DailyNewsKahuta

Ex PM Shahid Khaqan Abbassi meets with delegation from Panjar and Hothla

نو منتخب ممبر قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی سے یوسی ہوتھلہ اور یوسی پنجاڑ سے وفدود کی ملاقات

نو منتخب ممبر قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی سے یوسی ہوتھلہ اور یوسی پنجاڑ سے وفدود کی ملاقات۔ ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے پر دلی مبارکبا د۔یونین کونسل پنجاڑ سے چیئرمین ماسٹر محمد ظہور عباسی ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالقدوس عباسی، راشد مبارک عباسی ،ندیم عباسی جبکہ یونین کونسل ہوتھلہ سے معروف سیاسی وسماجی شخصیت پیر سید مظاہر حسین شاہ المعروف جیری شاہ ، سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مدثرآف بن ہوتھلہ،سیاسی وسماجی شخصیت کونسلر سید صداقت شاہ آف ڈھنگور سیداں،سیاسی وسماجی وسماجی شخصیت سید نذابت شاہ آف ٹٹھی سیداں ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید رجب حسین شاہ نے ان کی رہائش گاہ اسلام آباد جا کر ان سے ملاقات کی اورالیکشن میں شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ۔شاہد خاقان عباسی نے تمام مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا ۔

Kahuta; A Delegation from Union council Hothla and union council Panjar met with Ex PM Shahid Khaqan Abbassi at his residence in Islamabad and congratulated him on his election victory.

پاکستان تحریک انصاف نے مشکل وقت میں اقتدار سنبھالا ۔راجہ طارق محمود مر تضیٰ

PTI has taken over the government at a difficult time, Raja Tariq Mahmood Murtaza 

راجہ طارق محمود مر تضیٰ سینئر رہنماء پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے مشکل وقت میں اقتدار سنبھالا ۔سابقہ حکمرانوں نے اداروں کو تباہ کر دیا ہے۔ حلقہ پی پی سیون کے مسائل حل ہونگے ایم این اے صداقت علی عباسی عوام علاقہ کے مسائل کرینگے ۔کہوٹہ میں منشیات کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔ نئی نسل تباہ کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق ٹاؤن ناظم کہوٹہ راجہ طارق محمود مر تضیٰ سینئر رہنماء پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک جماعت کا نام ہے جس پر 2018کے عام انتخابات میں ملک کی عوام نے اپنے اعتماد کا اظہار کیاانشااللہ ملک کی عوام کے تمام مسائل حل ہونگے انہوں نے کہا کہ کہوٹہ میں واٹر سپلائی سکیم و دیگر مسائل پر خصوصی توجہ دیں گے۔ بہت جلد نیا بلدیاتی نظام لا کر اقتدار نچلی سطح پر منتقل کرینگے۔ اصلائی کمیٹیاں تشکیل دیکر عوام کے مسائل ادھر ہی حل کیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ محکمہ واپڈا، محکمہ مال اور دیگر ادارے عوام کے ساتھ اچھا رویہ اپناہیں ان کے ساتھ کسی قسم کی زیاتی ناں کریں تحریک انصاف میرٹ پر کام کر ے گئی اور عوا م کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کر ے گئی۔

حالیہ ضمنی الیکشن میں حقیقی تبدیلی آئی ہے, عبد المجید مغل

Real change has come with PML-N victory, Abdul Majeed Mughal

عبد المجید مغل سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ PP-7نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ ضمنی الیکشن میں حقیقی تبدیلی آئی ہے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی کامیابی میاں محمد نواز شریف سے وفا ء کا نتیجہ ہے ۔شاہد خاقان عباسی نے مشکل سے مشکل ترین دور میں بھی اپنی پارٹی اور قائدین کے ساتھ وفا ء کی لاج نبھائی جس کا نتیجہ ملک عوام نے حلقہ124کے الیکشن میں دیکھ لیا۔ شاہد خاقان عباسی کو شاندار کامیابی پر دلی مبارکبا د پیش کر تے ہیں ان خیالا ت کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ PP-7نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 124کی غیور عوام کی سیاسی بصیرت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے تمام تر حالات کے باوجوداپنے قاہد میاں محمد نواز شریف کے عظیم وفادار ساتھی شاہد خاقان عباسی کو اپنا ووٹ دے کرکامیاب کیا انہوں نے کہا شاہد خاقان عباسی نے1988میں آزاد ضثیت میں الیکشن میں حصہ لیا اور محترمہ بے نظیر بھٹوشہید کی طرف سے دو وزارتوں کی پیشکش کے باجود ان کی پارٹی میں شامل نہیں ہوئے بلکہ میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دیا اس کے بعد 1999میں سابق صدر پر ویز مشرف کے دور میں بھی وعدہ معاف گواہ بنانے کی پیش کش کی گئی مگر انہوں نے قید و بند کی صعوبتوں کو تو برداشت کر لیا مگر اپنے قاہد میاں محمد نواز شریف سے بے وفائی نہیں کی انہوں نے کہاالیکشن2018میں بھی حلقہ این اے57سے ان کو اسی لیے ہرایا گیا کہ انہوں نے اپنے قاہد کا ساتھ دیا ۔ہم مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان شاہد خاقان عباسی کو شاندار کامیابی پر دلی مبارکبا د پیش کر تے ہیں۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. A person can some soo down should be looked from this person whose name is Shahid Khaqan Abbasi. He held the highest post of pakistan but looks he was not capable and deserve such a respect and honour. His native people from murree kahuta and then from islamabad rejected him specislly a commoner from murre kahuta. It is the most low point for him that he went Lahore and won a seat on the shoulders of others. A shamfull act. On top now he is accepting greetings at his residence in islamabad. No dignity
    sad we had such so called leaders .

Back to top button