DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Two burglary offences took place Rawat Police area, in one night

روات کے موضع توپ مانکیالہ میں ایک ہی رات میں ڈکیتی کی دو وارداتیں

روات کے موضع توپ مانکیالہ میں ایک ہی رات میں ڈکیتی کی دو وارداتیں ملزمان لاکھوں کی نقدی ،بھاری مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ملزمان ایک گھر سے جہیز کا سارا سامان بھی اٹھا کر لے گئے یہ واقعہ گزشتہ شب ساگری کے گاؤں توپ مانکیالہ میں پیش آیا ملزمان رات تین بجے دیوار پھلانگ کر چوہدری شیر زمان کے گھر داخل ہو ئے آہٹ پا کر گھر کا نوجوان کمرے سے باہر نکلا تو مسلح افراد نے اسے قابو کر لیا جس کے بعد انہوں نے گھر کی تلاشی لی اور بیس لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے ملزمان نے قریب ہی ڈھوک میرہ میں بھی محمدوقاص کے گھر ڈکیتی کی واردات کی وقاص کے بھائی کی گزشتہ ماہ شادی ہوئی تھی ڈاکو جہیز کا سامان بھی لوٹ کر فرار ہو گئے روات پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

 

بروز جمعرات دوبیرن کلاں اور ابرار فیڈر لائنوں کی مرمت کے لیئے بند رہیں گے

آئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز جمعرات دوبیرن کلاں اور ابرار فیڈر لائنوں کی مرمت کے لیئے بند رہیں گے لہذٰہ صبح نو بجے سے دن دو بجے تک سروہا،جوچھہ،چک ،چک مرزا،دھمالی،ستھوانی ،سدہ کمال ،دوبیرن کلاں ،پنڈ بینسو اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بندرہے گی 

کلرسیداں پولیس نے گیس سلینڈر دھماکے پر غبارے فروخت کرنےوالے محمد ظفر سکنہ منگال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

لرسیداں پولیس نے گیس سلینڈر دھماکے پر غبارے فروخت کرنے والے محمد ظفر سکنہ منگال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ظفر کلرسیداں میں گیس کے غبارے فروخت کرتا ہے اس نے چند ایام قبل مرید چوک میں کرایے کی ایک دوکان میں غباروں میں بھرنے کے لیئے گیس کی تیاری کے لیئے سلینڈرمیں کاربوریٹ ڈالی تھی جس سے رات ساڑھے دس بجے کے بعد زوردار دھماکہ ہوا جس کی آوازمیلوں دور سنی گئی دھماکے سے دوکان بری طرح سے تباہ ہوئی اور تین دوکانوں کے شٹر بھی ٹوٹ گئے تھے کلرسیداں پولیس نے غفلت اور لاپرواہی برتنے پرغبارہ فروش ظفر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

تحصیل فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تحصیل فٹبال چمئین شپ مقابلے چوآخالصہ سٹیڈیم میں جاری

تحصیل فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تحصیل فٹبال چمئین شپ مقابلے چوآخالصہ سٹیڈیم میں جاری ،کواٹر فائنل میچ میں پاکستان کلب منگال نے مسلم کلب چوآخالصہ کو ایک گول سے شکست دے دی ۔چوآخالصہ کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی میچ کا واحد گول پاکستان کلب کے وقاص نے کیا۔ایک دوسرے میچ میں جوا دکلب چوآخالصہ نے لکی سٹار کلر سیداں سے میچ جیت لیا ،ٹورنا منٹ کا آخری کواٹر فائنل 19نومبر دن تین بجے جواد کلب چوآخالصہ اور کوہسار کلب مک کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button