DailyNewsHeadlineKallar Syedan

19th Pothwar.com anniversary celebrated in Banhal

پوٹھوار ڈاٹ کوم کی انیسویں سالگرہ کی سادہ مگر پُر وقار تقریب کا انعقاد بناہل میں کیا گیا،ٹیم نے مل کر کیک کاٹا

بناہل کلر سیداں ،ہر سال کی طرح امسال بھی چےئرمین عزم نو ویلفےئر ٹرسٹ جاپان چوہدری غالب حسین،چےئرمین یو سی منیاندہ چوہدری صداقت حسین اور ان کے رفقاء کی جانب سے کیا گیا،گزشتہ کئی سالوں سے یہ خاندان فلاحی،سماجی اور سیاسی میدانوں میں بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے،پوٹھوار ڈاٹ کوم نے ان حضرات کے ساتھ مل کر علاقے میں منفرد کار ہائے نمایاں انجام دئیے ہیں ،چےئرمین چوہدری غالب حسین نے چےئرمین پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیر راجہ اور جملہ ٹیم کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اس وقت میڈیا کی بھر مار ہونے کے باوجود پوٹھوار ڈاٹ کومبیرون ملک اور علاقائی سطح پر منفرد مقام کی حامل نیوز ویب ہے اور اس کی اہمیت ہر دن بڑھ رہی ہے،انہوں نے ہر سطح پر خطے کے پسماندہ علاقوں کے مسائل کو اجاگر کیا جس سے حکومت پنجاب اور مخیرحضرات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس سے آج چند بڑے مسائل حل ہوئے ،جن میں بڑے مسائل منگلا اپرئزنگ،کنویں،بورنگ اور سڑک کا مسئلہ حل ہو چکا ہے،باقی مسائل بھی انشااللہ جلد حل ہوں گئے،اس موقع پرہیڈ ماسٹر محمد یاسین، ماسٹر ملک محمد اشفاق،ملک قمر سلیم نلہ مسلماناں،چوہدری آصف جاپان،ڈاکٹر ربنواز راجہ،پرویز اختر بھٹی،راجہ طاہر،چوہدری ہارون رشید،ڈاکٹر چوہدری محمود پرتگال،ماموں لیاقت بھٹی،چوہدری اظہر،چوہدری الطاف سمیت معززین نے شرکت کی،چےئرمین چوہدری غالب حسین کی طرف سے بہترین ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

Kallar Syedan; 19th Pothwar.com anniversary was celebrated in village Banhal, for more please watch video above…

Show More

Related Articles

One Comment

Back to top button