DailyNewsHeadline

Coventry; Elections to be held at Muslim resource centre on 11th November

مسلم ریسورس سنٹر کوونٹری کی انتظامیہ نے 11نومبر کو انتخابات کروانے کا اعلان

 کمیونٹی کے کشمیری رہنما چوہدری الیاس دین اور ان کے ساتھیوں راجہ اشفاق، راجہ رشید کیانی نے انتخابات کروانے کے لئے آواز بلند کی اور کمیونٹی کو متحرک کیا کوونٹری مسلم ریسورس سنٹر کی انتظامیہ نے 11نومبر کو انتخابات کروانے کا اعلان کردیا۔ انتظامیہ نے عوامی رائے سننے اور انتخابات کا آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے

کیلئے اپنے دروازے کھول دیئے، چوہدری الیاس دین، راجہ اشفاق، راجہ فیاض، چوہدری خالداور راجہ رشید کیانی نے مسلم ریسورس سینٹر کی انتظامیہ سے گفت و شنید شروع کردی تاکہ صاف شفاف انتخابات کو ممکن بنایا جاسکے۔ 11نومبر کو منعقد ہونے والے انتخابات میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے اپنے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں ہر گروپ نے تین تین امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے چوہدری احمد علی، غلام شبیر اور راجہ اصغر نمبل میدان میں اترےہیں۔ امیداروں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کردار ہماری سوچ اور خدمت عوام کے سامنے ہے۔ چوہدری احمد علی ایک تعلیم یافتہ مخلص شخصیت ہیں جنہوں نے ساری زندگی دین و اسلام کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کی ہر سطح پر خدمت کی، اب عوام کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اچھے برے کی تمیز کرتے ہوئے اپنے من پسند افراد کو کامیاب کریں تاکہ نوجوان نسل کی تربیت کی جائے اور اپنے مذہبی ثقافتی رسم و رواج کو پروان چڑھایا جائے۔

Coventry; Elections are to be held at Muslim resource centre, Coventry on 11th November , The announcemnemt was made by Ch Ilyas Din, Raja Ishfaq, Raja Rashid Kiyani, Ch Ahmed Ali, Ghulam Shabbir and Raja Asghar of village Nambal in Kallar Syedan.

 

Show More

Related Articles

Back to top button