ڈے اور تقسیم انعامات کی تقریب میں کالج کے سابق سٹوڈینٹ نامور سائنسدان ڈاکٹرکا مران کی بطور مہمان خصوصی شرکت اور کامیاب طلباء طالبات میں انعامات ، شیلڈز ، ٹرافیاں تقسیم کی گئیں ۔ انچارج سپورٹس مسز لیلیٰ کوثر ، پرنسپل پروفیسر منعم ، چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر ناظم قمر ، قاضی عبدالقیوم کونسلر،راجہ امتیاز عالم اور پرنسپل کے آ ر ایل انٹر کالج نے اول ، دوم اور سوم آنے والے کھلاڑیوں کو انعامات دیئے اور تقریب میں شرکت کی ۔کالج میں جاری فٹبال ، کرکٹ ، اتھلیٹکس ، بیڈ منٹن وغیرہ میں طلبا ء طالبات نے گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری کھلیوں میں بھرپور حصہ لیا ۔ پروفیسر حافظ عبدالصبور ، پروفیسر محمد شبیر راجہ ، پروفیسر آصف کھٹڑ ، پروفیسر نذاکت ، پروفیسر حافظ ڈاکٹر عابد ، پروفیسر محب ، پروفیسر گلفراز اور دیگر اساتذہ بھی تقریب کی رونق بنے ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض اپنے خوبصورت اور بہترین انداز میں کا لج کے پروفیسر عارف جاوید نے سر انجام دیئے ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نامور سائنسدان ڈاکٹر کامران نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس کالج کا سٹوڈنٹ رہا ۔ آج اسی کالج میں میں بطور مہمان خصوصی شرکت میرے لیئے کسی اعزاز سے کم نہ ہے ۔ طلباء و طالبات اپنی توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں ۔ کالج کے اسا تذہ نے مشکل اور کھٹن حا لات کے باوجود اپنے فرائض ذمہ داری اور احسن طریقے سے ادا کیئے ۔ پرنسپل کالج پروفیسر منعم نے اپنے خطاب میں کہا کہ کالج میں پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھلیوں کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button