DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Farewell reception held for retiring teachers in Kallar Syedan region

مرکز کلرسیداں ریٹائرمنٹ لینے والے اساتذہ کے اعزاز میں اساتذہ اور ڈپٹی ڈی ای او کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب

مرکز کلرسیداں کے 2018ء کی پہلی ششمائی کے دوران ریٹائرمنٹ لینے والے اساتذہ کے اعزاز میں اساتذہ اور ڈپٹی ڈی ای او کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کلرسیداں میں منعقد ہوئی۔ ریٹائرمنٹ لینے والے اساتذہ کرام میں مولانا محمود صادق کلرسیداں، عبدالرحمان فاروقی اور مرزا عبدالوحیدجوچھہ ممدوٹ، جاوید اقبال ممیال، ظہیر اخترگوہڑہ اور ایک خاتون ٹیچر جن کا تعلق مک سے تھا شامل ہیں۔ اس تقریب کا انعقاد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سہیل رضا کی صدارت میں ہوا۔ تقریب سے سہیل رضا، سینئر ہیڈماسٹر چوہدری عبدالقیوم، سینئر ہیڈماسٹر خالد قریشی اور دیگر نے ریٹائرمنٹ لینے والے اساتذہ کی خدمات کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں ضمیر حسین بھٹی، چوہدری تصور حسین، ارشد محمود بھٹی، قاسم شاہ بخاری، عبدالرؤف وینس، شاہد انجم، اے ای اوز سیکندر فیاض، اعظم شہزاد، ہیڈماسٹر ممتاز علی، عامر نصیر قریشی ، حضر رحمان اور دیگر اساتذہ کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 

Kallar Syedan; A reception was organised by Deputy EDO and teachers for retiring teachers in Kallar Syedan centre, Amongst who have retired are Abdul Rehman Farooqi, Mirza Abdul Waheed, Mollana Mahmood Sadiq, Javed Iqbal, Zaheer Akhtar.

Show More

Related Articles

Back to top button