DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan ; Man murders his own brother over grazing of goats in village Bihye Mehar Ali

بھیائی مہر علی, بکریوں نے فصل کیوں اجاڑی، چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

بکریوں نے فصل کیوں اجاڑی، چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔قتل کی یہ واردات گاؤں بھیائی مہر علی میں پیش آئی جہاں 80 سالہ مقتول محمد یوسف رکھ جنگل میں بکریاں چرا رہا تھا کہ اسی دوران اس کا 70 سالہ بھائی منصب دار عرف منشی جو کلہاڑی سے مسلح تھا آ گیا اور بھائی سے شکوہ کیا کہ اس کی بکریوں نے میری فصل اجاڑ دی ہے جس پر دونوں کے درمیاں تلخ کلامی ہو گئی اس دوران چھوٹے بھائی منصب دار نے مشتعل ہو کر کلہاڑی کے پے در پے تین وار کر کے بھائی کو شدید زخمی ہو کر دیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا اور ملزم فرار ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ، سب انسپکٹر انور جاوید اور ہیڈ کانسٹیبل شاہد محمود کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور نعش قبضہ میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پوسٹمارٹم کروانے کے بعد اس کے بیٹے کے سپرد کر دی۔

Kallar Syedan; Munsib Dar, 70, has murdered his own elder brother Mohammad Yousif in village Bihaye Mehar Ali near Sakot. The incident happened when Munsib Dar accused his elder brother Mohammad Yousif of letting his goats loose and grazing in his crops, both brother had an argument and Munsib hit Yousif with his Kolari (axe) and killed him.

According to Kallar Syedan police who took the body for post mortem, Mohammad Yousif suffered three blows with kolari which killed him. After the post-mortem the body was handed over to Mohammad Yousif son for burial, while Munsib Dar is on run as police hunt for him.

متنازع جگہ پر دیوار تعمیر کرنے پر مخالفین آتشیں اسلحہ سے لیس ہو کر گھر میں داخل ہو گئے

Row in Sakot as wall is broken in a feud 

متنازع جگہ پر دیوار تعمیر کرنے پر مخالفین آتشیں اسلحہ سے لیس ہو کر گھر میں داخل ہو گئے، خواتین کو گالیاں دیں اور ان کے کپڑے پھاڑ دہئے جبکہ چاقو لگنے سے ایک شخص بھی زخمی ہو گیا۔پولیس نے درخواست وصول کر کے کارروائی شروع کر دی۔احترام الحق سکنہ سکوٹ نے کلر سیداں پولیس کو تحریری درخواست میں بیان کیا کہ ہمارا راجہ رشید وغیرہ سے زمینوں کاتنازعہ چل رہا ہے جس پر انہوں نے سول کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا تھا جس کے خلاف ہم نے سیشن کورٹ میں اپیل دائر کی جس پر معزز عدالت نے ہمارے خلاف حکم امتناعی کو خارج کر کے ملزمان کو متبادل راستہ استعمال کرنے کو کہا۔گزشتہ روز دن 12 بجے کے قریب کنکریٹ کی دیوار تعمیر کر دی جس کے بعد رشید،رفیق وغیرہ آ گئے اور ہمارے گھر میں داخل ہو کر چادر اور چار دیوار کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں موجود خواتین کو غلیظ گالیاں دینی شروع کر دیں۔دھمکیاں دیں کہ دیوار توڑ دیں گے جس کے بعد شام پانچ بجے راجہ رشید اور محمد رفیق اور شاہد،رفاقت،شہریار،اسد،فعد ظریف اور دیگر 12 نامعلوم افراد جو کہ اسلحہ،چاقو، راڈ اور ڈنڈوں سے مسلح تھے آ گئے اور آتے ہی خواتین پر حملہ آور ہو گئے اور خواتین کو زد و کوب کیا اور ان کے کپڑے پھاڑ دہئے۔اس دوران چاقو لگنے سے بھتیجے یاور عزیز کا دایاں بازو زخمی ہو گیا جس کے بعد انہوں نے دیوار توڑنا شروع کر دی اور دیوار توڑنے کے بعد دھمکی دی کہ اگر اسے دوبارہ تعمیر کیا تو سب کو جان سے مار دیا جائے گا۔ شکیل اور مختار اس واقعہ کے چشم دید گواہ ہیں۔

Kallar Syedan; A Police case has been registered by Eihtram Ul haq who has accused Rashid and Rafiq breaking wall and entering unlawfully in to his property. For more please see video below..

