DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Around 163 patients treated free by Al Mustafa welfare society set up eye camp in Kamonki

کامونکی فری آئی کیمپ میں 163مریضوں کو آنکھوں کی روشنی مل گئی

 المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کامونکی کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کے دوران 163مریضوں کو آنکھوں کی روشنی مل گئی ، ان مریضوں کو طویل عرصہ سے سفید موتیا کا مرض تھا جس وجہ سے وہ بینائی سے محروم ہو چکے تھے لیکن کامیاب آپریشن کے بعد دوبارہ دیکھنے کے قابل ہو گئے۔ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام دو روزہ آئی کیمپ کی اختتامی تقریب چشتیہ رائس مل جی ٹی روڈ کامونکی میں ہوئی جس کے مہمان خصو صی الحاج امجد علی چشتی جبکہ محمد علی چشتی، مسلم لیگ ن کامونکی کے صدر امیر افضل ، ریاض چشتی، محمد قاسم بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران کامیاب آپریشن کے بعد مریضوں کی آنکھوں کی پٹیاں کھولی گئیں اور ماہرین امراض چشم کی نگرانی میں فالو اپ بھی کیا گیا ۔ اس موقع پر مریضوں نے بتایا کہ وہ سفید موتیا کی وجہ سے طویل عرصہ سے بینائی سے محروم ہو چکے تھے لیکن کامیاب آپریشن کے بعد خوبصورت اور حسین دنیا کو دوبارہ دیکھنے کے قابل ہو گئےہیں۔ الحاج امجد علی چشتی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ المصطفیٰ کے تعاون سے دوسرے سالانہ آئی کیمپ کے دوران مجموعی طور پر 163سفید موتیا کے آپریشن ہو ئے جبکہ 1300مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ ، 300نظر کی عینکیں دی گئیں۔جن مریضوں کے آپریشن ہوئے ان میں 10ہیپا ٹائٹس میں مبتلا تھے اور ان تمام کے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق آپریشن کئے گئے جن کے لئے الگ آلات اورآپریشن کے انتظامات کئے گئے ۔ مریضوں کو کھانے ، رہائش سمیت لیبارٹری ٹیسٹ ہیپا ٹائٹس بی سی، ایڈز، بلڈ پریشر ، بلڈ شوگر، بائیو میٹر ی اور دیگر میڈیکل ٹیسٹ، لینز اور بغیر ٹانکے کے آپریشن کی سہولیات مفت فراہم کی گئیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل (یو کے ) کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد اور انکی ٹیم کی شکر گزار ہیں کہ ہر سال کاکونکی میں آئی کیمپ لگا تے ہیں اور خصو صی طور پر برطانیہ سے آئی کیمپ کے معائنہ کے لئے پہنچے اورسہولیات کا معائنہ کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button