DailyNewsGujarKhan

Green team plant tree and clean Chauk Gujar Khan

گرین ٹیم کے نوجوانوں نے چوک گوجرخان میں پودے لگاتے اور سجاوٹ وغیرہ کی

گوجرخان شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کیلئے گرین ٹیم کے نوجوانوں نے چوک گوجرخان میں پودے لگاتے اور سجاوٹ وغیرہ کی گرین ٹیم کے سرپرست اعلیٰ سید آل عمران ودیگر عہدیداران نوید طاہر، راجہ سعد، ملک طیب حسین، خرم جاوید ، محبوب جٹ، خواجہ عادل، چوہدری اویس، کاشی ربانی، توقیر مغل، عمرجاوید، ماجد سلیم، خان خرم، ازرم خیام، ملک نواز، عمر آزادبٹ ، کاشف نوشاہی اور دیگر متعدد نوجوانوں نے چوک گوجرخان میں صفائی ستھرائی کر کے چوک گوجرخان میں گرین بیلٹ میں پودے گلائے رنگ روغن کر کے ایریا کو خوبصورت بنایا گرین ٹیم کے درجنوں نوجوانوں نے صبح سے شام تک گرین بیلٹ کی تزئین وآرائش کی اس موقع پر ممبران اسمبلی چوہدری جاوید کوثر چوہدری ساجد محمود سابق ٹاؤن ناظم الحاج چوہدری محمد عظیم امیرافضل قریشی بلدیہ آفیسر چاند مبین ویسٹ مینجمنٹ کے ماجد اسحاق نیشنل ہائی وے پولیس کے افسران وارڈن پولیس اور معززین شہر سارا دن چوک گوجرخان میں آکر پودے وغیرہ لگائے اور گرین ٹیم کے نوجوانوں کے اس اقدام کو سراہا جنہوں نے شہر کی خوبصورتی کیلئے بھرپور انداز میں مہم شروع کی جو قابل تعریف ہے

Gujar Khan; Syed Al Imran and his green team were praised by social political personalities after they  planted tree and clean Chauk Gujar Khan.

تحریک انصاف کے رہنما ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے پوٹھوہار پریس کلب میں میٹ دی پریس میں گفتگو

MPA Ch Javed Kausar holds meets the press conference at Pothohar press club 

تحریک انصاف کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ملک میں آئین کی بالادستی ہوگی تمام کام میرٹ پر ہونگے سفارش اور تعلق کلچر کا خاتمہ ہوگااب کوئی بااثر کسی بھی معاملے پر اثرانداز نہیں ہو سکے گا صحیح معنوں میں حق وانصف ہوگا ٹراماسنٹر کو فعال اور یونیورسٹی کا قیام کیلئے کوششیں تیز کر رکھی ہیں گوجرخان کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں گے ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے رہنما ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے پوٹھوہار پریس کلب میں میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک انصاف کے سٹی صدرشہزادہ خان حاجی حبیب الرحمن اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی

Show More

Related Articles

Back to top button