DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Aurangzaib Anwar Mughal donates 1 Lakh Rps for Bar association

صدر بار ایسوسی ایشن گوجرخان اورنگزیب انور مغل کی بار کے لیے کاوش، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے گوجرخان بار کے لیے 1لاکھ روپے جاری

صدر بار ایسوسی ایشن گوجرخان اورنگزیب انور مغل کی بار کے لیے کاوش، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے گوجرخان بار کے لیے 1لاکھ روپے جاری کردیئے تفصیلات کے مطابق صدر ہائی کورٹ بار حسن رضا پاشا، جنرل سیکرٹری میڈم حفصہ بخاری، ظفر محمود مغل سا بق صدر نے بار ایسوسی ایشن گوجرخان کے لیے ایک لاکھ روپے جاری کر دیئے صدر ہائی کورٹ بار حسن رضا پاشا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر اورنگزیب انور مغل کی گوجرخان بار کے لیے بے مثال خدمات ہیں اور ڈویژن بھر میں گوجرخان بار کے صدر ہمہ وقت بار گوجرخان کی بہتری اور بھلائی کے لیے کوشاں ہیں

جوڈیشل ویلفئیر ایسوسی ایشن گوجرخان کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد

Millad held by Judicial welfare association Gujar Khan 

جوڈیشل ویلفئیر ایسوسی ایشن گوجرخان کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز طارق خورشید خواجہ، چوہدری عامر ضیاء، اعجاز احمد گوندل ، سول ججز ممتاز احمد مغل، غلام محمد سرفراز، راجہ عبد الحفیظ، سہیل محمود، مِس کرن جہانگیر ، صدر بار اورنگزیب انور مغل، چوہدری فضیل اختر،راجہ راشد، راجہ عمران اختر، راجہ شاہد محمود، چوہدری ندیم صفدر، مرزا حبیب الرحمان اور تمام جوڈیشل اہلکاران نے شرکت کی محفل کے اختتام پر اجتماعی دعا کی گئی اور خصوصی لنگر تقسیم کیا گیا

گورنمنٹ سرور شہید کالج کے سابق پرنسپل سید ساجد علی بخاری اور سلیم غوری کے اعزاز میں کالج کے سابق طالب علموں کی جانب سے خصوصی دعوت

Students reunion to be held on 26th Dec at Sarwar Shaheed college

گورنمنٹ سرور شہید کالج کے سابق پرنسپل سید ساجد علی بخاری اور سلیم غوری کے اعزاز میں کالج کے سابق طالب علموں کی جانب سے خصوصی دعوت کا اہتمام کیا جارہا ہے یہ تقریب 26دسمبر سہ پہر تین بجے الفضل میرج ہال گوجرخان میں منعقد ہوگی شرکت کے خواہش مند حاجی راجہ محمد جواد اور عبدالجبار بھٹی سے رابطہ کریں 

گوجرخان شہر میں جگہ جگہ نشئیوں کے ڈیرے

Drug addicts seen all over Gujar Khan in public

 گوجرخان شہر میں جگہ جگہ نشئیوں کے ڈیرے ،سرعام منشیات کی فروخت اور استعمال مقامی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،نئی نسل کو منشیات کے زہر سے بچانے کیلئے عملی اور ٹھوس ادامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حاجی راجہ محمد جواد نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گوجرخان شہر میں گزشتہ چند ماہ سے منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اندورن شہر کی گلیوں اور نواحی قصبوں کو جانے والے راستوں پر سرعام منشیات کی فروخت اور پولیس کی کسی قسم کی کاروائی سے اجتناب سے بہت سی کہانیاں جنم لے رہی ہیں ،راجہ محمد جواد نے کہا کہ دوسرے شہروں سے طلبہ وطالبات بھی منشیات کے حصوصل کیلئے گوجرخان کا رخ کرتے ہیں کیونکہ انہیں یہاں ہر قسم کا نشہ باآسانی اور وافر دستیاب ہوتا ہے جبکہ سرشام جی ٹی روڈ کنارے گرین بیلٹس ،سروس روڈ اور اوور ہیڈبریجز پر نشئیوں کے غول سرعام نشہ کرتے نظر آتے ہیں انہوں نے اعلیٰ احکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے 

تعزیت

بڑکی جدید کی معروف شخصیت راجہ الطاف کی والدہ کی وفات پر فاروق احمد قریشی پہا ظہور خان عبدالرحمن ملک محمد نصیر نائیک اقبال قاسم قریشی حمید نظامی معراج گل مغل صوفی رضوان نے دلی تعزیت کااظہار اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button