DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Jabber bazaar trader Zahid beaten up by Qazian police

پولیس چوکی قاضیاں کی پولیس گردی، سربازارغریب دوکاندار کو تشدد کا نشانہ بنایا

پولیس چوکی قاضیاں کی پولیس گردی، سربازارغریب دوکاندار کو تشدد کا نشانہ بنایا چیئرمین یونین کونسل جمشید کیانی اور شہریوں نے موقع پر پہنچ کر پولیس کے چنگل زاہد دوکاندار کو آزاد کرایا پولیس چوکی قاضیاں کی بڑھتی ہوئی شکایات کیخلاف اہل علاقہ کااحتجاج کااعلان تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس چوکی قاضیاں کے ملازمین نے سادہ لباس میں جبر بازار کے غریب دکاندار زاہد کو دکان میں جا کر لاتوں مکوں سے بری طرح ماراپیٹااورکہا کہ تم نے ہزار کا جعلی نوٹ مارکیٹ میں چلایا ہے تمہارے خلاف کارروائی ہوگی دوکاندار نے اس صورتحال سے لاعلمی کا اظہار کیا شورشرابے پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور پولیس رویے کیخلاف سخت احتجاج کیا متعدد دوکاندار چیئرمین جمشید کیانی ایم پی اے جاوید کوثر کے پاس پہنچے اور پولیس گردی اور قاضیاں چوکی کی چیرہ دستیوں کیخلاف اپنے سخت ردعمل کااظہار کیا کہ قاضیاں چوکی کے عملہ نے شریف لوگوں کی تذلیل کرنا معمول بنا رکھا ہے چند روزقبل ایک ٹیلر پر چرس ڈالنے اور اس سے چار ہزار ہتھیانے کا بھی واقعہ رونما ہوچکا ہے قاضیاں چوکی اہلکارسارا دن لوٹ مار میں مصروف رہتے ہیں جس پر ایم پی اے چوہدری جاویدکوثر تمام صورتحال سے آگاہ کرنے کیلئے اے ایس پی کے آفس چلے گئے

گورنمنٹ ہائی سکول نڑالی تحصیل گوجرخان میں ہوا فائنل میچ  ہائی سکول چکوال نمبر 1 نے جیت لیا

Chakwal high school win Rope pulling contest held at Narali high school

 راولپنڈی بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ رسہ کشی چیمپئن شپ 2018 کا اختتام گورنمنٹ ہائی سکول نڑالی تحصیل گوجرخان میں ہوا فائنل میچ میں گورنمنٹ ہائی سکول چکوال نمبر 1 اور تبلیغ الاسلم ہائی سکول جہلم کے درمیان ہوا، یہ میچ انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد ہائی سکول چکوال نمبر 1 نے جیت لیا، فائنل میچ کے مہمان خصوصی چوہدری محمد عظیم سابق امیدوار قومی اسمبلی، چوہدری ساجد محمود ممبر صوبائی اسمبلی اور شیخ طاہر اشفاق چیئرمین یوسی نڑالی تھے ، اس موقع پر میڈم ثوبیہ سلطانہ ڈائریکٹریس راولپنڈی ایجوکیشن بورڈ اور پروفیسر مسز جمیلہ ایوب گورنمنٹ کالج برائے خواتین گوجرخان بھی موجود تھیں، راولپنڈی ایجوکیشن بورڈ کی نمائندگی راجہ محمد عثمان جنرل سیکرٹری راولپنڈی بورڈ یونین نے کی ، فائنل میچ کے اختتام پر جلسہ تقسیم انعامات منعقد ہوا ، گورنمنٹ ہائی سکول چکوال کی ٹیم کو ونر ٹرافی کے ساتھ مبلغ 10 ہزار روپے کا نقعد انعام دیا گیا ، جبکہ رنر اپ آنے والی ٹیم تبلیغ الاسلم ہائی سکول جہلم کو ٹرافی کے ساتھ پانچ ہزار روپے کا نقد انعام دیا گیا ، قبل ازیں تقریب تقسیم انعامات تقریب کا آغاز تلاوت کلا م پاک سے ہوا جس کے بعد ہدیہ نعت محمد اسماعیل نے پیش کی ۔ اس موقع پر ممتاز علی راجہ سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نڑالی نے سپاسنامہ پیش کیا مہمان خصوصی چوہدری محمد عظیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکول کی خوبصورت عمارت اور صاف ستھرا ماحول دیکھ کر از حد طمانیت محسوس ہوئی ہے ، جس گرمجوشی کے ساتھ میرا استقبال کیا گیا اور محبت دی گئی اس کو کبھی نہیں بھلا سکتا، چوہدری ساجد محمود ممبر صوبائی اسمبلی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اتنا بہترین پروگرام مرتب کرنے پر سکول انتظامیہ بالخصوص سینئر ٹیچر شیخ علی عابد مبارکباد کے مستحق ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ سکول میں نئے کلاس رومز اور سٹیڈیم کی تعمیر کے حوالے سے اپنا کردار ادا کروں گا، اس تقریب میں معززین علاقہ ، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ کھلاڑیوں ، اساتذہ کرام اور طلباء نے بھر پور شرکت کی 

سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے رہنما میاں محمد نوازشریف کی سزا کیخلاف گوجر خان میں کسی قسم کا احتجاج دیکھنے میں نہیں آیا

Gujar Khan PML-N leaders fail to make voice in support of Mian Nawaz Sharif 

 سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے رہنما میاں محمد نوازشریف کی سزا کیخلاف گوجر خان میں کسی قسم کا احتجاج دیکھنے میں نہیں آیا مقامی لیگی قیادت راجہ جاویداخلاص ، چوہدری محمدریاض، خواجہ جہانگیر، شازیہ سلطانہ، چوہدری ضیافت، گلاب خان اور دیگر فیصلہ سننے کیلئے اسلام آباد روانہ ہوئے خواجہ جہانگیر نے اس موقع پر کہا کہ نوازشریف کیخلاف انتقامی کارروائیوں کے پس پردہ کوئی اور ہے کسی بھی قسم کی سزا کارکنوں کے دلوں سے نوازشریف کی محبت نہیں نکال سکتی کارکن اس فیصلہ کیخلاف ہر سطح پر احتجاج کریں گے خواجہ جہانگیر نے اسلام آباد میں نہتے کارکنوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کی شدید مذمت کی جس کے نتیجہ میں متعدد کارکن زخمی ہوئے ادھر گوجرخان میں کسی قسم کا احتجاج دیکھنے میں نہیں آیاجبکہ کسی بھی قسم کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کیلئے اے ایس پی، ایس ایچ او کی قیادت میں پولیس کی نفری جی ٹی روڈ پر موجود رہی 

کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف نیب کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں

NAB praised for taking action against corrupt leaders

مرکزی انجمن تاجران کے بانی وصدر حاجی چوہدر ی محمد اقبال، سینئر نائب صدر غلام قمر اور معروف سیاسی سماجی شخصیت راجہ احسان آف کماندریال نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف نیب کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں لیکن صرف سیاستدانوں کو ٹارگٹ بنانا اچھی روایت نہیں کرپٹ سرکاری افسران جن میں پولیس محکمہ مال اور دیگر ادارے شامل ہیں جن کیخلاف بھی قانون کو حرکت میں لایا جائے ان رہنماؤں نے کہا کہ نیب نے مختلف مقدمات میں متعدد سیاستدانوں اور چند ایک کاروباری شخصیات کیخلاف کھاتے کھول رکھے ہیں لیکن ابھی تک قابل کر وصولی نہیں ہوئی پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ ان بڑے مگرمچھوں سے لوٹی ہوئی کھربوں روپے کی رقم وصو ل کی جائے صرف بیان بازی ، مقدمات کے ڈرامے بند ہونے چاہیے

Show More

Related Articles

Back to top button