DailyNews

Rawalpindi; Land on Karot hydro power project fails to be transferred to Karot power company

کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اراضی کروٹ پاور کمپنی کے نام نہ ہو سکی

سرکاری محکموں کے اعتراضات کے باعث تاحال کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی اراضی کروٹ پاور کمپنی کے نام ٹرانسفر نہیں ہو سکی۔ لاء ڈیپارٹمنٹ نے معاملہ دوبارہ بورڈ آف ریونیو کو بھجوا دیا۔ اجلاس میں کروٹ پاور کمپنی کے نام محکمہ جنگلات کی اراضی منتقلی کیلئے فاریسٹ والوں کو این او سی جاری کرنے کیلئے بھی کہا گیا۔ سی ایس اے کیلئے معاملہ لاء ڈیپارٹمنٹ اور بورڈ آف ریونیو کے درمیان فٹ بال بنا ہوا ہے جس کے باعث قیمت کی ادائیگی کے باوجود منتقل کرنے کیلئے حتمی معاہدہ زیر التواء ہے۔ ادھر بیورو کریٹک حربوں سے دریائے جہلم پر آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح بھی نہیں ہوسکا۔بیورو کریسی کے انہی حربوں کے باعث تاحال دریائے جہلم پر ہی 700میگاواٹ منصوبہ آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا بھی افتتاح نہیں ہو سکاہے۔

Rawalpindi; Land on Karot hydro power project fails to be transferred to Karot power company, their for the inauguration ceremony which was scheduled was also cancelled.

Show More

Related Articles

Back to top button