DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Five Lakh Rps armed robbery committed at the residence of Kashif in Barki Jadeed

گوجرخان ، بڑکی بدھال میں ڈکیتی کی واردات

گوجرخان ، بڑکی بدھال میں ڈکیتی کی واردات مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر پانچ لاکھ کے طلائی زیورات اٹھارہ ہزار نقدی لوٹ کر فرار ڈکیت گینگ دوسرے گھروں میں بھی داخل ہوا اہل خانہ کے جاگنے پرفائرنگ کرتے ہوئے فرار پولیس مصروف تفتیش ایس ایچ او ملک رفاقت نے بتایا رات دو بجے تین مسلح افراد بڑکی بدھال میں کاشف کے گھر داخل ہوئے اور کہا کہ اپنے بھائی کا کمرہ بتاؤ جس کی شادی ہے جس پروہ گھر میں موجود آٹھ تولے طلائی زیورات اور اٹھارہ ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس مصروف تفتیش ہے یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ڈکیتوں نے دیگر گھروں میں بھی داخل ہونے کی کوشش کی اہل خانہ کے بروقت جاگنے پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے

گوجرخان بجلی چوری پر تھانہ گوجرخان میں سات افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی

Seven charged for stealing electricity in Gujar Khan 

گوجرخان بجلی چوری پر تھانہ گوجرخان میں سات افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی واپڈا کی اسپیشل چیکنگ ٹیم نے پولیس کے ہمراہ بھڈانہ کوری جنڈ نجار اورڈورہ بدھال اور دیگر علاقوں میں بجلی چوری کرنے پر محمد اسلم، طارق محمود، محمد عثمان، مناظر، مظفر خان اور مظہر حسین کیخلاف تھانہ گوجرخان میں ایف آئی آر درج کرا دی

پولیس تھانہ گوجرخان کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی چرس اور شراب برآمد کر کے تین افراد کو گرفتار کر کے ان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ایس ایچ او تھانہ گوجرخان ملک رفاقت کی سماج دشمن عناصر کیخلاف جاری مہم کے دوران پولیس نے دوران گشت انیس سے سوا کلوچرس ناصر سے پانچ لیٹر شراب محمد تنویر سے دس لیٹر شراب اور عمرا سے دو سو گرام چرس برآمد کر کے ان کیخلاف تھانہ گوجرخان میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے

ای او بی آئی میں پنشن کلیم کیلئے خوار ہونیوالا شخص وفاقی محتسب میں پہنچ گیا

Pensioner makes complaint at EOBI head office over pension claim 

ای او بی آئی میں پنشن کلیم کیلئے خوار ہونیوالا شخص وفاقی محتسب میں پہنچ گیا،وفاقی محتسب نے فریقین کو 20دسمبر کو ہیڈ آفس اسلام آباد میں طلب کر لیا، محمد افضل ولد حاجی غلام حیدر سکنہ جھنگی پھیرو تحصیل گوجر خان نے 60سال کی عمر پوری ہونے پر تمام متعلقہ کاغذات کیساتھ پنشن کلیم فارم نمبر IDR-20798مورخہ25اگست 2017ء کو اسلام آباد آفس میں جمع کرایاتھا ،انکافارم نمبرPRO2A،ای او بی آئی نمبر650-OG-042661اورشناختی کارڈ نمبر 42401-1304223-1ہے، ای او بی آئی کا عملہ ڈیڑھ سال سے ٹال مٹول سے کام لے رہا تھا جس پر متاثرہ شخص نے وفاقی محتسب میں آن لائن شکایت درج کرادی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button