DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Munsab Dad, 75, goes missing after murdering his 80 year elder brother M Yousif in Salgran

بڑے بھائی محمد یوسف کو قتل کرنے کے الزام میں 75 سالہ ملزم منصب داد بھی پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا

بڑے بھائی محمد یوسف کو قتل کرنے کے الزام میں 75 سالہ ملزم منصب داد بھی پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا اور 25 یوم کا عرصہ گزر جانے کے باوجود اس کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔گزشتہ ہفتے نواحی علاقہ میں واقع سالگراں جنگل سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ نعش بھی برآمد ہوئی تھی جس کے بارے میں پولیس کو شبہ ہے کہ یہ نعش ملزم منصب داد کی ہی ہو سکتی ہے تا ہم ملزم کے بیٹے کے مطابق یہ نعش اس کے والد کی نہیں تھی۔پولیس کے مطابق نعش کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے جس کے بعد اصل صورتحال سامنے آئے گی۔ ادھر ملزم منصب داد کی گمشدگی پر اس کے گھر میں بھی صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔یاد رہے کہ 12 اکتوبر کے روز 80 سالہ مقتول محمد یوسف قریبی جنگل میں بکریاں چرا رہا تھا کہ اس موقع پر اس کا چھوٹا بھائی منصب داد جس کے ہاتھ میں کلہاڑی تھی آ گیا اور فصل اجاڑنے پر دونوں بھائیوں میں تلخ کلامی ہو گئی جس سے مشتعل ہو کر چھوٹے بھائی نے یکے بعد دیگرے کلہاڑی کے تین وار کر کے اپنے بڑے بھائی کو قتل کر دیا اور خود موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

Kallar Syedan; Munsab Dad, 75, has gone missing and has not been seen after murdering his elder brother, Mohammad Yousif, 80, on 12th October. At the residence of Munsab Dad family are left disturbed over his disappearance.

On 12th October Munsab Dad smashed his kollari three times over head of his brother Mohammad Yousif in Salgran jungle over grazing of the goats.

موجودہ حکومت کوکسی اپوزیشن کی ضرورت ہی نہیں یہ اپنی غلطیوں کابوجھ ہی برداشت نہیں کرپائے گی۔

Current government does not need opposition , they will not be able to handle their own making mistakes, Raja Javed Ikhlas 

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنمااور سابق ممبرقومی اسمبلی راجہ جاویداخلاص نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کوکسی اپوزیشن کی ضرورت ہی نہیں یہ اپنی غلطیوں کابوجھ ہی برداشت نہیں کرپائے گی۔ عمران خان نے نئی نسل کوجووعدوں کے سبزباغ دکھائے اب ان سے انحراف کے باعث وہ تیزی سے غیرمقبولیت ہو رہے ہیں۔ وہ گزشتہ روز یہاں معروف کاروباری اور سماجی شخصیت مسعودبھٹی کے آفس میں غیررسمی بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر ممتازکاروباری شخصیت شوکت محمود قاضی، سماجی شخصیت ملک فیاض، طیب قریشی، خرم راجہ اور یاسرمسعودبھٹی بھی موجود تھے۔ انھوں نے کہاکہ نئی حکومت کی پالیسیوں سے ہمارامعاشرہ تقسیم ہورہاہے جس کے بھیانک نتائج برآمدہوں گے ، نفرتوں کاسیلاب، بدتمیزی کاعروج، وعدوں کی پامالی اور یوٹرنوں کی بہتات نے قوم کومایوس کرکے رکھ دیا۔ انھوں نے کہاکہ مہنگائی سے عام آدمی بری طرح متاثر ہورہاہے، پہلے گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کرکے عام آدمی کی زندگی کواجیرن بنایاگیا، اب بجلی بم گراکر غریب سے جینے کاحق بھی چھیننے کی کوشش کی گئی ہے جس کاکوئی جوازنہیں تھا۔ انھوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اب بھی ڈی چوک پرکھڑی دکھائی دیتی ہے، جس کامقصد صرف اور صرف جھوٹے الزامات لگاناہے، مستقبل کاان کے پاس کوئی ایجنڈانہیں۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت کے طورپر دنیا میں اپنامقام بنارہاتھالیکن پھردھرنوں اور احتجاجوں کی سیاست نے اسے اس مقام پر لاکھڑا کیاہے ۔ پاکستان کے حالات کے بگاڑ میں سب سے بڑا ہاتھ عمران خان کی جماعت کاہے جس نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی عوام دوست پالیسیوں کوروکنے کے لئے احتجاجوں سمیت ہروہ حربہ استعمال کیا جس سے پاکستان پیچھے کی جانب جاسکے۔