بعض بااثر افراد نے رورل ڈسپنسری ولایت آباد میں ایک کمرہ تعمیر کر کے اسے اولڈ ہوم کا نام دے دیا

Legal action being taken after rural dispensary Walliyat Abbad is partly being turned in to old home

 بعض بااثر افراد نے رورل ڈسپنسری ولایت آباد میں ایک کمرہ تعمیر کر کے اسے اولڈ ہوم کا نام دے دیا، اسسٹنٹ کمشنر نے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔سابق چیئر مین یوسی سموٹ حاجی محمد شریف بھٹو نے کئی دہائیوں قبل رورل ڈسپنسری ولایت آباد کے لیے 12کنال کا عطیہ دیا تھا ۔ جس کا انتقال بھی محکمہ صحت کے نام ہو چکا ہے مگر اس جگہ پر با اثر افراد نے قبضہ کر کے ایک کمرہ تعمیر کر دیا اور اسے اولڈ ایج ہوم کا نام دے دیا۔ڈسپنسرکے مطابق 2016 میں سرکاری ڈسپنسری کی جگہ پر قبضہ کیا گیا ۔ ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ نے گزشتہ روز ڈسپنسری کا دورہ کیا اور اپنی رپورٹ مرتب کر کے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو ارسال کر دی ہے۔جنہوں نے ذمہ داران کیے خلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم جاری کر دیا۔

گورنمنٹ ہائی سکولز انٹر تحصیل ضلعی مقابلوں میں گورنمنٹ ہائی سکول پکھڑال کی والی بال ٹیم نے فائنل جیت لیا

Pakhral school wins volleyball tournament 

گورنمنٹ ہائی سکولز انٹر تحصیل ضلعی مقابلوں میں گورنمنٹ ہائی سکول پکھڑال کی والی بال ٹیم نے فائنل جیت لیا جبکہ اسی مدرسہ کی رشہ کشی کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی ۔ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلکس راولپنڈی میں منعقد ہوا والی بال کے فائنل میں ہائی سکول پکھڑال کلر سیداں کی ٹیم نے مسلسل تین گیمز جیت کر گورنمنٹ ہائی سکول سر سید سیکٹر تین کی ٹیم کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی ۔ٹیم کپتان محی الدین،محمد علی ،سمیع اللہ، احمد حسن نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ اسی مدرسہ کی رسہ کشی کی ٹیم ضلعی مقابلوں میں دوسرے نمبر پر رہی۔چیئر مین یوسی گف راجہ فیصل منور،وائس چیئرمین راجہ افتخار بھولا،ڈاکٹر محمد جہانگیر اور دیگر نے اس عمدہ کارکردگی پر ہائی سکول پکھڑال کے سٹاف اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے ۔

گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول سموٹ کی تعلیمی بدحالی ،گیارویں کلاس کے سالانہ امتحانات میں چالیس میں سے ایک پاس

One in 40 student passes at high school Samot

گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول سموٹ کی تعلیمی بدحالی ،گیارویں کلاس کے سالانہ امتحانات میں چالیس میں سے ایک پاس انتالیس طلبا امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔یہ ایک ایسے مدرسے کی صورتحال ہے جس میں کلاس نہم میں بھی اسی طرح کا نتیجہ رہا اب گیارویں جماعت میں 39طلبا کی ناکامی محکمہ تعلیم اور مقامی سٹاف پر سوالیہ نشان ہے ۔مقامی حلقوں نے مدرسہ کی تعلیمی زبوں حالی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں سے مجموعی طور پر 1600 سو گرام چرس جبکہ ایک کے قبضہ سے پانچ لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر دہئے

Zaheer Hussain of Choa Khalsa and M Rehan of Bewal arrested for drugs and alcohol offences 

کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں سے مجموعی طور پر 1600 سو گرام چرس جبکہ ایک کے قبضہ سے پانچ لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر دہئے۔مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او نے سب انسپکٹر زشفقات احمد، خضر حیات اور ظفر اقبال گوندل پر مشتمل چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیں جس پر سب انسپکٹر خضر حیات نے بدنام زمانہ منشیات فروش ظہیر حسین سکنہ چوآ خالصہ کے قبضہ سے 1400 گرام چرس، سب انسپکٹر شفقات احمد نے محمد ریحان سکنہ بیول کے قبضہ سے دو سو گرام چرس جبکہ سب انسپکٹر ظفر گوندل نے افضل محمود سکنہ چوآ خالصہ کے قبضہ سے پانچ لیٹر شراب برآمد کر لی۔عوامی حلقوں نے منشیات فروشوں کیخلاف دلیرانہ کارروائی پر ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button