DailyNewsKahuta

Kahuta; Ex MPA Col (r) M Shabbir Awan pays condolences on deat of late Azhar Shamsi

سابق ایم پی اے کرنل(ر) محمد شبیر اعوان اور دیگر کا اظہر شمسی کی وفات پراظہار تعزیت

سابق ایم پی اے کرنل(ر) محمد شبیر اعوان اور دیگر کاحکیم نعیم علی شمسی کے بڑھے بھائی محمد اشرف شمسی اور افضال شمسی کے بڑھے بھائی اظہر شمسی کی وفات پراظہار تعزیت ۔تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیت حکیم نعیم علی شمسی کے بڑھے بھائی سوشل آفیسر اشرف علی شمسی اور شنہشائے نقابت محمد افضال شمسی کے بڑھے بھائی اظہر شمسی گذشتہ دنوں وفات پا گئے تھے ان کی وفات پرپاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے رہنماء سابق ایم پی اے کرنل(ر) محمد شبیر اعوان، خاور جنجوعہ اور ماسٹر محمد زبیر نے ان کی رہائشگا ہ پر جا کر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا دربار عالیہ منیند شریف کے گدی نشین ساہیں محبوب صابری کی وفات پر اظہار تعزیت

Ex PM Shahid Khaqan Abbassi arrives at Muneend Sharif Darbar for condolences 

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا دربار عالیہ منیند شریف کے گدی نشین ساہیں محبوب صابری کی وفات پر اظہار تعزیت ۔ ساہیں محبوب صابری کی وفات پر سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدا لقدوس عباسی ، چیئرمین ایم سی کہوٹہ حاجی راجہ ظہور اکبر ، جنرل کونسلر یوسی ہوتھلہ راجہ گلزار احمد آف نتھوٹ ، نوجوان لیگی کارکن راشد مبارک عباسی ، طاہر محمود ستی نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے صاحبزادگان ساہیں سلیم محبوب صابری ، ساہیں زاہد محبوب صابری ، ساہیں طاہر محبوب صابری اور ساہیں شاہد محبوب صابری سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے درجات بلندی کے لیے دعا کی ۔ شاہد خاقان عباسی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ساہیں محبوب صابری ایک نیک دریش انسان تھے انہوں نے ساری زندگی اللہ پاک کی مخلوق کی خدمت میں گزاری ان کی وفات سے خطہ پوٹھوار کی عوام ایک نیک مخلص اللہ والے سے محروم ہو گے ہیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button