DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Two men arrested and sent to Adiyala jail for the murder of Malik Zaheer Ul Din Babar in village Bhoon

ظہیر الدین بابر کے قتل میں ملوث ہونے پر شہراز احمد اور دانیال حیدر کوگرفتار کر کے اڈیالہ جیل روانہ کر دیا

ایک ماہ قبل بھون میں ہونے والے قتل ملک ظہیر الدین باہر کے قاتل گرفتار تفصیلات کے مطابق تقریبا ایک ماہ قبل ملک ظہیر الدین بابر کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے عوام علاقہ نے کہیں گھنٹوں تک پنڈی کہوٹہ روڈ کو بند کر کے شدید احتجاج کیا تھا ڈی ایس پی کہوٹہ ملک خلیل احمد اور ایس ایچ اؤ راجہ ندیم ظفر کی خصوصی کاوشوں سے مقتول ظہیر الدین بابر کے قتل میں ملوث ہونے پر شہراز احمد ولد محمد شریف اور دانیال حیدر ولد غضنفر حیسن کو مقدمہ نمبر 287/18باجرم302گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ دو ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے اڈیالہ جیل روانہ کر دیا، یاد رہے کہ پولیس تھانہ کہوٹہ میں چند روز قبل نجی بینک کی گاڑی سے ڈکیتی کر کے لاکھوں روپے لوٹنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، مزید سن سنی خیز انکشاف کی توقع جبکہ مزید کاروائی کے دوراندس روز قبل پنجاڑ چوک میں فائرنگ کر کے کوثر نامی شخص کو زخمی کرنے والے2 ملزمان گرفتار ایس ایچ اؤ کہوٹہ راجہ ندیم ظفر کی نگرانی میں اے ایس آئی ابرار گلزار کیانی کی قیادت میں ہیڈ کانسٹیبل سہیل کیانی، سرفراز اور راشد پر مشتمل پر ٹیم نے چھاپہ مار کر دو ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا، عوام علاقہ نے پولیس تھانہ کہوٹہ کو جرائم کے خاتمے کے لیے بھرپور کاروائی کرنے پر ان کی تعریف کی

Kahuta; Sheraz Ahmed and Daniyal Haider have both been arrested and charged for the murder of Malik Zaheer Ul Din Babar a month ago in village Bhoon region of Kahuta. Both men have now been shifted to Adiyala jail.

سسکو نیٹ ورکنگ کہوٹہ کی جانب سے انڈس کالج کہوٹہ میں سائبر سکیورٹی کے حوالہ سے محمد آصف غوری کی جانب سے ایک سیمنار منعقد کیا گیا

Cyber security seminar held at Indus college, Kahuta

سسکو نیٹ ورکنگ کہوٹہ کی جانب سے انڈس کالج کہوٹہ میں سائبر سکیورٹی کے حوالہ سے محمد آصف غوری کی جانب سے ایک سیمنار منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر ککسٹ ڈاکٹر ناصر شاہ اور محمد ثاقب نواز ٹی این اے اسلام آباد تھے سیمنار میں چےئر مین الوکیل ہومین رائٹس خاور ریاض ایڈووکیٹ، راہنما کمیسٹ برادری وسیم قریشی،اساتذہ، طلباء و دیگر معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی پروگرام انڈس کالج کہوٹہ کے پرنسپل آصف غوری کی نگرانی میں منعقد ہوا اس موقع پر محمد ثاقب نواز نے سائبر سکیورٹی اور ہیکرز کے بارے میں بریفنگ دی انھوں نے ویب سائٹز و دیگر سوشل میڈیا کے متعلق ہیکرز سے بچاؤ کی تدابیر بھی بتائیں اخر میں انھوں نے لوگوں کے سوالوں کے جواب دیے حاضرین نے اس سیمنار کے انعقاد پر محمد آصف غوری و دیگر منتظمین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا 

سابق وزیر اعظم پاکستان نو منتخب ممبر قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی سے بزرگ لیگی رہنماء ملک محمد اسلم کی ملاقات

Ex PM Shahid Khaqan Abbassi meets with Malik M Aslam

سابق وزیر اعظم پاکستان نو منتخب ممبر قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی سے بزرگ لیگی رہنماء ملک محمد اسلم کی ملاقات۔ ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے پر دلی مبارکبا د۔تحصیل کہوٹہ کی بزرگ لیگی شخصیت ملک محمد اسلم اور ان کے صاحبزادے ہشام ملک اور دیگر افراد نے شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد دی ۔انہوں نے ان کی رہائش گاہ اسلام آباد جا کرسابق وزیر اعظم پاکستان نو منتخب ممبر قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اورالیکشن میں شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ۔شاہد خاقان عباسی نے تمام مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button