DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Police case registered as teenage student is found injured in classroom and dies in hospital

گوجرخان صندل روڈ پر واقع نجی سکول میں طالب علم کی اچانک موت ،والدین کی طرف سے تھانہ گوجرخان میں رپٹ در کرلی گئی

گوجرخان صندل روڈ پر واقع نجی سکول میں طالب علم کی اچانک موت ،والدین کی طرف سے تھانہ گوجرخان میں رپٹ در کرلی گئی ،موت کی وجہ سامنے نہ آسکی تفصیلات کے مطابق گوجرخان صندل روڈ پر واقع نجی تعلیمی ادارے میں قدیر ولد شفیق سکنہ وارڈ نمبر14زیر تعلیم تھا جس کی سکول میں اچانک فرش پر گرنے کی اطلاع پرنسپل نے والدین کو دی جس پر طالب علم کو فوری پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکا پولیس تھانہ گوجرخان نے والد محمد شفیق کے بیان پر رپٹ درج کرلی ہے

Gujar Khan; A Police case has been registered at Gujar Khan police station after a teenage student was found injured and died at the hospital. According to police report Mohammad Qadeer, 14,  son of Mohammad Shafique of Mohalla Babu Ghulab was at school on Sandhal road, when he was found injured and was taken to THQ hospital in Gujar Khan but died. Police are investigating the incident.

ہاؤسنگ سکیم نمبر1سے منشیات کے عادی شخص کی نعش برآمد

Drug addict Raheem of Kotla found dead at empty plot in housing scheme 1

ہاؤسنگ سکیم نمبر1سے منشیات کے عادی شخص کی نعش برآمد اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کے عملے نے نعش تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کی پویس تھانہ گوجرخان کے سب انسپکٹرمحمد اسلم کے مطابق رحیم سکنہ کوٹلہ جو کہ نشے کا عادی تھا اس کی نعش ہاؤسنگ سکیم نمبر1میں واقع خالی پلاٹ میں پڑی ہوئی ملی نعش تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کرا دی ہے

گوجرخان سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کیا جائے گا

Criminal elements in Gujar Khan will be removed, Traders Gujar Khan

گوجرخان سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کیا جائے گا شہر میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا سدباب کیا جائے گا شہری جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس سے تعاون کریں منشیات قماربازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی بدون نمبرموٹرسائیکل اور رکشوں کیخلاف ایکشن ہوگا ان خیالات کااظہار نوتعینات اے ایس پی شہزادہ عمرعباس بابر نے تاجر رہنماؤں حاجی چوہدری محمداقبال، شیخ محمد نعیم، چوہدری محمد فہد ، راجہ جابر، مرزا منور حسن، محمدبشیر اللہ والے سے اپنے آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرشیخ محمد قاسم ایس ایچ او بھی موجود تھے اے ایس پی نے کہا کہ جرائم کی روک تھام اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سدباب کیا جائے گا منشیات اور قماربازی کے اڈوں کا خاتمہ کیا جائے گاتاجر برادری پولیس سے جرائم کے خاتمے کیلئے تعاون کر ے جرائم پیشہ عناصر کی مکمل سرکوبی کی جائے گی

Show More

Related Articles

Back to top button