DailyNewsGujarKhan

Bewal; Memorial held at Gov boys higher sec school Bewal on 16th Dec terrorist incident

گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول بیول میں 16دسمبر کے حوالے سے منعقدہ تقریب

دشمن نے ہمارے بچوں پر حملہ کر کے بزدلی کا ثبوت دیا دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتاگورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول بیول میں 16دسمبر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں پرنسپل جناب سعید اختر نے معقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا کہ دشمن نے ہمارے کمسن اور معصوم بچوں پر حملہ کر کے بزدلی کی تاریخ رقم کر دی اس سے پہلے کبھی ایسا نہ ہواہمارے بچے دشمن کے سامنے سینا تان کر کھڑے رہے شہادت قبول کر لی لیکن سرنڈر نہیں کیا سینئر سٹاف ممبر شہزاد احمد نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم میں کوئی تبدیلی یا کمی نہیں آئے گی ہم دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں گے اس موقع پر نوجوان محمد صدیق بھٹی نے بھی خطاب کیا دوران تقریب بچوں نے تقریب کے حوالے سے نغمے پیش کیے۔

ماں جی ٹرسٹ کی جانب سے 50اورگرین ٹیم کی طرف سے 50اور فکس ہٹ کی جانب سے 80سوٹیر تقسیم

Maa ji trust, Green team and Fix hit donate jumpers to high schools 

گورنمنٹ ہائی سکول کے غریب اور نادار بچوں کو ماں جی ٹرسٹ کی جانب سے 50اورگرین ٹیم کی طرف سے 50اور فکس ہٹ کی جانب سے 80سوٹیر تقسیم کی گی ہیڈ ماسٹر ہائی سکول چنگا بنگیال طارق محمود بھٹی اور جملہ سٹاف نے ماں جی ٹرسٹ ،گرین ٹیم اور فکس ہٹ کی جانب سے نادار غریب بچوں کو جرسیوں کی فرہمی پر شکریہ ادا کیا اور ان کی انسانیت کے لئے خدمات کو سراہا اور ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button