DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Over 100 bottles of alcohol found from arrested man in Sakrana, Choa Khalsa

سکرانہ میں کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش مہراب کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک سو دس بوتل شراب برآمد

 کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ نے مخبر کی اطلاع پرگاؤں سکرانہ میں کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش مہراب کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک سو دس بوتل شراب برآمد کرلی ملزم نے شراب کی بھی سیل لگا رکھی تھی اور دو بوتل شراب خریدنے پر تیسری بوتل فری میں دی جاتی تھی رواں ماہ میں کلرسیداں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف یہ مسلسل پانچویں کامیابی ہے ابھی تک پانچ ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں مقامی حلقوں نے کلرسیداں پولیس کی کارکردگی پر انتہائی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کلر تھانہ میں اس وقت خالصتاً میرٹ کا نظام نافذ ہے کسی کی سفارش نہیں سنی جاتی منیشات فروشوں اور اسلحہ فروشوں کے خلاف آپریشن تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔

Kallar Syedan; A Raid was carried out by Kallar Syedan police in village Sakrana in union council Choa Khalsa, A alcohol dealer named as Mehrab was arrested, in his possession over 100 bottles of alchol were found. According to Kallar Syedan police, Mehrab had a special offer on buy two and third is free.

سابق صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان کاچوہدری محمد اشرف کے انتقال پر اظہار افسوس

Ex PM Sardar M Yaqoob paid tribute to late Ch M Ashraf in Kallar Syedan

سابق صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے مقبوضہ کشمیر ریاست کی مسلم اکثریتی شناخت کو ختم کرنے کیلئے بے شمار حربے آزمائے جا رہے ہیں مگر ہم ان سازشوں کو عمل کا روپ دھارنے کی قطعااجازت نہیں دیں گے۔ اپنے دور اقتدار میں آزاد کشمیر کے دور آفتادہ علاقوں میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے جس کی وجہ سے لوگ آج بھی انہیں یاد کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم سی کلر سیداں کے ممبر و سابق چیئرمین چوہدری محمد اشرف کے انتقال پر لیگی رہنما الحاج محمد اسلم بانی اور مرحوم کے بیٹوں سے اظہار افسوس اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاستی عوام نے شہداکی قربانیوں کو فراموش نہ کرنے اور اپنی آخری سانس تک مزاحمت کرنے کے اپنے وعدے کو نبھانے کا عہد کر رکھا ہے۔انہوں نے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے دو ٹوک موقف نے بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ ہندو پاک کے درمیان مسٗلہ کشمیر کو ایک ترجیحی حیثیت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ مسٗلہ کشمیر ایک انسانی مسٗلہ ہے جس کے ساتھ نہ صرف کشمیر کے کڑوروں باشندوں کا مستقبل جڑا ہوا ہے بلکہ اس اہم مسٗلہ کی وجہ سے خطہ کے اندر دائمی سیاسی و سکیورٹی عدم استحکام موجود ہے۔ کشمیر کے عوام مسٗلہ کشمیر کا مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقہ سے حل چاہتے ہیں مگر بھارت کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے تشدد اور انتہاء پسندی کو فروغ ملا ہے جس کی وجہ سے کشمیری عوام کی زندگیاں مزید اجیرن ہو گئی ہیں۔بھارت نے لاکھوں کی فوج کو جمع کر کے ریاست کو ایک فوجی چھاونی میں تبدیل کر رکھا ہے اور کالے قوانین نافذ کر کے شہریوں کی تمام آزادی سلب کر رکھی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت کشمیر میں مزید رسوائی سے بچنے کیلئے اپنی افواج نکالے اور کشمیریوں کو ان کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دے۔

محکمہ زراعت اور محکمہ حیوانات کی کار کردگی کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے ان کیخلاف قرار داد منظور

Vet and agriculture dept performance deplored in Changa Bangyal

یونین کونسل چنگا بنگیال کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت چیئرمین شوکت علی وارثی منعقد ہوا جس میں وائس چیئرمین انجم وارثی سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ زراعت اور محکمہ حیوانات کی کار کردگی کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے ان کیخلاف قرار داد منظور کر کے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کونسلروں نے نکتہ اعتراض پر بتایا کہ محکمہ زراعت کا عملہ بیج کی سستے داموں فراہمی اور سبسڈی کے بارے میں کسانوں کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کر رہا اور نہ ہی اس سلسلہ میں کبھی یونین کونسل میں رابطہ قائم رکھنے کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے جبکہ محکمہ ویٹرنری میں عملہ ہی موجود نہیں ہوتا۔ویٹرنری اسسٹنٹ گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کر رہا ہے۔یونین کونسل میں مال مویشیوں میں وبائی امراض کی روک تھام کیلئے بھی کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کئے جاتے۔اجلاس میں کونسلر محمد عرفان،ملک امجد،ملک ماسٹر فیاض اور دیگر کونسلروں نے بھی شرکت کی۔