امان اللہ پر فائر کیا جو اسے پیٹ میں لگا اور زخمی ہو کر گر گیا اور ملزمان موٹر سائیکل پر بیٹھ کر شاہ باغ کی جانب فرار ہو جانے میں کامیاب

Iman Ullah shot and injured in Kallar syedan

رفاقت علی سکنہ بہاولپور نے کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میں،نعمان، شاہ رخ اور امان اللہ محلہ راجہ چاہ سلطان راولپنڈی میں کرایہ کی بیٹھک میں رہائش پذیر ہوں اور ان دوستوں کے ہمراہ بحریہ ٹاؤن کلر سیداں میں مزدوری کرتا ہوں۔گزشتہ روز اپنے دوست امان اللہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جبکہ دوسرے موٹر سائیکل پر شاہ رخ اور نعمان سوار ہو کر کام کیلئے جا رہے تھے کہ اچانک پیچھے سے ایک موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم اشخاص آ گئے جنہوں نے رکنے کا اشارہ کیا جس پر میں نے موٹر سائیکل روک لی۔اس موقع پر ایک شخص نے پسٹل نکال لیا اور امان اللہ پر فائر کیا جو اسے پیٹ میں لگا اور زخمی ہو کر گر گیا اور ملزمان موٹر سائیکل پر بیٹھ کر شاہ باغ کی جانب فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔

چوکپنڈوری میں کہوٹہ سٹاپ سمیت دیگر غیر قانونی گاڑیوں کے اسٹینڈز کو بھی ختم کر دیا گیا

Kahuta stop along with other illegal stops removed in Chauk Pindori

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن خان،انسپکٹر غلام شبیر اور ڈیوٹی آفیسر عمران نواب خان کی زیر نگرانی چوکپنڈوری میں کہوٹہ سٹاپ سمیت دیگر غیر قانونی گاڑیوں کے اسٹینڈز کو بھی ختم کر دیا گیا اور خبر دار کیا گیا کہ دوبارہ اسٹینڈز قائم کرنے کی صورت میں ذمہ دران کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔اس موقع پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کیا گیا اور متعدد کو جرمانے عائد کر دہے گئے۔بیٹ انچارج عنصر قریشی اورعادل منیربھی اس موقع پر موجود تھے۔

ہیڈ کانسٹیبل عاطف ظہور کا تبادلہ کلر سیداں کر دیا گیا

Head constable Atif Zahoor transferred to Kallar Syedan

سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر کلر سیداں پولیس اسٹیشن میں تعینات کمپیوٹر آپریٹر ہیڈ کانسٹیبل عمران شبیر کا تبادلہ مندرہ جبکہ ان کی جگہ ہیڈ کانسٹیبل عاطف ظہور کا تبادلہ کلر سیداں کر دیا گیا ہے جنہوں نے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

کلر سیداں کے قریب سوزوکی اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والا 21 سالہ عثمان زندگی کی بازی ہار گیا۔

Usman, 21, of Dhamali killed in a fatal accident with tractor

کلر سیداں کے قریب سوزوکی اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والا 21 سالہ عثمان زندگی کی بازی ہار گیا۔متوفی عثمان جو کلر سیداں میں الیکٹریشن کا کام کرتا تھا، رات کو چھٹی کر کے سوزوکی کے ذریعے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کیساتھ تصادم کے نتیجے میں عثمان اور اس کا ماموں شدید زخمی ہو گئے تھے تا ہم تشویش ناک حالت کے باعث عثمان کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ تین یوم تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا جسے جمعرات کے روز آبائی گاؤں دھمالی میں سپر د خاک کر دیا گیا یاد رہے کہ متوفی اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button