DailyNewsGujarKhan

Who is responsible for shortage of school teachers in Eastern Gujar Khan

شرقی گوجرخان سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی شدید کمی ذمہ دار کون ؟

شرقی گوجرخان سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی شدید کمی ذمہ دار کون ؟بعد سکولوں میں سائنس استاد نہ ہونے سے سائنسی علوم سیکھنے والے طلباء و طالبات کا مستقبل تاریک ہونے لگا شرقی گوجرخان کے تمام سرکاری سکولوں میں سٹاف کی شدید کمی کے باعث نوجوان نسل تعلیم کے زیور سے محروم ہونے لگی گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول پنڈوری جبر میں انٹر کے 260سٹوڈنٹس کے لیے صرف 3استاد کام کر رہے ہیں اسی گرلز ہائیر سکینڈری سکول جبر پنڈوری میں انٹر کے سٹوڈنٹس کے لیے صرف 1ٹیچر کام کر رہی ہے دیگر یونین کونسل بیول ،تھاتھی اور قاضیاں کے سکولوں میں بھی سٹاف کی شدید کمی ہے عوامی علاقہ نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سٹاف کی کمی کو پورا کریں تاکہ رزلٹ سو فیصد ہو ۔

Gujar Khan; Parents are asking who is responsible for teachers shortage at schools in Eastern Gujar Khan region, example was given of Pindori Jabber school, where currently only 3 teachers are appointed for 260 students.

علاقے کے صاخب مخیر حضرت جبر سرکاری ڈسپنسری میں میڈیسن فراہم کریں تاکہ غریب عوام کو میڈیسن مل سکیں

Jabber dispensary should be provided with medicine

علاقے کے صاخب مخیر حضرت جبر سرکاری ڈسپنسری میں میڈیسن فراہم کریں تاکہ غریب عوام کو میڈیسن مل سکیں حکومتی عدم توجہ سے یونین کونسل اسلام پورہ سرکاری ڈسپنسری میں میڈیسن نہ ہونے سے مریض مہنگے داموں ادویات خریدنے پر مجبور ہیں اسلام پورہ جبر سیاسی و سماجی مذہبی شخصیات حسب توفیق سرکاری ڈسپنسری میں میڈیسن فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کریں 

تبدیلی کے نام پر جبر شہر میں مصنوعی مہنگائی عروج پر کوئی پوچھنے والا نہیں

Authorities fail to action over price increase on household grocery at Jabber bazaar

تبدیلی کے نام پر جبر شہر میں مصنوعی مہنگائی عروج پر کوئی پوچھنے والا نہیں انتظامیہ خاموش تماشائی چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے لوگ روز مر ہ کی غیر معیاری اشیاء مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں دوکانداروں نے من مانے ریٹ لگا دئیے سرکاری نرح نامے کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جاتا ہے پھل فروٹ ،سبزیاں گوشت ،دال چینی ،آٹا گھی کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام سراپا اتجاج بن گئے سیاسی وسماجی حلقوں نے اسٹنٹ کمشنر گوجرخان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور نوٹس لیکر مصنوئی مہنگائی کرنے والوں کی روک تھام کریں۔

اسلام پورہ جبر شہر میں بھی گرین ٹیم تشکیل دینی چاہیے

Green team like Gujar Khan should also be established in Jabber, Mumraz Sheikh

نوجوان صحافی اسلام پورہ جبر ممراز شیخ نے کہا ہے کہ گوجرخان گرین ٹیم نے جس طرح شہر بھرمیں صاف ستھرائی کے کام کیے ہیں وہ لائق تحسین ہیں پرخلوص نیت جوش و جزبے کے ساتھ جس طرح ٹیم کام کر رہی ہے اسی طرح اسلام پورہ جبر شہر میں بھی ٹیم تشکیل دینی چاہیے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے گرین ٹیم نے تھوڑے سے عرصے میں گوجرخان شہر کو ایک مثالی شہر بنانے میں کردار ادا کر رہی ہے صفائی نصف ایمان ہے صفائی ستھرائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے ہمیں اپنے شہر قصبے دیہاتوں کو بھی صاف رکھنا چاہیے یہ ایک اچھا سائن ہے کہ یہ گرین ٹیم بغیر کسی لالچ اور فنڈز کے کام کر رہی ہے گرین ٹیم کے عہدیدار وں نوید طاہر ملک قاسم ربانی سمیت تمام ٹیم کو اخرا ج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید ہے کہ وہ اپنی خدمات کو دائرہ وسیع کرتے ہوئے تحصیل گوجرخان کے ملحقہ دیہاتوں میں بھی خدمات سرانجام دیں گے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button