کلر سیداں پولیس نے ایک ماہ قبل اغواء ہونے والی شادی شدہ لڑکی(ف) کو جھنگ کے علاقہ سے بازیاب

Abducted girl from Takal found happily married in Jhang

کلر سیداں پولیس نے ایک ماہ قبل اغواء ہونے والی 20 سالہ شادی شدہ لڑکی(ف) کو جھنگ کے علاقہ سے بازیاب کر کے مقامی عدالت پیش کر دیاجہاں مغویہ نے معزز عدالت کے روبرو دفعہ 164 کے تحت بیان قلم بند کرواتے ہوئے اپنے اغواء کی تردید کر دی اور کہا کہ وہ مرضی سے گئی تھی اسے کسی نے اغواء نہیں کیا اور وہ اب اپنے والد کے گھر جہلم جانا چاہتی ہے۔اس نے میڈیکل کروانے سے بھی انکار کر دیا جس پر مغویہ کو اس کے والد کے گھر بھیج دیا گیا جبکہ پولیس نے اس کے مبینہ اغواء میں ملوث ملزم ندیم سکنہ ایبٹ آباد حال مقیم ٹکال کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی۔یاد رہے کہ 24 اگست کو ارشد محمود بھٹی سکنہ ٹکال نے تھانہ کلر سیداں میں اغواء کا مقدمہ درج کرواتے ہوئے بیان کیا تھا کہ میرا بھائی امجد بیرون ملک ہوتا ہے جس کی 17 سالہ بیوی (ف) میرے پاس رہائش پذیر ہے۔جمعہ کی نماز پڑھ کر گھر واپس آیا تو میری 29 سالہ بیوی مسماۃ(ن) اور بھابھی (ف) زوجہ امجد حسین گھر سے غائب تھیں جن کی اپنے طور پر تلاش و پتہ جوئی شروع کردی۔چار یوم بعد میری بیوی واپس آ گئی جس نے مجھے بتایا کہ مسمی ندیم ٹیکسی لے کر آ گیا اور ہم دونوں کو زبردستی گاڑی میں بیٹھا کر کلر سیداں لے آیا جہاں سے ٹیوٹا ہائی ایس پر بیٹھا کر راولپنڈی اور پھر راولپنڈی سے جھنگ شہر لے گیا اور چار یوم بعد مجھے واپس بھیج دیاجبکہ مسماۃ (ف) کو اس نے اپنے پاس ہی رکھا ہوا ہے۔مسماۃ (ن) نے معزز جج کے سامنے اپنے بیان قلم بند کرواتے ہوئے اغواء کی تصدیق کی تھی جبکہ اس کی نند نے اغواء کی تردید کر دی جس کی وجہ سے مسماۃ (ن) کو دوبارہ عدالت پیش کر کے اس کے بیانات لئے جائیں گے جس کے بعد ملزم کیخلاف کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر دینہ امبر گیلانی کو اے سی کلرسیداں تعینات کر دیا گیا

Ambar Gillani appointed AC Kallar Syedan

اسسٹنٹ کمشنر دینہ امبر گیلانی کو اے سی کلرسیداں تعینات کر دیا گیا جبکہ کلرسیداں سے علی اکبر بھنڈر کا تبادلہ شالیمار لاہور کردیا گیا،مقامی حلقوں نے
علی اکبر بھنڈر کی خدمات کو بے حدسراہا ہے ۔

تعذیت

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی راجہ عبدالطیف نے رکن بلدیہ چوہدری محمد اشرف کی وفات پر ان کے گھر جا کر لواحقین سے دلی تعذیت کا اظہار کیاہے۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. SALAAM BROTHERS AND SISTERS
    MAY A SAY THE NEW LOOK WAB SITE WAS A BIT FUNNY TO GET USED TO IT KNOW.
    YOU SEEM TO COVER A WIDE VERITY OF SUBJECTS ON YOUR SITE.
    THE ONE SUBJET EVERY ONE SEEMS TO RUN AWAY ARE TWO SUBJECTS.
    FIRSTLY ARRANGED MARRAGE BOYS AND GIRLS THE GIRLS MOTHER OR FATHER THREATEDS I AM GOING TO KILL MYSELF IF YOU DONT
    MARRY——– WHEN COMES AND GET HIS STAY YOU CAN GET A DIVORCE BY THAT SHES GOT THREE OR FOUR CHILDREN.
    BOYS TURN HE’S BE DOING DRUGS IN AND OUT OF JAIL LETS GET HIM MARRIED HE’LL BE A GOOD BOY /THAT MAKES HIME WORSE THAN BEFORE FREE CLOCK//THE WIFE BEATER WHO BE MARRIED FOR 23 YEARS RULES THE HOUSE WITH HIS SHOE YOU SAY ANTHING SHOE COMES FLYINGANYTHING YOU EARN GOES TO YOUR BROTHERS CHILDREN NOT EVEN ON EID THE WIFE HAS TO DO HER BEST WHY PUT YOUR BROTHERS CHILDREN BEFORE YOURS AS SOON AS YOU STOP WORKING NO MONEY GOODBYE BROTHER

Back to top button