DailyNewsGujarKhanHeadline

PTI Led government leading nation in to serious problems, Raja Ameer Qazim

تحریک انصاف کی حکومت نے چند ماہ میں اقتدار سنبھالا تو ہر طرف مسائل کھڑے ہو گئے

 چیئرمین یونین کونسل کونتریلہ راجہ امیر کاظم نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں صحیح معنوں میں عوام کے مسائل اور مشکلات کو حل کیا دیہی علاقوں میں بلاتفریق ترقیاتی کام کرائے جس سے دیہی علاقوں میں بھی ترقی کے ثمرات پہنچے میاں شہبازشریف کے انقلابی اقدامات سے دیہاتوں میں بھی صحت تعلیم اور دیگر شعبوں میں بھی خصوصی توجہ دی گئی تحریک انصاف کی حکومت نے چند ماہ میں اقتدار سنبھالا تو ہر طرف مسائل کھڑے ہو گئے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا عوام کو ذرا بھی ریلیف نہ ملا عوام کے مسائل اور مشکلات میں اضافہ ہوا مسلم لیگ ن کی حکومت نے صحیح معنوں میں حق نمائندگی ادا کر کے عوام کو ریلیف دیا

Gujar Khan; Chairman union council Kontrila, Raja Ameer Qazim said that,  PTI Led government is leading nation in to serious problems. The PML-N supporter said that during PML-N serious issues were solved but PTI can not handle issues.

عملے نے نالوں کی گندگی اور کوڑے وغیرہ کو نکال کر بڑکی روڈ پر رکھ دیا

Rubbish taken out of nala dumped on to Barki road

گوجرخان شہر کی نواحی آبادی بڑکی جدید وارڈ نمبر2میں بڑکی مین روڈ کی صفائی، عملہ صفائی کی طرف سے نالوں کی صفائی کا سلسلہ چار روز قبل شروع ہوا عملے نے نالوں کی گندگی اور کوڑے وغیرہ کو نکال کر بڑکی روڈ پر رکھ دیا اور چار روز سے اٹھانے کی زحمت گوارا نہ کی جس کے باعث گزشتہ رات سے شروع ہونے والی بارش سے سارا گند غلاظت روڈ پر پھیل گیا کیچڑ سے پیدل گزرنے والوں کو سخت دشواری کا سامنا ، بالخصوص نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مساجد میں جانے والے غازیوں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا عملہ صفائی کی طرف سے کئی روز سے پڑے ان گندگی کے ڈھیروں کو نہ اٹھانا بلدیہ کی نااہلی ہے اس صورتحال پر اہل محلہ نے بتایا کہ نالوں کا کیچڑ غلاظت سڑک پر پھیلنے سے بدبو اور تعفن کی وجہ سے پیدل گزرنا بھی محال ہوگیا بلدیہ کا عملہ صفائی فوری طور پر ان گندگی کے ڈھیروں کو اٹھائے نالوں کی صفائی کا کوئی فائدہ نہ ہوا سارا گنددوبارہ نالوں میں جا چکا ہے

نصراللہ خان کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک

Nasar Ullah Khan congratulated on his post as gen secertary

انجمن پٹواریاں تحصیل گوجرخان کے انتخابات میں مرزا سفیر پرویز کو سرپرست اعلیٰ نصراللہ خان کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر ملک محمد نصیر راجہ ساجد یوسف مہر حاجی ریاض شہزادہ خان ٹھیکیدار محمد بنارس نے مبارک باد پیش کی ہے

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما پرویزاختر قریشی کی وفات پر دلی تعزیت کااظہار

Condolences paid on death of Parvez Akhtar Qureshi

یپلزپارٹی کے رہنما سید شبرعباس ایڈووکیٹ نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما پرویزاختر قریشی کی وفات پر دلی تعزیت کااظہار اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی

Show More

Related Articles

Back to top button